Tag: عظمیٰ بخاری

  • پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آرہے،  عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان پر طنزیہ وار

    پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان پر طنزیہ وار

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی کہ ان کے بھتیجے 5 اگست کے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں، سابق بھاوج نے ہی اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب مہاتما (بانی پی ٹی آئی) کے اپنے بیٹے ہی احتجاج کا حصہ نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آتا؟

    انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ شو ثابت ہو چکا ہے، علیمہ خانم نے خود بھی احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، اور اب پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں رہی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے خیبرپختونخوا میں مالی بے ضابطگیوں پر بھی سخت ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں میں 354 ارب روپے کی کرپشن چارج شیٹ بن چکی ہے، اور وہاں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ جاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جو لوگ ہر وقت دوسروں کو چور کہہ کر الزام تراشی کرتے ہیں، وہ خود گزشتہ 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور جو افراد نااہلی کا شکار ہو چکے ہیں، وہ اب ناکام بغاوت میں ملوث قرار پائے جا رہے ہیں۔

    9 مئی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہداء کے مجسمے جلانے والے افراد قوم کے لیے قابل نفرت بن چکے ہیں۔

  • جلد یا بدیر، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، عظمیٰ بخاری

    جلد یا بدیر، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی، عظمیٰ بخاری

    لاہور (13 جولائی 2025): پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلد یا بدیر سیاسی اور جمہوری لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر ایک بار پھر این آر او مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ این آر او کے لیے مختلف لوگوں کو پکار رہے ہیں۔ سیاسی مسائل سیاسی طریقہ سے ہی حل ہوتے ہیں۔ جلد یا بدیر انہیں بھی سیاسی اور جمہوری لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے کہ سیاست آپ کا کام نہیں، دوسری طرف بات بھی ان سے ہی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تو ٹرمپ کی فون کال کا انتظار کرتے رہے، لیکن وہاں سے مِس کال تک نہیں آئی۔ آج یہ جو کیسز بھگت رہے ہیں، یہ ان کی اپنی ہی مہربانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ آئے، تو پنجاب نے انہیں ویلکم کیا۔ وہ اگر گنز لے کر آئیں گے تو اس کی اجازت نہیں مل سکتی۔ وہ اگر پنجاب کی ترقی، خوشحالی اور سکون کو آگ نہ لگائیں تو ہمیں جلسے کی اجازت دینے پر بھی اعتراض نہیں۔

    پنجاب کی وزیر نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کئی بار احتجاج کا اعلان کر چکے، لیکن کہیں بھی احتجاج نہیں ہوا۔ وہ 90 دن کی بات تو اپنی نوکری بچانے کے لیے کر رہے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور ماضی میں بھی اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے پنجاب میں صفائی اور لوگوں کو سہولتیں دیکھی ہونگی۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں گڈ گورننس کا فرق بھی دیکھ لیا ہوگا۔ علی امین اپنی کابینہ کے ساتھ پنجاب کا مطالعاتی دورہ کریں۔ ہم انہیں اور ان کی کابینہ کو بتائیں گے کہ پشاور میں صفائی کیسی کرنی ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جتنا ظلم پی ٹی آئی نے پاکستان پر کیا، کبھی کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں کیا۔ سیاستدان پھانسی چڑھ گئے، موت کی چکیوں میں رہے، لیکن ملک کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے 9 مئی کیا اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھے کہ یہ ملک کے خلاف ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پنجاب پہنچ چکے ہیں۔ آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تحریک کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے جو 90 روز تک جاری رہے گی۔ ہر شہر اور گلی میں تحریک چلائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/gandapur-pti-90-days-movement-13-07-2025/

  • بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

    بانی پی ٹی آئی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اس وقت شدید مایوس ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخوپورہ سمیت تمام ضمنی الیکشن بھی ن لیگ ہی جیتی تھی اور پوری امید ہے کہ سمبڑیال کا ضمنی الیکشن بھی ن لیگ بڑے مارجن سے جیتے گی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام مریم نواز پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ پنجابمیں 400 ووٹ لینے والی جماعت بھی دھاندلی کی شکایت کرتی ہے، یہ ان کی فرسٹریشن ہے۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں اور اس ڈپریشن میں وہ الٹے سیدھے بیانات دے کر اپنے چیلوں کا لہو گرماتے ہیں۔ ڈیل جیسے الفاظ بطور ہتھیار استعمال کرنے والا آج خود ڈیل کا متلاشی ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مذہبی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔ قوم جان چکی ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سزا یافتہ کرپٹ خاتون اول ڈکلیئر ہوئیں اور انہوں نے خاتون اول کاعہدہ ’کرپشن کی ٹھیکیدار‘ کے طور پر استعمال کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-announces-country-wide-protests-against-govt/

  • رمضان پیکج آڈٹ رپورٹ ، عظمیٰ بخاری کی میڈیا رپورٹس کی تردید

    رمضان پیکج آڈٹ رپورٹ ، عظمیٰ بخاری کی میڈیا رپورٹس کی تردید

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے رمضان پیکج آڈٹ رپورٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے رمضان پیکج آڈٹ رپورٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکج سے متعلق ایسی کوئی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب تک نہیں آئی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی آڈٹ رپورٹ آئی تو وزیراعلیٰ نے کہا ہے ہم پوری تفتیش کریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت بننے کے چند دن بعد پہلے سےموجود ڈیٹاکے تحت امدادی اشیا دی گئیں، وزیراعلیٰ نےکہامیں پبلک منی کی کسی کوبھی خوردبرد کی اجازت نہیں دوں گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس میں کوئی بھی ملوث ہوا اس کو سخت سے سخت سزا ملے گی، اس حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے۔

  • تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں، عظمیٰ بخاری

    تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں، عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تھیٹرز مالکان معاہدے کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں، جو خلاف ورزی کرینگے انھیں تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تھیٹرز مالکان عید پر شہریوں کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں، غیرقانونی اور بغیر لائسنس کسی کوتھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو غیرقانونی، بغیر لائسنس تھیٹرز چلائے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، جلد خود بھی مختلف اضلاع کے تھیٹرز کے سرپرائز وزٹ کروں گی۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نہ دہشتگرد چھٹی کرتے ہیں اور نہ حکومت کر سکتی ہے، ڈی جی خان کے علاقے میں دہشتگردوں نے حملہ کیا جہاں ہمارا بارڈر خیبر پختونخوا کے ساتھ ملتا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 20 سے 25 دہشتگردوں نے حملہ کیا جن میں سے 2 مارے گئے، دہشتگردوں کا مقصد پنجاب کے حالات کو خراب کرنا تھا، زخمی دہشتگرد لاشیں اٹھا کر بھاگیں ہیں، شر پسندوں نے راکٹ لانچر بھی چلائے ہیں لیکن پولیس نے بہادری سے بڑے حملے کو ناکام بنایا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان میں پولیس کیلیے بنکرز بنائے، ڈی جی خان میں ہونے والا یہ 31واں حملہ تھا، یہاں پر خیبر پختونخوا سے حملے ہوتے ہیں، مریم نواز نے سی ٹی ڈی اور پولیس کو ویل ایکوئٹ کیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے کسی طریقے سے این آر او مل جائے، فیصل کریم کنڈی

    وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے شواہد ملے ہیں، خیبر پختونخوا خود دہشتگردی کا شکار ہے علی امین گنڈاپور نے کبھی امن و امان پر بریفنگ نہیں لی، عجیب اتفاق ہے کبھی پی ٹی آئی والوں پر کوئی تھریٹ الرٹ نہیں آتا، پی ٹی آئی والے طالبان کے بھائی ہیں تب ہی ان کے خلاف کچھ بولتے بھی نہیں۔

  • عظمیٰ بخاری  کا  علی امین گنڈا پور کو چیلنج

    عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈا پور کو چیلنج

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا بتائیں انہوں نے خیبرپختونخوا کے لیے کیا کیا؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے، آج کے دن کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیساتھ جوڑا جا رہا ہے، آج پاکستانی قوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال الیکشن سے پہلے ملک میں کیا حالات تھے، گزشتہ سال افراتفری کا عالم تھا، عدالتوں پر حملے ہو رہے تھے، دھمکیاں دی جارہی تھیں آئی ایم ایف کو خط لکھوائے جارہے تھے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 8 فروری کو شہباز شریف کو حکومت ملی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی، پنجاب میں مریم نواز کی حکومت بنی لوگوں کو سکون ملا، پنجاب کی عوام کو اپنا گھر اپنی چھت دی صاف ستھرا ماحول دیا، بچوں کواسکالر شپس، لیپ ٹاپ ملے، نئے اسپتال بن رہے ہیں سولر پروگرام دیا گیا، 54 ارب روپے کا ریلیف دے کرعوام کو سہولیات دی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت یوم سیاہ منارہی ہے ان کے اعمال بھی سیاہ ہیں، ایک صوبے میں 12 سال سے ان کی حکومت ہے، خیبرپختونخوا کی عوام کو فتنہ فساداورانتشارملا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ آج صوابی میں جلسہ ہے، جو نئے صدر بنے انہوں نے بھی بڑی رقم مانگ لی، سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ملازمین کی حاضری لگوائیں گے، صحافیوں سےگزارش کروں گی کہ آج آپ نے حلقوں میں جا کر دیکھنا ہے کتنے لوگ نکلے، عوام کسی بھی احتجاج میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آج صوابی جلسے میں اپنی کارکردگی بتائیں، خیبرپختونخوا کیلئے کیا کیا؟ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئی۔

  • مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کو ہی چڑھا تھا، عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    مذاکرات کا بخار پی ٹی آئی کو ہی چڑھا تھا، عظمیٰ بخاری کا ردعمل

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا بخار تو پی ٹی آئی کو چڑھا تھا مریم نواز کو عوام کی خدمت سے ہی فرصت نہیں ہے۔

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مشیر کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا لیڈر اور اس کا خاندان سرٹیفائیڈ کرپٹ ہے، نواز شریف کا قصور نہیں۔ مذاکرات کا بخار بھی پی ٹی آئی کو ہی چڑھا تھا، مریم نواز کو تو عوام کی خدمت سے ہی فرصت نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ذکر کیے بغیر آج بھی آپ کی سیاست نا مکمل ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوت کرو۔ اس کو ڈیل کی کوئی امید نظر نہیں آئی، اس لیے ہی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چور دروازے اور امپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ جس کی پوری زندگی بیساکھیوں کے سہارے گزری ہو، وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ کوچ کی ڈائریکشن پر چلنے والا فراڈیا کوچ کے پکڑے جانے کے بعد سیاسی یتیم ہو چکا ہے۔

    پنجاب کی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو اپنے علاوہ کسی کو اہمیت نہیں دیتا، ایسے شخص سے بات چیت کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے۔ یہ خود ہی کہتا تھا کہ چوروں، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی جگہ جیل میں ہوتی ہے۔ آج 9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او کیلیے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر محمد سیف نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات میں ناکامی پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے اور ان کا گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-barrister-saif-dialogue-failed-claimed-nawaz-sharif/

  • ‘190 ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کر انجام تک پہنچائی’

    ‘190 ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کر انجام تک پہنچائی’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کرانجام تک پہنچائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈریفرنس کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں اور کیس ایک سال میں مکمل ہوا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا انوکھادن تھا فیصلہ آنےکےبعدکل پی ٹی آئی والے رو رہےتھے، بانی پی ٹی آئی کی کیبنٹ کےلوگوں سےبندلفافےمیں منظوری لی گئی اور شہزاداکبراورفرح گوگی نے ملکر ڈیل کوانجام تک پہنچایا۔

    انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبرکاایک کلپ بھی سامنے آیا تھا ، جس میں بریف کیس وصول کررہےتھے لیکن اسلام آبادہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جبکہ شہبازگل اداروں کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ کیس تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے، عمرایوب کہتے ہیں کرپشن کا پوچھنا ہے تو حسن نواز سے پوچھیں، شہزاد اکبر نے خود اور این سی اے سے بھی تحقیقات کرائیں، این سی اے نے اکاؤنٹ تفصیلات چیک کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات سے متعلق انھوں نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے کل کہا آپ بند لفافہ کھول لیں، بند لفافہ اب توکھل گیا اس وقت کیبنٹ کے سامنے کھولنا تھا، اب توآپ کے سارے لفافے کھل گئے وہی کیسز چل رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کل سےکہہ رہےہیں اعلیٰ عدالت میں یہ کیس پہلی ہی پیشی پر ختم ہوجائے گا، انہیں کون بتا رہا ہےکہ اعلیٰ عدالتیں اس کیس کوختم کردیں گی ، مجھے ان کےبیان پرتشویش ہےاعلیٰ عدالتیں اس کانوٹس لیں۔

    القادریونیورسٹی کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں ہوتےہوئےایک یونیورسٹی نہیں بنائی، القادریونیورسٹی سےفائدہ لیناتھااس کے پیچھے چھپ کرپیسہ بٹورنا تھا، این سی اے نے کہا کہ یہ پیسہ ریاست پاکستان کی ملکیت ہے، بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ نے 190 ملین پاؤنڈ میں ڈاکہ ڈالا۔

  • فتنہ اڈیالہ جیل میں ہے، سول نافرمانی کی کال مس کال ثابت ہوئی، عظمیٰ بخاری

    فتنہ اڈیالہ جیل میں ہے، سول نافرمانی کی کال مس کال ثابت ہوئی، عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فتنہ اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلے سول نافرمانی کی کال دی جو مس کال ثابت ہوئی، فتنہ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے دوست ملک بھی جانتے ہیں فتنہ کون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جو کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے آج گھٹنوں کے بل این آر او مانگ رہے ہیں۔

    عظمی بخاری نے کہا کہ ایک شخص کی سازش ہے کہ اداروں اور ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ ادھر تو پھونکوں تعویزوں اور گنڈوں کی حکومت تھی۔ جلاؤ گھیراؤ کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔کہتا رہا این آر او نہیں دو اب گھٹنوں پر این آر او مانگ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب وہ کہتا ہے کہ مجھ سے جیل میں نہ ملو بلکہ مجھے کسی طرح این آر او کرکے باہر نکالو۔قوم کے بچے غلیلیں بنائیں اور اسلحہ لہرائیں لیکن ان کے اپنے بچے لندن میں عیاشیاں کررہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور ان کی کابینہ کرپشن میں ملوث ہے۔ خیبرپختونخوا میں نئی بھرتی وزیرتعلیم میٹرک فیل تھے۔ کے پی میں مساجد کے نام پر 26 نومبر سے پہلے 2 ارب روپے بٹورے گئے۔ 12 سال سے نالائق شخص کی حکومت کی وجہ سے تکالیف میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو صرف یہ فکر ہے کہ خان کو اڈیالہ جیل میں بھنا مرغی کا گوشت مل رہا ہے یا نہیں۔

  • مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے: عظمیٰ بخاری

    مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے: عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، پنجاب گورننس، میرٹ، کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کیلئے خرچ نہیں کررہی ہیں، وہ پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں، وہ جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔

    بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیرسٹر سیف

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال سے دوسری 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے، مشکل وقت گزر چکا اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔