Tag: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ

  • شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود  کراچی میں گرفتار

    شاہین ایئرلائن کا پائلٹ عصمت محمود کراچی میں گرفتار

    کراچی: ڈیفنس سے شاہین ایئرلائن کے پائلٹ عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا، عصمت محمود کی گرفتاری کو ان کے اہلخانہ نے بلاجواز قراردیا ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لاہور میں شاہین ایئرلائن حادثے کے مبینہ ذمہ دار عصمت محمود کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا، جن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،و اضح رہے کہ عصمت محمود پر شراب نوشی کی حالت میں جہاز چلانے کا الزام ہے ۔ اور اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ۔

    تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر کپٹن ممتاوز نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ، اور اسی دوران عصمت محمود کو پنجاب پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانا بلاجواز ہے ، لاہور واقعے کی ذمہ دار شاہین ایئرلائن کی انتظامیہ ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران شاہین ایئرلائن کے جہاز میں فنی خرابی کے واقعات متعدد بار رونما ہوچکے ہیں اس معاملے میں جان بوجھ کو عصمت محمود کو پھنسایا جارہا ہے۔

    عصمت محمود کے رشتے داروں کاکہنا تھا کہ گذشتہ شب دس سے پندرہ افراد جوکہ جن میں سے کچھ وردی اور کچھ سادہ لباس اہلکار تھے ، عصمت محمود کے گھر میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے ، گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی، اور گھر کے ملازم کو بھی زدوکوب کیا، اور اس حوالے سے درخشاں تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے ہیں۔ تاہم پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔

    اہلخانہ کاکہنا تھا کہ عصمت محمود بے گناہ ہیں، اور وہ شراب نوشی کے عادی بھی نہیں ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عصمت محمود کیس کے حوالے سے شفاف تحقیقات کا یقینی بنایا جائے ۔

  • لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہورائیرپورٹ پرشاہین ائیرلائن کےطیاروں کوایک ہی روز میں2حادثے

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئرلائن کے طیارے ایک ہی روز میں دو حادثوں کا شکار ہوئے۔ خوش قسمتی سے دونوں طیاروں کے مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ائیرلائن کی کراچی سے آنے والی پرواز این ایل ون فور ایٹ کے طیارے کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈنگ کے دوران فرنٹ ایکسل ٹوٹ گیا جس کے باعث طیارے کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    واقعے میں طیارے کے دو ٹائر بھی متاثر ہوئے تاہم کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

    شاہین ایئرلائن کا ایک اور کراچی سے آنے والا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لینڈنگ کے دوران کچے میں اتر گیا جس کے باعث لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا اور متبادل رن وے سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔