Tag: عطیات

  • کرونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے عطیات، مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشکر

    کرونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے عطیات، مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشکر

    کراچی: سندھ حکومت کے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے عطیات پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا ایک ایک پیسہ شفاف طریقے سے استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں عطیات دینے والے افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے حکومت پر اعتماد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور اوور سیز کے بھرپور اعتماد سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، 861 مختلف شخصیات نے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ فنڈ کے استعمال کے لیے 5 نجی اور سرکاری افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی میں فیصل ایدھی، مشتاق چھاپرا اور ڈاکٹر عبد الباری شامل ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کا تنہا وبا سے نمٹنا آسان نہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کروائی کہ اس قوم کا ایک ایک پیسہ شفاف طریقے سے استعمال کریں گے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ میں بھی لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی جاتی ہے،ا س وقت ہم بھی جنگ جیسی صورت حال میں ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وبا کی صورت میں ریاست کو سخت فیصلے کرنا ہوتے ہیں، ہمیں سپلائی چین کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو سامان مل سکے، حالات کنٹرول میں رہیں گے تو ہم کیوں کرفیو کی طرف جائیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، خاطر خواہ نتائج ملیں گے۔

  • شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے،وزیراعظم

    شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے،وزیراعظم

    کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری، شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان خواب دیکھنے کے بعد اس کو پورا بھی کرسکتا ہے، انسان کو مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، شروعات میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈنگ میں مشکلات تھیں، ایک اینٹ خریدنے سے اسپتال شروع کیا آج تیسرا بننے جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری، مشکل وقت زندگی کا حصہ ہوتا ہے اس لیے ہمت کبھی ہارنی نہیں چاہیے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بچپن میں والد سے پیسے مانگتے ہوئے بھی شرم آتی تھی، بچپن میں والدہ زبردستی مجھے جیب خرچ دیا کرتی تھیں، شوکت خانم اسپتال کے لیے میں نے سب سے پیسے مانگے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے۔

  • عطیات و چندہ جمع کرنے سے متعلق قانون منظور

    عطیات و چندہ جمع کرنے سے متعلق قانون منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی میں خیراتی اداروں کیلئےعطیات وچندہ جمع کرنےسےمتعلق قانون منظور کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عطیات وچندہ جمع کرنےوالےخیراتی اداروں کےلیےکڑی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ منظور شدہ قانون کے تحت اسکول اور اسپتال کےعطیات کےسیاسی یا ذاتی مقاصدکیلئےاستعمال پرسزاہوگی۔

    قانون کے تحت تمام خیراتی اداروں، پروموٹرز اور فنڈریزنگ مہم کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا جب کہ چندہ وعطیات دینے والوں کو ذرائع آمدن بتاناہوں گے، اسی طرح خیراتی ادارے کوچندہ جمع کرنےکےمقاصدپیشگی وضع کرنےہوں گے۔

    [bs-quote quote=”چندہ وعطیات دینے والوں کوذرائع آمدن بتاناہوں گے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سندھ چیئرٹی کمیشن اورچیئرٹی رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائےگی اور خیراتی ادارہ تمام مالی حسابات کا مفصل ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا۔

     

    متعین اہداف کےعلاوہ خیراتی ادارہ عطیات کواستعمال نہیں کرسکےگا، چندہ و عطیات جمع کرانےوالےاداروں اور افرادکی رجسٹریشن کی جائےگی۔

    خیراتی ادارےکی تمام مالی وسماجی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی اورسندھ چیئرٹی کمیشن قانون کی خلاف ورزی پررجسٹریشن منسوخی کامجازہوگا۔