Tag: عفان وحید

  • لندن میں لوگوں نے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوائیں، عفان وحید

    لندن میں لوگوں نے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوائیں، عفان وحید

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں مداحوں نے رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ کے اداکار عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں مختلف سیگمنٹ میں گیم کے دوران سوالات پوچھے گئے۔

    میزبان نے عفان وحید کو زندگی سے متعلق سچ بتانے کو کہا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک قصہ سنا سکتا ہوں جب میں لندن میں پروجیکٹ کے سلسلے میں گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لندن میں ریسٹورنٹ سے باہر نکلا جہاں بہت سارے لوگ تھے ان میں سے چند بھارتی میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہیں جس پر میں نے بھی ہاں میں ہاں ملا دی اور مداح مجھے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوانے لگے۔

    عفان وحید نے سلیبرٹی کا نام نہیں لیا اور کہا کہ لوگ ٹرول کریں گے اور کہیں گے کہ کہاں وہ اور کہاں میں اس لیے نام نہیں لوں گا۔

    پروگرام میں موجود آغا علی نے بتایا کہ وہ رنبیر کپور تھے جس کا نام یہ نہیں بتانا چاہ رہے ہیں۔

  • شوبز شخصیات پر تنقید : اداکار عفان وحید بھی بول پڑے

    شوبز شخصیات پر تنقید : اداکار عفان وحید بھی بول پڑے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور ڈرامہ سیریل دو بول اور دیگر ٹی وی ڈراموں میں زبردست اداکاری کرنے والے اداکار عفان وحید نے عوام کی جانب سے شوبز شخصیات پر کی جانے والی تنقید پرجواب دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ شوبز شخصیات ہر لحاظ سے مکمل پرفیکٹ دکھائی دیں، ان میں کوئی خامی نہ ہو، لوگوں کے شوبز شخصیات کی بڑھتی عمر اور ان جسمانی ساخت پر منفی تبصرے نامناسب بات ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق بہت مسائل پر اظہار خیال کیا۔

    اداکار عفان وحید کا کہنا تھا کہ شائقین کے اس قسم کے پریشر میں جب کوئی مشہور اداکار کسی بھی قسم کی بیوٹی ٹریٹمنٹ لیتا ہے تو بھی اس پر تنقید کی جاتی ہے کہ اس کو قدرت کی دی ہوئی خوبصورتی پر خوش نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ انسان ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہ سکتا، جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تبدیلیاں آتیں ہیں اور اگر لوگوں کو کسی بھی اینگل سے یہ اندازہ ہوجائے کہ کسی اداکار کی عمر بڑھ رہی ہے تو اس پر جملے کسے جاتے ہیں کہ اب آپ کا کیریئر ختم۔

    اداکار عفان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں جن میں آپ کی طرح ہی خامیاں اور خوبیاں ہوتیں ہیں، لہٰذا بے جا قسم کی تنقید کرنا نامناسب سی بات ہے۔

  • شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی۔۔۔۔عفان وحید نے بڑا راز فاش کردیا

    شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی۔۔۔۔عفان وحید نے بڑا راز فاش کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی کوئی میری قدر نہیں کرتا۔

    پاکستان کے معروف اداکارہ عفان وحید گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں انہوں نے اس دوران متعدد ڈراموں میں کام کیا، ماڈل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا راز فاش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں فطرتاً نمائشی نہیں ہوں اور ایسا شخص ہونے کی وجہ سے میں اسپاٹ لائٹ میں رہنا پسند نہیں کرتا، جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو مجھے اداکاری کی اے بی سی بھی نہیں آتی تھی، جب مجھے اداکاری کی پیشکش ہوئی تو میرے والد نے مجھے اداکاری کرنے کا مشورہ دیا۔

    ایک پیشہ کے طور پر اداکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاری ایک تھکا دینے والا کام ہے، یہ آسان نہیں ہے، یہاں ہم مزدور ہیں، عفان نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ اداکاروں کو مسلسل کئی محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسکرپٹ پسند نہ بھی ہو تو بھی میں اپنی پوری کوشش سے اس سین میں جان ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں اتنا کام کرنے کے بعد بھی اتنی عزت نہیں ملتی جتنی مجھے ملنی چاہیے۔

    اداکار کا مزید کہنا تھا کہ لیکن مجھے میرے ڈراموں کی وجہ سے میرے فینز سے بہت پیار ملتا ہے، مجھے انڈرریٹ کہا جاتا ہے کیونکہ میں اس قسم کا انسان ہوں، اور میں اس ’انڈرریٹیڈ‘ لفظ کو بطور تعریف لیتا ہوں۔

    واضح رہے کہ اداکار عفان وحید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دوبول‘ اور ’غلطی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ انہوں نے دیگر کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • عفان وحید نے زندگی کی ’دردناک‘ کہانی سے پردہ اُٹھا دیا

    عفان وحید نے زندگی کی ’دردناک‘ کہانی سے پردہ اُٹھا دیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے زندگی کی دردناک کہانی سے پردہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دوبول‘ اور ’غلطی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عفان وحید نے زندگی میں گزرے مشکل لمحات شیئر کردئیے۔

    انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں ایسا وقت بھی گزرا ہے جب میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا تاہم مجھے اس پر بات کرتے ہوئے شرمندگی نہیں ہے میں اعتماد کے ساتھ اس پر بات کرتا ہوں۔

    عفان وحید کے مطابق جب وہ ڈپریشن کا شکار تھے تو انہوں نے خود کو ایک تاریک کمرے میں بند کرلیا تھا، اور سوچتے تھے کہ تاریک کمرے میں رہنا ٹھیک ہے کیونکہ اس سے آپ کو زیادہ لڑائی نہیں کرنی ہوگی۔

    اداکار نے بتایا کہ 2-3 دن ڈپریشن کے دوران تنہائی میں رہنے کے بعد زندگی میں آگے بڑھیں۔ ایسے لوگ ہیں جو دکھی حالت میں ہیں اور ہمیں شکر گزار ہونا پڑے گا۔ مجھے یقین ہے کہ شکرگزاری میں بہت زیادہ تبدیلی آتی ہے۔

    دو بول میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عفان وحید نے کہا کہ یہاں ایک طبی ذہنی دباؤ ہے جس میں کیمیائی عدم توازن ہوا ہے اس صورتحال میں آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور معاشرے کے فیصلے کی پرواہ نہیں کرتے ہیں، چاہے کچھ بھی ہو، آپ کو اپنے ڈاکٹر سے ملنا ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ آپ کا دماغ زندگی چلاتا ہے تو آپ اس کے لیے ڈاکٹر کے پاس کیوں نہیں جاسکتے ہیں، اس میں کوئی شرم نہیں ہے، لوگوں کو جو کہنا وہ کہنے دیں یہ آپ کی زندگی ہے اور آپ کو اسے زندہ کرنا پڑے گا۔

    عفان وحید نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ڈپریشن کا شکار ہورہا ہے تو وہ ڈاکٹرز سے لازمی رجوع کریں، میں لازمی طور پر اس پر یقین رکھتا ہوں کہ ڈاکٹر کے پاس جانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرنی چاہئے۔