Tag: عظمیٰ بخاری

  • مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

    مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

    لاہور : مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا، 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیسے رجسٹرڈ ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازعوام کی فلاح و بہبود کے کام بھرپور انداز سے کررہی ہیں اور انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے اسے کم کرکے دکھایا ہے، مہنگائی کی شرح موجودہ دور حکومت میں 4.1فیصد پر آگئی ہے ، مہنگائی کی شرح کم ہونے پر وزیراعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوام کیلئے بہت سے منصوبے جاری ہیں ، بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے لوگ تکلیف کا شکار رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کےلئے مفت سولر پروگرام شروع کیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سال مفت سولر پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کئے جائیں گے، ایک لاکھ سولر پینلز کا منصوبےکی لاگت 10 ارب روپے ہے۔

    مزید پڑھیں : گھر بیٹھے ٹیوب ویل سولررائزیشن کے لئے کیسے درخواست دے سکتے ہیں؟

    عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سولر پینل 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو دئیے جائیں گے اور 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو550واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا جبکہ 101سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کو 1100 واٹ سولر پینل دئیے جائیں گے۔

    انھوں نے مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ عوام شناختی نمبر8800 پر بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا بھی منصوبہ شروع کیاگیا ہے ، 8ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیاجائے گا ، حکومت کی جانب سےجھینگے کی فارمنگ کا منصوبہ بھی جاری ہے، جنوبی پنجاب جھینگے فارمنگ کا حب بننے جارہا ہے۔

  • 9 مئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے، عظمیٰ بخاری

    9 مئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نو مئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے، بلوائیوں کو ریلیف ملا تو نو مئی بار بار ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سانحہ 9 مئی کے 19 ملزمان کی سزاوں کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جوبچے فساد اور انتشار کا ایندھن بنے انھوں نے اپنی زندگیاں تباہ کیں، معافی کیلئے ایک طرف ان کے والدین منتیں کرتے رہے، دوسری طرف باہر نکل کر جو استعمال کی وہ بھی دیکھی ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ معافی کے بعد رہا ہونیوالے دوبارہ 9مئی کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، پاک فوج نے ان کوجو رعایت دی میرا خیال ہے ان کو دوبارہ سوچنا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ معافی ان کو ملتی ہے جو معافی مانگ رہاہو ، نومئی کے مجرموں کی رہائی خطرے کی گھنٹی ہے ایسے بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو 9 مئی باربار ہوسکتا ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جیل سے رہاہونیوالے 9مئی کےملزمان کا رویہ ہم سب کیلئے الارمنگ ہے ، معافی مانگ کر دوبارہ 9مئی جیسا رویہ رکھنےوالے دوسروں کا راستہ بھی بند کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ بہت بولتے ہیں،یہ کوے کو بھی سفید کہتے ہیں، 9مئی کے بلوائیوں کو اشتعال دلانے کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس کےپی میں پروگرام بھی رکھا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ان کا کوئی معاملہ جیل ریفارمز کا نہیں یہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دلاناچاہتے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغیاں کھاتے ہیں ان کی خدمت کیلئے اور کیا رہ گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل مں گھسنا چاہتے ہیں ان کا ایجنڈا سیاسی ہے۔

  • صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر چودہ لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی خاتون صوبائی وزیر کے نام پر لوگوں سے بھاری رقم لینے کا انکشاف ہوا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر چودہ لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

    پولیس نے صوبائی وزیر کے پی ایس او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ذکاءاللہ کی درخواست پرتھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا ملزم برہان آصف نے وزیر اطلاعات کا نام استعمال کرکےلوگوں سے رقم بٹوری، ملزم نے ندیم اکبرنامی شہری سے پینتیس لاکھ کا فراڈ کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے چودہ لاکھ روپے وزیراطلاعات کے نام پرلیے، برہان آصف نے وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

    پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

  • صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ

    صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ

    لاہور : صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ پیش آیا ، وہ پنجاب یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں جیل روڈ انڈر پاس پر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات حادثےمیں محفوظ رہیں ، وہ پنجاب یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھیں۔

    حادثے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات متبادل گاڑی میں روانہ ہوئیں ، حادثے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی ہٹ ہوئی۔

    گاڑیوں کے تصادم میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی محفوظ رہے ، جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگی اور اچانک بریک لگنے سے رکشا 3 گاڑیوں کی زد میں آیا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • حکومت ان دہشتگردوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی: عظمیٰ بخاری

    حکومت ان دہشتگردوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی: عظمیٰ بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ان دہشتگردوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج  فتنہ پارٹی کا فساد، الجہاد اور مرو یا مارنے کا دن ہے، آج کسی نے پنجاب میں ان کی کہیں کوئی تیاری دیکھی ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 104 ایم پی اے ہیں، ہم سب جنگجوؤں کا انتظار کررہے ہیں مگر کوئی نظر نہیں آرہا اور الحمدللہ پنجاب میں سکون ہے لوگ چھٹی منا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پنجاب کی حدود میں تماشا، فساد کی کوشش کریں گے، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور ابھی تک سوئے ہوئے ہیں، بغاوت کا سرغنہ، انکے بچے بھی انقلاب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، احتجاج اور مظاہرے صرف واٹس ایپ پر نظر آرہے ہیں۔

    عطمیٰ بخاری نے کہا کہ انقلاب لانے والی خود ابھی تک سوئے پڑے ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنا موبائل فون بندکر رکھا ہے، بشریٰ بی بی نے جھوٹ کی بنیاد پر عوام کو شرمندہ کیا، بشریٰ بی بی  بتادیں، اللہ کے گھر میں پی ٹی آئی جھنڈے اور نعرے بازی کا کس نےکہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے انہیں صرف اس کی تکلیف ہے، میں انتظارکررہی تھی احتجاج کی کال پر بانی پی ٹی آئی کے بچے کب آئیں گے، عوام فتنہ فساد کی سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اسلام آباد جانا ہے، اڈیالہ جیل کے پھاٹک کھولنے ہیں، پی ٹی آئی کےساتھ پنجاب، لاہورکے لوگ نہیں نکلیں گے، ان کی چندٹولیاں نکلیں گی، پھر گلیوں میں بھاگ جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 32 چوک لاہور میں جمع ہونے کا پلان بنایا ہے، آپ ضرور 32 چوک تشریف لائیں ہم آپ کا انتظار کررہے ہیں، کےپی سے نیکٹاکا سیکیورٹی خدشات پر ایک الرٹ آیا ہے اس الرٹ کی وجہ سے ہمیں سیکیورٹی کی تیاریاں زیادہ کرنا پڑیں گی۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک دھرنادے کر بیٹھیں گے، یہ دھرنا دیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی تو نہیں ہونی ہے، علی امین گنڈاپور دھرنا دے کر بیٹھیں گے توکے پی میں وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں بنگلادیش کی طرح انقلاب لاناہے، لوٹ مار، چوریاں کرنا ان کا طریقہ ہے، لوگ ان سے پوچھیں ہماری زندگی برباد کرنےکیوں آرہے ہیں؟، یہ لوگ پولیس وین کو دیکھ کر بھاگتے ہیں انقلاب کھڑا رہتا ہے، پنجاب کے عوام پوچھیں کہ ہماری زندگی کیوں حرام کر رہے۔

  • اسموگ کے تدارک کیلئے سارے اقدامات کرلیے لیکن فضاؤں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

    اسموگ کے تدارک کیلئے سارے اقدامات کرلیے لیکن فضاؤں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کیلئے سارے اقدامات کرلیے لیکن فضاؤں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اسموگ نے لاہور کو دنیاکا آلودہ ترین شہر بنا دیا ، فضائی آلودگی کا انڈیکس جوصبح کےوقت ایک ہزار سڑسٹھ پرٹیکولیٹ میٹر تھا وہ ہوا رخ بدلنےکےبعد کم ہوکردوسوتراسی پرآگیاہے۔ اس کے باوجود لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے تدارک کیلئے سارے اقدامات کرلیے لیکن فضاؤں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے جو ہوا آرہی ہے آج اس کے باعث آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا، انہیں دیوالی پر آتش بازی کرتے ہوئے بھی تھوڑی احتیاط کرنی چاہیے تھی۔

    انھوں نے بتایا پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں کاابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    خیال رہے فضائی آلودگی کے باعث شہری نزلہ زکام اورگلےکی تکلیف میں مبتلا ہورے ہیں اور آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی سامنےآرہی ہیں۔

    طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور چشمہ پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

  • تحریک فساد نے ریاست پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، عظمیٰ بخاری

    تحریک فساد نے ریاست پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، عظمیٰ بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد نے ریاست پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

    پنجاب کی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایس سی او اجلاس کے موقع پر پھر سے اسلام آباد پر یلغار کرنے کو تیار ہے، یہ جماعت اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جاسکی ہے۔

    عظمی بخاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ایس سی او تک کوئی احتجاج نہیں ہو گا، لیکن انھوں نے کانفرنس کی تاریخوں میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

    کل پی ٹی آئی نے خارجہ پالیسی اور خوشحالی کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے، ان کی جماعت کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے کہ ان کا کپتان ملک و قوم کی خوشحالی اور دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔

    دریں اثنا آئینی ترامیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے پی ٹی آئی کے پندرہ اکتوبر کے احتجاج کے اعلان پر اظہار تشویش کیا۔

    خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی ارکان نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے ایک طرف اکٹھے بیٹھ کرترامیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں اور دوسری طرف ایس سی او کانفرنس کے موقع پر انتشاری سیاست کی جائے۔

    اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، حکومت نے فسطائیت کی انتہا کردی، حکومت نے ہمارے کارکنوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔

  • ‘9 مئی کرنیوالوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے’

    ‘9 مئی کرنیوالوں اور کرانے والوں کا گینگ آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے’

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9مئی کرنیوالوں اورکرانےوالوں کاگینگ آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 9مئی کرنیوالوں اورکرانےوالوں کاگینگ آہستہ آہستہ بےنقاب ہو رہا ہے، فوجی تنصیبات پرحملےکرنےاورکرانیوالےایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں.

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اب کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہی 9مئی کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کون تھے، بانی پی ٹی آئی کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں، محسن کش،احسان فراموشوں کی ہرریس میں بانی پی ٹی آئی اول نمبرپرآئے۔

    انھوں نے کہا کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، پاکستان کےعوام پاک فوج کےسپہ سالارکےاس اقدام کوسراہتےہیں، 9 مئی کے باقی سہولت کار وں کیلئےدیگراداروں کو خود احتسابی شروع کرنا پڑے گی۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک 9مئی کے ایک ایک کردار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا ملک آگےنہیں بڑھ سکتا، عوام انتظار کر رہے ہیں کہ شہداکا تمسخر اڑانیوالے کب کٹہرے میں آئیں گے، شہداکی مائیں،بہنیں ،بیٹیاں سوا سال بعدبھی ہمارےنظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

  • عظمیٰ بخاری کا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بند کرنے کا مطالبہ

    عظمیٰ بخاری کا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بند کرنے کا مطالبہ

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پھر کوئی نہیں بچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تاریخ تاریخ کھیل رہے ہیں،اکاؤنٹ ڈھونڈانامیراکام نہیں، یہ ہمارے ملک کا حال ہے میں پیچھے نہیں ہٹوں گی،آخری سانس تک لڑوں گی۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیپ فیک وڈیو بنانی نہیں آتی، بشریٰ بی بی کی اب تک ایسی وڈیو نہیں آئی، میں بھی اپنے لوگوں کو چھٹی دے دوں گی کہ آپ بھی یہی کرو۔

    انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیاپرجو لکھ رہا ہے اسے کچھ نہیں معلوم جوشیئرکررہاہےاسےبھی نہیں معلوم، ڈیجیٹل دہشت گردوں کی ہمت بڑھ گئی،انہیں معلوم ہے پکڑے نہیں جائیں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ بہت لمبی جنگ ہےجولڑنی پڑےگی، سائبر کرائم کے پاس ایکسپرٹس ہی نہیں ہیں ، کل کوئی اور بچی ہوگی اس کا شکار ہوگی۔

    انھوں نے وزیراعظم سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سائبرکرائم والوں کو کچھ نہیں پتہ وہ صرف تنخواہ لئے جارہے ہیں اور تنخواہیں بٹور رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کے ساتھ تصویریں لگا کر شیئرکی جارہی ہیں ، جب سے یہ فتنہ پارٹی سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا کایہ گند سامنے آیا ہے، میں ہرحد تک جاؤں گی ، سپریم کورٹ چیف جسٹس تک جاؤں گی، بتاؤں گی دہشتگرد9مئی کی خواتین کوانصاف مل جاتاہےہمیں کیوں نہیں، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو پھر کوئی نہیں بچے گا۔

  • پاکستان میں ایکس پر پابندی کب ختم ہوگی؟ عظمیٰ بخاری نے بتادیا

    پاکستان میں ایکس پر پابندی کب ختم ہوگی؟ عظمیٰ بخاری نے بتادیا

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ٹوئٹر ایکس پر پابندی ختم کرنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ر:پوری دنیامیں سوشل میڈیاکیلئےقوانین موجودہیں ،پاکستان میں سوشل میڈیاکےاستعمال کیلئےقواعدوضوابط نہیں، شکایت آنےپرایف آئی اےکہتاہےپراسس پرعمل ہوگا،پراسس ہےکیا؟

    وزیر اطلاعات پنجاب نے ایکس پر پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ سول شل میڈیا کی سائٹس کیلئےقوائدوضوابط بن جائیں گےتوایکس پرپابندی ختم کردی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل دہشت گردی سےکوئی محفوظ نہیں، اوورسیزمیں بیٹھ کرجوانقلابی بننے والےاس ملک کےخلاف ایک پوسٹ کرکےدکھائیں، ملک سےباہر بیٹھ کرڈیجٹل دہشت گردی نہیں چلےگی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں پگڑیاں اچھالنےکیلئےشوشل میڈیاکااستعمال ہوتاہے، ہم سوشل میڈیاکیخلاف نہیں لیکن مثبت مقاصدکیلئے کام کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کچھ عدالتوں کوپتا نہیں چل رہاکہ نومئی کیاتھا، بانی پی ٹی آئی کیلئےکہاجاتاکہ بچہ سمجھ کرمعاف کردو، بانی پی ٹی آئی بچہ نہیں ہیں اورنہ ہی انہیں معافی ملےگی۔