Tag: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ

  • لاہور ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹس کے تنائج میں ہیرا پھیری یا کچھ اور؟

    لاہور ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹس کے تنائج میں ہیرا پھیری یا کچھ اور؟

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹوں کے نتائج میں ہیرا پھیری کے شبہے کے بعد، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹیسٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر موجود بین الاقوامی ایئر لائنز حکام سے کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

    اس مقصد کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کی کاپی ایئرپورٹ مینیجر اور تمام بین الاقوامی ایئر لائنز اسٹیشن مینیجرز کو ارسال کردی گئی ہے۔

    ایف آئی اے نے ریکارڈ سافٹ یا ہارڈ کاپی کی صورت میں طلب کیا ہے، طلب کردہ ریکارڈ ان مقامات سے متعلق ہے جہاں روانگی کے لیے پیشگی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    مراسلے میں طلب کردہ ریکارڈ کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے چیک کرنے کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ضروری کارروائی کے لیے ریکارڈ جب بھی ضرورت ہو، پیش کیا جائے گا۔

  • علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر سے ممنوعہ ادویات برآمد

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر سے ممنوعہ ادویات برآمد

    لاہور: علامہ اقبال نٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے مدینہ جانے بوالے مشتبہ مسافر ایوب خان سے ممنوعہ ادویات بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے خیبر ایجینسی سے مدینہ جانے والے مسافر ایوب خان کے سامان سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات بر آمد کرلی، ملزم ممنوعہ ادویات سعودیہ عرب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

    اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ذرائع کے مطابق خیبر ایجینسی سے مدینہ جانے والے مسافر ایوب خان کو مشکوک ہونے پر تلاشی کیلئے روکا،تلاشی کے دوران مسافر سے کے سامان سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات پکڑی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خیبر ایجینسی سے تعلق رکھنے مسافر نجی ایئر لائن کے ذریعے مدینہ جا رہا تھا، گرفتار مسافر سے پکڑی جانے والی خام ادویات بخار اورموٹاپے کوروکنے والی ادویات بنانے میں کام آتی ہیں۔

    مسافر ایوب خان کو حراست میں لے کرتحیقات شروع کردی گئی ہیں اور ادیات کی تصدیق اور ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب بھیج دیے گئے ہیں،جہاں سے حتمی رپورٹ آنے کے بعد ملزم سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کسٹم انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ ممنوعہ ادویات اور چند خام مال جن سے ادویات بنائی جاتی ہیں کو بلا اجازت لے جانا ممنوع ہے۔

  • لاہورایئر پورٹ پرچھاپہ،ملزم گرفتار،1کلوہیروئن برآمد

    لاہورایئر پورٹ پرچھاپہ،ملزم گرفتار،1کلوہیروئن برآمد

    لاہور : اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلوہیروئن برآمد کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نار کوٹکس فورس نے نجی ایئر لائن کی کولمبو جانے والی پرواز پر چھاپہ مارا۔

    چھاپےکے دوران عملے نے ایک خواجہ طاہر سلیم نامی مسافر  کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا،اینٹی نار کوٹکس فورس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق ملزم کا تعلق کراچی سے ہے جو بڑی مقدار میں منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہاتھا۔مزید انکشافات متوقع ہیں۔