Tag: عظمیٰ بخاری

  • عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے، عظمیٰ بخاری کا جعلی تصاویر پر ردعمل

    عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے، عظمیٰ بخاری کا جعلی تصاویر پر ردعمل

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے پر کہا کہ عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس کی مہربانی میرے کیس پر تمام اعتراضات دور کر دیے، کل سے دوبارہ وہ جعلی ویڈیو اپلوڈ کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہ مذمت اوردوسری طرف پیڈاکاؤنٹس کوکہتے ہیں کام جاری رکھو، عام خاتون کے ساتھ ایسا ہو تو اس کے پاس خودکشی کے سوا کیا راستہ بچتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سنا تھا ایف آئی اےنے کمیٹی بنا دی ہے، مجھے ہیں پتہ وہ کمیٹی کیا کررہی ہے، حکومتی عہدے پر ہونے کے بعد بھی انصاف مانگنے کے لیے یہاں آئی ہوں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات کی ایڈیٹڈ تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر آفس اعتراض ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اطلاعات کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ آفس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اعتراض ختم نہیں ہوا. عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سے کل رپورٹ طلب کر لی۔

    وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر کی کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

  • ’عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی‘

    ’عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی‘

    لاہور: مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی تصویر لگا کر ویڈیو وائرل کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے کہا کہ خواتین کی عزت ہر شخص پر لازمی ہے، عظمیٰ بخاری بہادر خاتون ہیں انہوں نے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مخصوص جماعت عورت کی عزت اور مقام بھول گئی ہے، عظمیٰ کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر

    واضح رہے کہ 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو کے علاوہ ان کے اسکرین شاٹس بھی بڑے پیمانے پر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس پر خود عظمیٰ بخاری نے بھی ٹوئٹ کرکے عدالت جانے کا اعلان کیا۔

    عظمیٰ بخاری نے بعد ازاں 25 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنی جھوٹی نامناسب ویڈیو پھیلانے کے خلاف درخواست بھی دائر کی، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی عظمیٰ بخاری کی ویڈیو جھوٹی اور ڈیپ فیک ہے، اسکرین شاٹس میں عظمیٰ بخاری کی چھوٹی تصویر لگا کر ان سے متعلق غلط دعوے بھی کیے گئے۔

    پٹیشن دائر کرنے سے پہلے عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں دیکھنے آئی ہوں کیا مجھے بھی اسی طرح انصاف ملتا ہے یا نہیں، میں نے دیکھنا ہے صرف ایک جماعت کی عورتیں قوم کی بیٹیاں ہیں یا ہم بھی ہیں۔

  • احتجاج کی کال ، عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی والوں کو خبردار کردیا

    احتجاج کی کال ، عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی والوں کو خبردار کردیا

    لاہور : وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ احتجاج اور دھرنےکےنام پرشہریوں کی زندگی اجیرن بنانےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ معروف شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی کے پیش نظرلگائی گئی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ احتجاج ، دھرنےکےنام پرشہریوں کی زندگی اجیرن بنانےکی اجازت نہیں دیں گے، جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے 3دن گھروں میں آرام کر لے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکوں،چوک چوراہوں کےگرد ہی گھومتی ہے،ملک میں انتشار،افراتفری اورہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ہی دھرنا پارٹی کا ایجنڈا ہے۔

    صوبائی وزیر نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے۔

    بھوک ہڑتال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، بھوک ہڑتال کیلئے3 سے 7بجےتک والی ٹائمنگ بہتر ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دھرناپارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنےکےلیے خیبر پختونخوا موجود ہے، کے پی کےعوام کی بدقسمتی ہے،5سال تک پیسہ دھرنوں پرخرچ ہوگا ، مریم نواز نے سستی روٹی دی اور کےپی میں11سال سےانقلابی تقریروں سےپیٹ بھررہے ہیں۔

  • عظمیٰ بخاری کی  ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف  درخواست دائر

    عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر

    لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیاپروائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    وزیرِ اطلاعات پنجاب نے پی ٹی آئی کی فلک جاوید خان کیخلاف درخواست دائر کی ، جس میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید نے تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کیں ، پیکا ایکٹ کے تحت فلک جاوید ودیگر کیخلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کودرخواست دی۔

    درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے نے فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی نہیں کی ، درخواست گزار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی گئی،بنیادی حقوق پامال ہوئے۔

    وزیرِ اطلاعات پنجاب نے استدعا کی عدالت ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

    بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اطلاعات پنجاب کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل کرنےکیخلاف درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ملزم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئےمتعلقہ حکام کو درخواست دیں ،جب تک آپ تفتیش میں شامل نہیں ہونگی تفتیش کیسے ہو سکتی ہے، آپ وہاں جا کر درخواست دیں ،یہ عدالت کا کام نہیں کہ آپ کے معاملےکی نگرانی کریں۔

    عدالت کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو درخواست لینے کی ہدایت کردی۔

  • گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

    گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی کےمقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، جو وزیراعلیٰ افسران کو اینٹ مارنے کا کہے اس کی ذہنی حالت پر پہلے ہی شک تھا۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کی ذہنی حالت دیکھتےہوئےان دھمکیوں پر ترس ہی کھاسکتےہیں، 3 دن قبل یہی علی مین وزیراعظم کے سامنےمنتیں ترلے کر رہے تھے اور آج وہی علی امین گنڈاپوروفاق اورپنجاب کودھمکیاں دےرہے ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وفاق،پنجاب کودھمکیاں دینےکی بجائےاپنےصوبےکےعوام کاسوچیں، آپ چوری شدہ مینڈیٹ پرشارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دھمکیاں دیتے آپ کا لیڈر آج 4مقدمات میں مجرم ثابت ہوچکا ہے، اب گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

  • شاندانہ گلزار کے مریم نواز پر الزامات: ن لیگ نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی

    شاندانہ گلزار کے مریم نواز پر الزامات: ن لیگ نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزامات پر شاندانہ گلزارکیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی ہے، ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کےتقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے، اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شاندانہ گلزار نے مریم نوازپرالزام لگایا کہ ان کی کوئی آڈیوہے، شاندانہ گلزارآڈیولیکرآئیں اور ثبوت پیش کریں، جو کچھ شاندانہ گلزار نے کہا اس کاثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگاکہ جس کاجودل کرےوہ الزام لگادے، پی ٹی آئی کےسیاسی گد اوچھی حرکتیں چھوڑ دیں، اب عورت کارڈ نہیں چلے گا میرٹ پر بات ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ شاندانہ گلزارکیخلاف ایف آئی اےمیں شکایت درج کرادی ہے، ایف آئی اے نے شاندانہ گلزار کو طلب کیا ہے وہ مریم نواز کی مبینہ آڈیو دیں، شاندانہ گلزار کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے، ظل شاہ مرحوم کی لاش پرسازش کی کوشش کی گئی، درخواست کرتی ہوں فیک ویڈیوبنانا، الزام لگانا اور پروپیگنڈاکرنابند کریں۔

  • بزدار ٹو کی ذاتی کنیز کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، فیصل واوڈا

    بزدار ٹو کی ذاتی کنیز کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، فیصل واوڈا

    سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے بیان پر رعمل آگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’میں بزدار ٹو کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کو جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔‘

    انہوں نے لکھا کہ کسی قابل انسان نے بزدار ٹو سے متعلق سیاسی سوال اٹھایا تو جواب ضرور دوں گا البتہ آپ کنیز کی اپنی زبانی ساری باتیں سن لیں وہ درست کہہ رہی ہیں۔

    فیصل واوڈا نے عظمیٰ بخاری کا ن لیگ کے خلاف پرانا بیان بھی شیئر کردیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں ابھی تو ن لیگ کی چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہٰں ابھی تو اور بھی نکلیں گی، ڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ، اتفاق فاؤنڈری کیس بھی کھُلنا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’را سے لے کر ہر غلیظ الزام ن لیگ کے بارے میں کنیز خود کہہ رہی ہیں میں نہیں۔‘

    اس سے قبل عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے، وہ بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو خودکونسلرنہیں بن سکتااسےدوسروں پرتنقید کا حق نہیں، فیصل واوڈا بیان بازی کرکےمیڈیا میں زندہ رہنےکی کوشش کررہے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا جیسے لوگوں ماضی بن چکے اسی لئے ڈپریشن میں باتیں کرتے ہیں۔

  • فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے، عظمیٰ بخاری

    فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے، عظمیٰ بخاری

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے، وہ بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے ، فیصل واوڈا خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو خودکونسلرنہیں بن سکتااسےدوسروں پرتنقید کا حق نہیں، فیصل واوڈا بیان بازی کرکےمیڈیا میں زندہ رہنےکی کوشش کررہے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈا جیسے لوگوں ماضی بن چکےاسی لئے ڈپریشن میں باتیں کرتے ہیں۔

    بعد ازاں عظمیٰ بخاری کے بیان پر فیصل واوڈا نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بزدار ٹو کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں، کسی قابل انسان نے بزدار ٹو سے متعلق سیاسی سوال اٹھایا تو جواب ضرور دوں گا، البتہ آپ کنیز کی اپنی زبانی ساری باتیں سن لیں وہ درست کہہ رہی ہیں۔

    ،فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہاابھی تو ن لیگ کی چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہیں ابھی تو اور بھی نکلیں گی، آپ کی کنیز نے درست کہاڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ ،اتفاق فاؤنڈری کیس بھی کھُلنا ہے۔

  • مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہے ، توہین کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری نے خبردار کردیا

    مریم نواز ہماری ریڈ لائن ہے ، توہین کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری نے خبردار کردیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ہماری ریڈلائن ہےتوہین کی اجازت نہیں دیں گے، اپوزیشن مریم نواز سے متعلق تہذیب کے ساتھ گفتگو کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کی تاریخ کااہم دن ہے، سیاسی عمل،محنت اورجدوجہد کے نتیجےمیں ایک خاتون وزیراعلیٰ پنجاب بننےجارہی ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 12کروڑکےصوبےکی وزیراعلیٰ ایک خاتون بننےجارہی ہیں، مریم نوازعام آدمی کی زندگی میں بہتری لائیں گے، رمضان میں عام آدمی کو ریلیف کیلئے مریم نواز تمام ارکان کی ڈیوٹیاں لگائیں گی۔

    ن لیگی رہنما نے خبردار کیا کہ اپوزیشن مریم نوازسے متعلق پارلیمنٹ میں تہذیب کے ساتھ گفتگو کرے، اپوزیشن پارلیمانی اقدارکےاندررہے ،چھوٹی موٹی موسیقی لگی رہتی ہے، مریم نواز کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے ،یہ ہماری ریڈلائن ہے، مریم نوازہرفورم پرفعال کرداراداکریں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلور آف دی ہاؤس میں تہذیب کے ساتھ میڈم چیف منسٹر پر کی جانے والی تنقید سرآںکھوں پر، تنقید پرہم اپنی اصلاح کریں گے لیکن پوائنٹ اسکورنگ کیلئے توہین کی اجازت نہیں ہوگی، ہمیں اپنا دفاع کرنا اور جواب دینا اچھی طرح آتا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ہمارے دورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا لیکن اداروں میں بغاوت کرانےکی کوشش کرنے والوں کو معاف نہیں کرپائیں گے،

    میاں اسلم سے متعلق ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں اسلم کواسمبلی آنےکی ہمت خودکرنی پڑے گی،گاڑی ہم بھجوادیں گے، میاں اسلم کی ایوان میں جو زبان تھی وہ میں نےبھی بھگتی ہے، ان کو شوق تھا بہادر بننے کا اب ہمت کریں۔

  • عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت  کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ

    عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ

    لاہور : مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ آپ کوغیرمنتخب کا طعنہ دیتےہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا، میرا مشورہ ہے کہ حسان خاور صاحب اس بار بلدیاتی الیکشن لڑ لیں۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی سرکارکا جنازہ نکل جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب حکومت کو قانون سازی کی ہدایت کی۔

    ن لیگی ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان عوامی غضب سے بچنے کیلئےحلقوں میں نہیں جاتے، ان کے اپنے لوگ اتنے بدزن ہیں کہ انہی کیخلاف نعرے لگ رہے ہیں ، بلدیاتی الیکشن سے فرار پی ٹی آئی نے ہر حربہ استعمال مگرقابومیں آگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات ،کنٹونمنٹ بورڈ میں شکست کےڈرسےیہ پریشان تھے، بزدار سرکار اپنےہی لوکل باڈی ایکٹ میں 35ترامیم کرچکی ہے، ہر بار ان کے جعلی ایکٹ کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے پنجاب کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دےرہے ، نوازشریف ،شہبازشریف نے مخلص طریقے سےقوم کی خدمت کی، مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ کا ویژن ملک اور قوم کی ترقی ہے۔