Tag: علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

  • نیو کراچی صنعتی ایریا میں ٹرالر پی ایم ٹی سے ٹکرا گیا، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

    نیو کراچی صنعتی ایریا میں ٹرالر پی ایم ٹی سے ٹکرا گیا، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

    کراچی: نیوکراچی صنعتی علاقے میں ٹرالر پی ایم ٹی اور کھمبوں سے ٹکراگیا، جس کے بعد پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    ٹرالر کی ٹکر سے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی اور کھمبوں کو نقصان پہنچا، پی ایم ٹی گرنے سے صنعتی علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، پی ایم ٹی کو نقصان پہنچنے کے بعد اس سے تیل نکل کر سڑک پر پھیل گیا۔

    شہری پی ایم ٹی سے نکلنے والا تیل جمع کرنے موقع پر پہنچ گئے، لوگوں نے شکایت کی کہ پی ایم ٹی گرنے کے بعد تاروں میں کرنٹ موجود ہے۔

    علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ پی ایم ٹی سے ٹرالر ٹکرانے کے بعد کےالیکٹرک کی ٹیم تاحال متاثرہ مقام پر نہیں پہنچی۔