Tag: عظمیٰ کاردار

  • مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو چوروں نے لوٹ لیا

    مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو چوروں نے لوٹ لیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو چوروں نے لوٹ لیا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو چوروں نے لوٹ لیا، چور پانچ لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرکے فرار ہوگیا جس کا مقدمہ درج درج کرلیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار نے کہا کہ زیورات چوری کی واردات گزشتہ روز سوئمنگ کے دوران ہوئی میں اسمبلی سیشن کے بعد کلب میں سوئمنگ کیلئے گئی تھی اور زیورات پرس میں تھے۔

    عظمیٰ کاردار نے بتایا کہ اس کلب کی دو انسٹرکٹر اور ملازمین مشکوک ہیں ان سے تفتیش کی جائے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

  • ’بزدار ٹو کی اکڑ ایسی ہے جیسے ملک میں چیزیں سستی ہیں‘

    ’بزدار ٹو کی اکڑ ایسی ہے جیسے ملک میں چیزیں سستی ہیں‘

    سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی وائرل ویڈیو پر ردعمل آگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ میاں صاحب کی عبرتناک سیاسی حالت کے بعد اللہ کا ڈر نہیں، بزدار ٹو کی اکڑ اور حقارت ایسی ہے جیسے پاکستان میں چیزیں سستی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بزدار ٹو کی اکڑ ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے، پیٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ بزار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں، ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی نہیں رائے ونڈ محل میں یہ حرکت ہوسکتی ہے۔

    سابق سینیٹر نے کہا کہ یہ عوام کو اگر آپ ہم سے محبت کرتے ہیں تو ہم بھی کرتے ہیں کہنے والوں کا اصل چہرہ ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز نے مبینہ طور پر لیگی رہنما عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔

  • سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف خواتین اور مریم اورنگزیب میں تکرار

    اسلام آباد: روسٹرم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ میں سپریم کورٹ کے باہر پھر شدید جھڑپ ہوگئی۔ تحریک انصاف کی خواتین اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب آپس میں الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی پر عملدر آمد سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد جب میڈیا ٹاک کی باری آئی تو مخالف پارٹی کی خواتین ایک دوسرے سے الجھ پڑیں۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طویل میڈیا ٹاک پر تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔

    انہوں نے ڈائس لینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ ایک گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ آپ کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔

    عظمیٰ کاردار نے کہا کہ کوئی آپ کو سننا نہیں چاہتا۔ بعد ازاں تحریک انصاف کی خواتین نے نعرہ بازی بھی شروع کردی اور بس کریں، ڈائس ہمارا ہے ہمارا ہے کے نعرے لگائے۔

    بعد ازاں مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کی خواتین کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بلوہ پارٹی ہے جو صرف اپنی مرضی کی بات سنناچاہتی ہے۔ ان کو اونچی آواز میں بات کر کے اپنی بات منوانےکی عادت ہے۔ حملہ اور ہراساں کر کے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جا سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس پارٹی کے بلوؤں کا نوٹس لے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔