Tag: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ

  • کورونا وائرس :علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد

    کورونا وائرس :علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد

    لاہور : سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی اور کہا مسافروں کو لینے والے حضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کا انتظار کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کردی۔

    سول ایوی ایشن نے حکومت کے احکامات کے تحت کورونا سے بچنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے ایئرپورٹ کی حدودمیں ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کولینےوالےحضرات اپنی گاڑیوں میں ہی ان کاانتظارکریں گے، وزیٹر کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایئرپورٹ کی حدودمیں سماجی فاصلےعمل درآمد ہوگا۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونا ایکٹو کیسوں کی تعداد2198ہوگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 108نئے کیس سامنے آئے اور12مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک 2310مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    اعددو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کیلئے آٹھ ہزار 623 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور سے اب تک چودہ لاکھ چوہتر ہزار477ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکلہ ایک لاکھ ایک ہزارسات سوساٹھ مریضوں میں سے97 ہزار 252مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان سے فیس ماسک اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

    پاکستان سے فیس ماسک اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

    لاہور: کرونا وائرس کے بعد بڑھتی مانگ کے پیش نظر لوگ فیس ماسک بھی اسمگل کرنے لگے، تاہم کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فیس ماسک اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر ڈیڑھ من فیس ماسک پکڑ لیے، بڑی مقدار میں فیس ماسک لاہور سے بنکاک اسمگل کیے جا رہے تھے، ماسک دو مسافروں کے سامان سے برآمد کیے گئے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے رہایشی عزیز اکبر اور ریحان اظہر نامی مسافر تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 346 سے بنکاک جا رہے تھے، دونوں مسافر اے ایس ایف اور اے این ایف کے کاؤنٹرز سے بہ آسانی گزر گئے تھے تاہم کسٹم ویجیلنس عملے نے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ میں سے فیس ماسک برآمد کر لیے۔

    ذرایع کے مطابق کسٹم عملے نے دونوں مسافروں کے سامان سے تقریباً ڈیڑھ من فیس ماسک برآمد کیے، جو پانچ کارٹنوں میں بند تھے، یہ کارٹن دو بڑے بیگز میں رکھ کر لے جائے جا رہے تھے، برآمد شدہ فیس ماسک کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر فیس ماسک کی ایئر پورٹ سے بیرون ملک ترسیل پر پابندی عائد ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر قیمتی بلی غائب، شہری کی سٹیزن پورٹل پر شکایت

    لاہور ایئرپورٹ پر قیمتی بلی غائب، شہری کی سٹیزن پورٹل پر شکایت

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے قیمتی بلی غائب ہونے کا معاملہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر بلی غائب ہونے کی شکایت پر سیٹزن پورٹل نے لاہور ائیر پورٹ مینجر کو واقعے کی تحقیقات کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر مسافر کی بلی ڈھونڈ کر شہری کے حوالے کی جائے۔

    سعودی عرب سے آنے والے مسافر نے اپنی بلی چوری ہونے پر وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی، مسافر سعودی عرب سے 3 لاکھ روپے مالیت کی دو بلیاں لایا تھا، اس کا الزام تھا کہ لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر عملے نے مبینہ طور پر پنجرہ توڑ کر ایک بلی غائب کر دی ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ مسافر نے پہلے ائیر پورٹ حکام سے بلی غائب ہونے کی شکایت کی تھی لیکن شنوائی نہ ہونے پر اس نے سیٹزن پورٹل سے رجوع کر لیا جس پر سیٹزن پورٹل نے لاہور ائیر پورٹ مینجر کو فوری مسافر کی بلی ڈھونڈنے کے احکامات جاری کیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق مسافر سعودی عرب سے سفید اور سیاہ رنگ کی دو قیمتی بلیاں لایا تھا جن کی مالیت تین لاکھ روپے بتائی گئی۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ملتان کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے 2 جیب کتروں کو گرفتار کیا گیا تھا، جو بیرون ملک سے آنے والوں کی جیبوں کا صفایا کرتے تھے، اے ایس ایف حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

  • تیسرا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی

    تیسرا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی

    لاہور: پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی 36 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی۔ محمد عامر نے 13 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    شعیب ملک51 اور عمرامین 45 رنز بناکر نمایاں رہے، حسن علی، عمادوسیم اور حفیظ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    بہترین کارکردگی پر شعیب ملک مین آف دی میچ قرار پائے اس کے علاوہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی شعیب ملک کے نام رہا۔

    اس سے قبل پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، میچ کی خاص بات شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ تھی انہوں نے 51 رنز اسکور کیے۔


    سری لنکا کی بیٹنگ

    نویں وکٹ: بیسویں اوور کی اگلی بال پر ہی  پراسانا محمد عامر کی گیبند پر کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 16رنز اسکور کیے۔

    آٹھویں وکٹ: سری لنکا کے سشیتھ پتھیرانا بیسویں اوور کی دوسری بال پر محمد عامر کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 14رنز اسکور کیے۔

    ساتویں وکٹ: سترہویں اوور کی آخری بال پر سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا حسن علی کی بال پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے دس رنز اسکور کیے۔

    چھٹی وکٹ: سولہویں اوور کی چوتھی بال پر محمد عامر نے چتورنگا دی سلوا کو کلین بولڈ کردیا، انہوں نے 21 رنز اسکور کیے۔

    پندرہواں اوور: سری لنکا نے میچ کے پندرہ اوور میں 104 رنز اسکور کیے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    پندرہویں اوور کی پہلی بال پر سری لنکا ٹیم نے 100 رنز مکمل کرلئے

    پانچویں وکٹ: چودہویں اوور کی دوسری بال پر سری لنکا کے داسون شناکا فہیم اشرف کی بال پر 54رنز بنا کرعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،چودہ اوور کے اختتام پر سری لنکا کا مجموعی اسکور 99رنز ہے۔

    تیرہواں اوور: کھیل کے تیرہویں اوور میں سری لنکا کے داسون شناکا نے 32 بالز پر شاندارنصف سنچری اسکور کی۔

    دسواں اوور: کھیل کے دس اوور مکمل ہوگئے، سری لنکا نے دس اوور میں 66 رنز اسکور کیے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    چوتھی وکٹ: نویں اوور کی چوتھی بال پر مہیلا اوداوتے فہیم اشرف کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آآؤٹ ہوگئے  انہوں نے گیارہ رنز اسکور کیے۔

    پانچ اوور : میچ کے پانچویں اوور میں سری لنکا کا اسکور 32 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    تیسری وکٹ: چوتھے اوور کی چوتھی بال پر دنوشکا گوناتھیلاکا محمد حفیظ کی بال پر نو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، سری لنکا کا مجموعی اسکور 21 رنز ہے

    دوسری وکٹ: تیسرے اوور کی آخری بال پر سدیرا سماراوکرانا صرف چار رنز بنا کر عماد وسیم کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پہلی وکٹ : دوسرے اوور میں  محمد عامر کی دوسری بال پر سری لنکا کے اوپنر دلشان موناویرا صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔


    پاکستان کی بیٹنگ

    بیسواں اوور: کھیل کے آخری اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 179 رنز ہے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اس طرح پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 180رنز کا ہدف دے دیا

    انیسویں اوور : تیسری وکٹ۔ میچ کے انیسویں اوور کی چوتھی بال پر شعیب ملک 24بالز پر 51رنز بنا کر ویکوم سنجایا کی بال پر چتورنگا دی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،

    اٹھارہوں اوور: کھیل کےاٹھارہویں اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 147 رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ میچ کی خاص بات شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ ہے۔

    پندرہواں اوور: کھیل کے پندرہویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 108 رنزہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوکر جا چکے ہیں۔ بابراعظم 22رنز اور شعیب ملک 6رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کھیل کے 13.1 اوور میں قومی ٹیم نے 100رنز مکمل کرلئے، اس مجموعی اسکور میں دو کھلاڑی  پویلین لوٹے۔

    بارہواں اوور: دوسری وکٹ۔  پہلی بال پر عمر امین ایسورو اوڈانا کی بال پر 45رنز بنا کر تھیسارا پریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کا مجموعی اسکور 91 رنز ہے، نئے آنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں۔

    دسواں اوور: پاکستان کا مجموعی اسکور 71رنزہے اور اس کا  ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    آٹھواں اوور: پہلی وکٹ۔ میچ کے آٹھویں اوور کی آخری بال پر فخر زمان دلشان موناویر کی بال پر31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، میچ کا مجموعی اسکور57رنز ہے، نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔

    پانچواں اوور: کھیل کے پہلے پانچ اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 37رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، پاکستان کی جانب سے عمر امین14 رنز اور فخر زمان 23رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان ٹیم : کپتان سرفراز احمد ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں عمر امین ، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

    سری لنکا ٹیم : کپتان تھیسارا پریرا ہیں دیگر کھلاڑیوں میں دلشان موناویرا، دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرانا، مہیلا اوداوتے، چتورنگا دی سلوا، داسون شناکا، سشیتھ پتھیرانا، سیکوگ، پراسانا، ایسورو اوڈانا اور ویکوم سنجایا شامل ہیں۔

    تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی واپسی پر بہت خوشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور عمر امین کو موقع دیا گیا ہے، فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کے لیے عمر یامین کو منتخب کیا گیا ہے۔

    سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا نے کہا کہ تمام کھلاڑی پاکستان آکر بالکل مطمئن ہیں، مجھے اپنی ٹیم کی قیادت پر فخر ہے۔

    محمد عامر آج پہلی بار ہوم گراونڈ پر پرفارم کر رہے ہیں

    مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر آج پہلی بار ہوم گراونڈ پر پرفارم کر رہے ہیں، غیر ملکی سرزمین پر ہوش اڑانے والے عامر آج ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں پاکستانی اسپیڈ گن محمد عامر حریفوں کے چھکے چھڑانے پہلی بار پاک سر زمین پرجلوہ گر ہورہے ہیں۔

    دوہزار نو میں ڈیبیو کرنے والے چیمپئن بولر محمد عامر پاکستان میں اپناپہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں عامر تیس ٹیسٹ، چھتیس ون ڈے اور اکتیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    عامر نے تمام انٹرنیشنل میچز غیر ملکی سرزمین پر کھیلے۔ عامر تینوں فارمیٹ میں ایک سو چوراسی وکٹیں لے چکے ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مہمان ٹیم کی پاکستان آمد

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں گزشتہ رات دبئی اور ابوظہبی سےلاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچیں تو پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم رات 1 بجکر 52 منٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جبکہ سری لنکا کی ٹیم 2 بجکر 15 منٹ پر ابوظہبی سے لاہور پہنچی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیموں کی حفاظت کے لیے فوج، پولیس، رینجرز نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے جبکہ ایئرپورٹ سے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل تک تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی تعینات تھی۔

    دونوں ٹیموں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں بٹھا کر سخت سیکورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا، ہوٹل پہنچنے پرشائقین کرکٹ نے تالیاں بجاکر مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔

    علاوہ ازیں سری لنکا کے وزیرکھیل بھی اپنے 24 رکنی وفد کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ آنے والوں میں شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی تھیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وقت کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اندھیرے کے باعث میچ شام 7 کے بجائے 6 بجے شروع ہوگا‘۔

    سیکیورٹی کے سخت انتظامات 

    قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں کے علاوہ دیگر حساس اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ دنوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں‘ باکسرعامرخان

    سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں‘ باکسرعامرخان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد پر ملک میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنےکے لیے لاہور پہنچ گئے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ دنیاکو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ہے۔

    انہوں نے سری لنکن ٹیم کی لاہور آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا بہت خوشی کا لمحہ ہے۔

    باکسرعامر خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میچر ہونے پرخوشی ہے، یہاں کے نوجوان کھیلوں سے پیار کرتے ہیں اس لیے چاہتا ہوں کہ انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ کو فروغ دیں۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاکستان میں باکسنگ لیگ کرائیں گے، باکسنگ کے فروغ کے لیے پاکستانی عوام کی سپورٹ چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جعلی ویزے پرکینیڈا جانےکی کوشش ناکام‘3مسافرگرفتار

    جعلی ویزے پرکینیڈا جانےکی کوشش ناکام‘3مسافرگرفتار

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے ٹاسک فورس نے کارروائی کےدوران جعلی ویزے پرکینیڈا جانے والے تین مسافروں کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپی آئی اے ٹاسک فورس نےکارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پرکینیڈا جانے والے 3مسافروں کو حراست میں لےلیا۔

    تینوں مسافرکامران،صالح اور عثمان پی آئی اے کی پرواز پی کے789کےذریعےلاہور سےکینیڈا جا نے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں ملزمان کوضابطے کی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کےحوالےکردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافرسے ہیروئن برآمد

    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراےایس ایف کی کارروائی میں بحرین جانے والی پرواز سے مسافرمدثر کو گرفتار کرکے اس کے سامان سے ایک کلو 700گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔

    مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پراےایس ایف کی کارروائی‘ہیروئن برآمد

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےملزم کوگرفتارکرلیاتھا۔

  • لاہور:ایئرپورٹ پر مسافرکے سامان سے پچاس کارتوس برآمد،ملزم گرفتار

    لاہور:ایئرپورٹ پر مسافرکے سامان سے پچاس کارتوس برآمد،ملزم گرفتار

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،مسافر کے سامان سے پچاس کارتوس برآمد،ملزم کوگرفتار کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان میں سے پچاس کارتوس برآمد کرلیے گئے جنہیں قبضے میں لےکر نعیم نامی مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    ملزم نعیم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جو لاہور سے کراچی جا رہا تھا تاہم سامان کی تلاشی کے دوران سامان میں سے پچاس کارتوس برآمد ہونے پراسےگرفتار کر کے تفتیش کےلیےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے.

  • پی آئی اے سیکورٹی اینڈ ویجیلینس ڈویژن نے لاہور ایئرپورٹ پر بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا

    پی آئی اے سیکورٹی اینڈ ویجیلینس ڈویژن نے لاہور ایئرپورٹ پر بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا

    لاہور: پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلینس ڈویژن نے لاہور ایئرپورٹ پر سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا.

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر بھرتیاں جاری ہیں،جس سے ایئرپورٹ کی سکیورٹی خطرے میں ہے.

    پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلینس ڈویژن نے سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر بھرتی ہونے والےدس ملازمین کو پکڑ لیا اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے دس ملازمین کو سکیورٹی ڈویژن کی اجازت کے بغیر رن وے کے قریب کام پر لگایا گیا ہے،پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلینس نے اعلٰی حکام کو قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر خط بھی لکھ دیا ہے.

  • لاہورایئرپورٹ کی جاسوسی ناکام بنادی گئی، ڈرون کیمرہ پکڑا گیا

    لاہورایئرپورٹ کی جاسوسی ناکام بنادی گئی، ڈرون کیمرہ پکڑا گیا

    لاہور: حساس اداروں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاسوسی کرنے والا ڈرون کیمرہ پکڑ لیا۔ ایئرپورٹ کی حدود سے پکڑے جانے والے ڈرون کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جاسوسی کرنے والا ڈرون پکڑا گیا۔ ڈرون کیمرہ ایئرپورٹ کا فضائی چکر لگا رہا تھا کہ حساس اداروں نے اسے پکڑ لیا۔

    ڈرون کیمرہ قبضے میں لینے کے بعد حساس اداروں نے ایئرپورٹ کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ڈرون آپریٹر کی تلاش جاری ہے۔

    ایئرپورٹ کی حدود سے پکڑے جانے والے ڈرون کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

     

  • نیویارک سے آنیوالے مسافر سے شراب کی بوتلیں برآمد

    نیویارک سے آنیوالے مسافر سے شراب کی بوتلیں برآمد

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نےکارروائی کرکے نیویارک سے لاہور آنے والے مسافر کے قبضے سے شراب کی اکیس بوتلیں برآمد کرلیں.

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے سات ایک دو سے نیویارک سے لاہور آنے والے مسافر محمد افضل کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے اکیس شراب کی بوتلیں کی بوتلیں برآمد ہوئیں.

     بوتلوں کی برآمدگی کے بعد کسٹم حکام نے اسے حراست میں لے لیا۔ نیو یارک سے آنے والے شخص کا سامان اسکیننگ مشین سے گزرنے پر کسی نے بھی اس کی نشاندہی نہیں کی جس پر کسٹم حکام نے اسکیننگ مشین کے آپریٹر کو بھی پکڑ لیا۔