Tag: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ بنکاک سے آنے والی تھائی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ایک غیر ملکی مسافر لاہور پہنچا ،کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹس طاہر حبیب چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد مشکوک مسافر کی آمد و رفت پر کڑی نظر رکھی گئی۔

    حکام نے کہا کہ ملزم بین الاقوامی آمد کے گرین چینل سے بغیر سامان گزر گیا، تاہم کچھ دیر بعد وہ اپنا سامان لینے کے لیے دوبارہ انٹرنیشنل آرائیول ہال میں آیا۔

    کسٹم ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سامان کی تلاشی لی، جس پر بیگ سے 15 کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد ہوئی۔

    ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ پاکستان میں موجود اس کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر اسمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کا مؤثر استعمال جاری رکھا جائے گا۔

  • پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر  آف لوڈ کر دیا گیا

    پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا

    لاہور : پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا، سعودی عرب نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین کے معاملے پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے متعدد زائرین کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100سے زائد عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا، جس پر زائرین نے احتجاج کیا۔

    24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے ایئر پورٹ سے سیکڑوں مسافر آف لوڈ کیے گئے، کیونکہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب نے عمرہ یا حج کے لیے مملکت جانے والے پاکستانی مسافروں سے نیسیریا گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن کی شرط ختم کردی تھی۔

    سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے جمعرات کو مختلف ممالک کے مسافروں کے لیے ایک نیا سرکلر جاری کیا تھا۔

  • شارجہ سے 97 قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    شارجہ سے 97 قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور : شارجہ سے قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، اور مسافروں سے 97 موبائل فون برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے لاہور اسمگل کیے گئے ستانوے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے۔

    حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، برآمد نان پی ٹی اے فونز کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔

    یاد رہے ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 25 موبائل برآمد کئے تھے ، ملزم زاہد احمد دبئی سے ملتان پہنچا تھا ، جن کی مالیت ایک کروڑ روپے تھی تاہم ملزم نے کپڑوں کے نیچے جیکٹ میں موبائل فون چھپا رکھے تھے۔

    اس سے قبل ایف ائی اے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائشیا جانے والے مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے تھے۔

  • منشیات کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    منشیات کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے بذریعہ کارگو بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بذریعہ کارگو بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

      اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ اسمگل کی جا رہی تھی کارگو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے آئس کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہو گا ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ، چند منٹوں میں امیگریشن کا پورا سسٹم جل کرراکھ کیسے ہوا؟

    لاہور ایئرپورٹ، چند منٹوں میں امیگریشن کا پورا سسٹم جل کرراکھ کیسے ہوا؟

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآگ لگنے کے واقعے کے حقائق جاننے کے سلسلے میں تحقیقاتی بورڈ قائم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 رکنی تحقیقاتی بورڈ نے لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہے، ایئرپورٹ ذرائع نے تحقیقاتی بورڈ کو بتایا کہ آگ امیگریشن کے مین سسٹم میں لگی اور وہاں سے پھیلی، چند منٹوں میں ہی امیگریشن کا پورا سسٹم جل کر راکھ ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق آگ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج کے امیگریشن بلاک میں لگی، آگ لگنے سے امیگریشن اور سی اے اے کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

    آگ لگنے سے مین کاؤنٹر سمیت سب کاؤنٹر کا سسٹم بھی متاثر ہوا۔ تحقیقات مکمل ہوتے ہی رپورٹ سی اے اے ہیڈ کوارٹر میں جمع کرائی جائےگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن، کسٹم، اے ایس ایف اور سی اے اے افسران کے بیانات قلمبند کیے جارہےہیں۔

  • لاہور میں دھند  کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر، آج بھی12  پروازیں منسوخ

    لاہور میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر، آج بھی12 پروازیں منسوخ

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثرہے ، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھند کی شدت برقرارہے۔ آج بھی بارہ پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ چھ پروازوں کومتبادل ایئرپورٹس منتقل کردیا گیا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے اور دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہیں۔

    نجی ایئرلائن کی جدہ لاہورپروازکوکراچی میں لینڈنگ کرائی گئی جبکہ دبئی ملتان، دمام، کویت سے سیالکوٹ کی تین پروازوں کواسلام آباد میں اتارا گیا۔

    بحرین اورکراچی سے لاہور کی دو پروازوں کوبھی اسلام آباداتاراگیا جبکہ پی آئی اے کی لاہورکراچی دوپروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    سعودی ایئرلائن کی جدہ لاہور، نجی ایئرلائن کی اسلام آباد کراچی کی دو اورشارجہ کی ایک پروازمنسوخ کردی گئی۔

    اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی ملتان جدہ دوپروازیں، کراچی دمام اورگوادرکی تین پروازیں منسوخ ہوئیں، گزشتہ روزلاہور، اسلام آباد، کراچی اورپشاورکی سینتیس پروازیں منسوخ کی گئیں۔

  • لاہور ایئرپورٹ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند

    لاہور ایئرپورٹ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شدید دھند کی وجہ سے طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کردیا گیا، بیرون ملک سے آنے والی 5 پروازوں کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند ہے اور رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر ہے۔

    شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند کردیا گیا۔

    دھند کی وجہ سے لاہور آنے والی 5 پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، بیرون ملک سے آنے والی 5 پروازیں فضا میں ہی موجود ہیں جنہیں گو راؤنڈ کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جن پروازوں کو اترنے سے روکا گیا ہے ان میں مدینہ سے آنے والی پرواز پی کے 748، دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 628، جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 760، راس الخیمہ سے آنے والی پرواز جی 9854 اور دمام سے آنے والی پرواز پی کے 248 شامل ہیں۔

    مذکورہ تمام پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور پروازیں فضا میں ہی چکر لگا رہی ہیں۔

  • ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر مرمتی کام

    ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر مرمتی کام

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے  انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی توسیع کے لیے ایک حصہ جہازوں کے لیے غیر فعال کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے  انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بے 4 میں آلات کی تنصیب و مرمت کا کام کیا جا رہا ہے جس کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ کا بے نمبر 4 جہازوں کے لیے غیر فعال رہے گا۔ ڈوکنگ پرنٹڈ سرکٹ بورڈ میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔

    نوٹم کے مطابق دوران مرمت بے 4 مینول طریقے سے دستیاب ہوگا، بے 4 پر جہازوں کو روایتی انداز میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

  • لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لیے بند

    لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لیے بند

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لیے بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے 36۔آر R کو مرمت کے لیے تما م پروازوں کی لینڈنگ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے پر مرمتی کام جاری ہے۔

    سی اے اے کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے سکینڈری رن وے پر متبادل کے طور پر فلائیٹ آپریشن جاری ہے، ایئر پورٹ حکام کی جانب سے تمام ایئر لائنز انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ سکینڈری رن وے پر آئی ایل ایس کیٹگری 2 سٹم موجود ہے جو طیاروں کو حد نگاہ 700 میٹر تک لینڈنگ میں مدد کرتا ہے، ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی تعداد اور فیول کی مقدار کم سے کم رکھیں۔

    ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو شیڈول تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز اگلے ماہ سے ا پنا شیڈول تبدیل کریں گی۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے کا مرمتی کام نومبر 2021 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ ناکام

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ ناکام

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم اسٹاف نے کارروائی کے دوران 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے اسلام آباد کے لیے ایئر لائن نے بغیر مسافر کے سامان دبئی سے لاہور بھیجا، لاہور سے ایئر بلیو نے رش ٹیگ کو دوبارہ بغیر مسافر کے اسلام آباد بھجوانا چاہا۔

    ڈی سی کے مطابق بغیر مسافر کے بیگ میں آئی فون، آئی پیڈ، کیمرے اور وائر لیس سیٹ برآمد کر لیے۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ بغیر مسافر کے بیگ سے 12 جدید آئی فون، 11 آئی فون الیون، 4 آئی پیڈ، 3 عدد سونی کیمرے اور 1 وائر لیس سیٹ برآمد کیا گیا۔

    بیرون ملک سے لاہور لایا جانے والا اسمگلنگ کا سامان ڈومیسٹک ڈپارچر سے اسلام آباد بھجوایا جانا تھا۔

    ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم نے کارروائی کے دوران سارا سامان ضبط کر لیا، تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جو بیگ مسافر کے بغیر لاہور لایا جائے گا اس کو اسکین کیا جائے گا۔