Tag: عظمیٰ بخاری

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا  عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، جس میں کہا ہے کہ 14دن میں بے بنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمیٰ بخاری کو ہتک عزت کالیگل نوٹس بھجوایاگیا۔

    لیگل نوٹس میں وزیراعلیٰ اور پرنسپل سیکریٹری کیخلاف الزامات من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نےپریس کانفرنس میں شرانگیز ،گمراہ کن الزامات لگائے۔

    نوٹس کے متن میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نےوزیراعلیٰ آفس پرپوسٹنگ ٹرانسفرپیسےلیکر کرنےکے الزامات لگائےتھے ، وہ 14دن میں بےبنیادالزامات پر معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کاسامناکرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لیگل نوٹس میں عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیا۔

  • شہزاد اکبر کا مریم اورنگزیب کے بعد ایک اور لیگی رہنما کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

    شہزاد اکبر کا مریم اورنگزیب کے بعد ایک اور لیگی رہنما کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

    اسلام آباد : مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایک اور ن لیگی رہنما کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری  نے جو الزامات لگائےانہیں ثابت کرنا ہوگا ، وہ اپنے جھوٹے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر مریم اورنگزیب کے بعد لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو50کروڑ روپےہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نےمجھ پرکمیشن لینےکےالزامات لگائےہیں، الزام لگانےپرلیگل نوٹس بھیجاہے۔

    لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ عظمیٰ بخاری نےجوالزامات لگائےانہیں ثابت کرناہوگا، اگر وہ الزامات ثابت نہیں کرتیں توعدالت میں سامنا کریں اور اپنے جھوٹے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں۔

    گذشتہ روز مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا تھا ، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مریم اورنگزیب مجھ سے متعلق ہتک آمیز بیان واپس لیں، وہ اپنے بیانات پر 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں۔

    مزید پڑھیں : شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے آج نیوز کانفرنس کے دوران جھوٹا اور ہتک آمیز بیان دیا، انہوں نے مجھ پر الزام لگایا کہ براڈ شیٹ سے 50 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی۔

    شہزاد اکبر کے نوٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے مجھ پر ملکی خزانے کو ذاتی کاروبار بنانے اور براڈ شیٹ سے 50 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کا الزام لگایا، مریم اورنگزیب کا بیان جھوٹا اور بے بنیاد ہے، براڈ شیٹ کے سی ای او کئی بار بتا چکے ہیں کہ شہزاد اکبر دیانت دار آدمی ہیں۔

    انہوں نے نوٹس میں کہا تھا کہ مریم اورنگزیب نے موجودہ اینٹی کرپشن مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے جھوٹے بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، وہ ہرجانہ نوٹس کی 20 لاکھ روپے لیگل فیس بھی ادا کریں، اگر معافی نہیں مانگی اور ہرجانہ نہ بھرا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

  • آٹا نہ ملنے کی شکایت پر عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پورا ٹرک پہنچ گیا

    آٹا نہ ملنے کی شکایت پر عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پورا ٹرک پہنچ گیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی آٹا نہ ملنے کی شکایت پر محکمہ خوراک پنجاب نے اپوزیشن رکن کے گھر کے باہر آٹے کا ٹرک کھڑا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ٹاک شو میں عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ صوبے میں آٹا ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا، جس پر محکمہ خوراک نے ان کے گھر کے باہر آٹے سے بھرا پورا ٹرک پہنچا کر کھڑا کر دیا۔

    محکمہ خوراک کے ملازمین نے 20 کلو آٹے کی 40 بوریاں عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر اتار دیں، انھوں نے کل ایک ٹاک شو میں آٹا کی عدم دستیابی کا شکوہ کیا تھا، تاہم چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کا کہنا تھا کہ آٹا موجود ہے لینے والا کوئی نہیں، جس پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے لے کر دے دیں۔ جس پر آج فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آٹے سے بھرا ٹرک اپوزیشن کی رکن کے گھر کے باہر پہنچایا گیا۔

    عظمیٰ بخاری نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کل صوبے میں آٹے کی قلت کی بات کی تھی، لیکن محکمہ خوراک کے ملازمین نے صبح میرے ملازم کو آٹے کا تھیلا دینے کی بات کی، محکمہ خوراک کے ملازمین گھر کے باہر آٹے کے 40 تھیلے اتار کر ڈراما کرتے رہے۔

    مسلم لیگ کی رکن کا کہنا تھا کہ مسئلہ عظمیٰ بخاری کا نہیں بلکہ عوام کا ہے، حکومت اپنی ناکامی مانے اور مستعفی ہو جائے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ابھی عوام گیس بحران سے نہیں نکلے تھے کہ آٹے کا بحران شروع ہو گیا، آٹے کی قیمت اتنی بڑھائی گئی کہ غریب آدمی کی دست رس سے باہر ہو گئی، تاہم وفاقی، پنجاب اور کے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ آٹے کا کوئی بحران نہیں۔ دوسری طرف عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

  • جج ویڈیو اسکینڈل؛ پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری طلب

    جج ویڈیو اسکینڈل؛ پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری طلب

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ویڈیو اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے بعد پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو بھی طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو طلب کیا ہے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڈ کو 27 دسمبر کی صبح لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے جب کہ عظمیٰ بخاری اور پرویز رشید کو 30 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

    تینوں رہنماوں کو سائبر کرائم ونگ میں درج مقدمےکی تحقیقات میں بلایا گیا ہے، تینوں رہنماؤں کو سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کو طلب کرلیا

    عظمیٰ بخاری لندن میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں گی جب پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی اس حوالے سے معلومات ہیں۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نوٹس ملنے کی صورت میں وہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

  • نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، عظمیٰ بخاری

    نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ چند دن میں قوم کو نئے سرپرائزملنے والے ہیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے،نواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ چکی ہے، ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔

    عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا نواز شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہے۔

    حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں

    حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتی،مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔

    عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کےخلاف سڑکوں پر ہو گی، انشااللہ نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوں گے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا حکومتی ترجمانو ! آج دیکھناعوام کی اپنے قائد سے محبت کیا ہوتی ہے، مریم نواز کی خبرسن کرلوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، شاہ سےزیادہ شاہ کےوفادار بننے والوں کو عوام جانتے ہیں۔

  • مریم نواز کی خبرسن کر لوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، عظمیٰ بخاری

    مریم نواز کی خبرسن کر لوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، عظمیٰ بخاری

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا حکومتی ترجمانو ! آج دیکھناعوام کی اپنےقائدسےمحبت کیاہوتی ہے، مریم نوازکی خبرسن کرلوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، شاہ سےزیادہ شاہ کےوفادار بننے والوں کو عوام جانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا مریم نوازکی خبرسن کرلوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، حکومتی ترجمانو ! آج دیکھناعوام کی اپنےقائدسےمحبت کیاہوتی ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا شہبازگل عوام کوآپ کےیونیورسٹی ہراساں کیس کاپتہ چل گیا، جھوٹےترجمانوں کی بات کاعوام پراثرنہیں ہوتا، کٹھ پتلیوں کےلئے4 دن کی چاندنی پھراندھیری رات ہے ، شاہ سےزیادہ شاہ کےوفادار بننے والوں کو عوام جانتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نواز شریف کو شایان شان طریقے سے جیل بھیجیں گے، عظمیٰ بخاری

    گذشتہ روز ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا آج بھی پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، نواز شریف قید کے حق دار نہیں، آئین کو توڑنے والے ڈکٹیٹر کو باہر جانے کی اجازت مل جاتی ہے، ملک کو ترقی دینے تین دفعہ کے وزیراعظم کو علاج کی اجازت تک نہیں ملتی۔

    انھوں نے کہا تھا اپنے قائد کو شایان شان طریقے سے جیل میں بھیجیں گے، ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، کل تمام راستے کوٹ لکھپت کی طرف رواں دواں ہوں گے، کچھ فیصلے عدالتی کرتی ہیں اور عدالتوں کے کچھ فیصلوں پر تاریخ فیصلہ کرتی ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا نواز شریف آج بھی ملکی سیاست کا محور ہیں، جیلیں اس طرح کے سیاسی رہنماؤں کو ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر کردیتی ہیں۔

    خیال رہے علاج کیلئے ضمانت پر رہا ہونے والے نواز شریف اپنی چھ ہفتوں کی رہائی مکمل ہونے پر خود کو آج کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کریں گے،  سابق وزیراعظم کو لیگی کارکنان جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ سے جیل تک لے کر آئیں گے۔

  • پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ، تین مسلم لیگی ارکان کی رکنیت معطل

    پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ، تین مسلم لیگی ارکان کی رکنیت معطل

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں شورشرابہ اورڈپٹی اسپیکرسےتلخ کلامی وبحث ہوئی،  ڈپٹی اسپیکرنےمسلم لیگ ن کےمزید2ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

    تفصیلات کے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر سے شور شرابے اور تلخ کلامی کے باعث اشرف رسول کے بعد عظمیٰ بخاری اور عبد الرؤف کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔ رکنیت معطلی کافیصلہ ڈپٹی اسپیکرکی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔

    ڈپٹی اسپیکر کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صمصام بخاری،محسن لغاری اورمخدوم عثمان سمیت دیگرارکان نےشرکت کی۔ عظمیٰ بخاری سےمتعلق عنایت اللہ لک نےفوٹیج دیکھنےکےبعدآگاہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کےمزیدارکان نےبھی ہنگامہ آرائی کی، کم سےکم 4ارکان کی رکنیت معطل کی جانی چاہیے۔

    ڈپٹی اسپیکرنےمسلم لیگ ن کے 3ارکان کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، معطلی کا شکار   ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ لےسکیں گےنہ ہی اسمبلی حدودمیں آسکیں گے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان کو دوران اجلاس دخل اندازی سےروکامگروہ باز نہ آئے، جس کے سبب رولزاورپروسیجرکےرول210کےتحت ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

    رکنیت معطلی کے خلاف مسلم لیگ ن کی صوبائی صوبائی پارلیمانی پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے  3ارکان کی رکنیت معطلی کےبعدکی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی بل پربھی مشاورت  کی گئی اورمسلم لیگ ن  جلد آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کرےگی۔

    اس حوالے سے معطل ہونے والے مسلم لیگی رکنرکن پنجاب اسمبلی عبدالرؤف کا میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکرکسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوتاہےآج اسپیکرنےہمیں بات ہی نہیں کرنےدی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری سےمتعلق غلط الفاظ استعمال کیےگئے۔

  • لاہور: عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کہہ ڈالا

    لاہور: عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کہہ ڈالا

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران نعرے لگاتے ہوئے زبان پھسل گئی، گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر کیے جانے والے مظاہرے کے دوران لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری نے غلطی سے نواز شریف کے خلاف نعرہ لگادیا۔

    احتجاج کے دوران لیگی ارکان اسمبلی نے حکومت مخالف نعرے بازی کی تاہم انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا،۔

    بعد ازاں احساس ہونے پر نعرہ روک دیا اور قریب کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں۔ مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔

    مزید پڑھیں: زبان کی پھسلن کی وجہ سےگو نوازگو کا نعرہ لگ گیا، پیرصابر شاہ

    یاد رہے کہ سال2014میں نون لیگ کے رہنما صابر شاہ نے بھی جوش خطابت میں گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا تھا، خیبر پختونخوا میں ن لیگ کے کنونشن کے دوران پیر صابر شاہ نے عمران خان کیخلاف نعرے کے بجائے گو نواز گو کہہ دیا تھا، جس کی بعد میں انکو وضاحت دینا پڑی کہ میری زبان پھسل گئی تھی۔

  • خاتون کا الیکشن میں حصہ لینا بہت مشکل کام ہے: زرتاج گل وزیر، عظمیٰ بخاری اور سحر کامران

    خاتون کا الیکشن میں حصہ لینا بہت مشکل کام ہے: زرتاج گل وزیر، عظمیٰ بخاری اور سحر کامران

    لاہور: تحریکِ انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواتین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کسی بھی خاتون کا الیکشن میں حصہ لینا بہت مشکل کام ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں کیا، بنوں، کے پی سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے انتخابات ایک مشکل ٹاسک ہے۔

    زرتاج گل نے کہا کہ انتخابات میں ٹکٹ کا حصول بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، ٹکٹ مل جائے تو حلقے کے عوام حوصلہ افزائی کرتے ہیں، عوام کی طرف سے خواتین امیدواروں کا پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ’معاشرے میں کام کرنے والی خاتون کو پسند نہیں کیا جاتا، خواتین کی جماعتوں سے وابستگی کے بغیر الیکشن میں کام یابی ممکن نہیں ہو سکتی۔‘

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خواتین کو جماعتوں کے اندر بھی بہت سی مشکلات کا سامنا رہتا ہے، مخصوص نشستوں پر کام یاب ہونے والی خواتین پر تنقید کی جاتی ہے۔

    مادرِملت برصغیر کی مسلم خواتین کے لیے بہترین نمونہ تھیں ،عمران خان

    پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر سحر کامران نے بھی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ’خواتین کے ساتھ سلوک کے لیے معاشرے میں تربیت کی ضرورت ہے۔‘

    سحر کامران کا کہنا تھا کہ معاشرے کی خواتین سے متعلق سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے، میں طویل عرصے تک پی ایس ایف کراچی کی صدر بھی رہ چکی ہوں، خواتین سے متعلق معاشرے کی سوچ سے بہ خوبی واقف ہوں۔

    پی پی سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کا معیار متعین ہونا چاہیے، تاکہ ہر چیز واضح ہو۔