Tag: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ

  • لاہور:کسٹم حکام کی بڑی کارروائی ، مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد

    لاہور:کسٹم حکام کی بڑی کارروائی ، مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد

    لاہور : کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 65 مہنگے فون برآمد کرلئے، موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کی اور دبئی کی پرواز سے لاہور آنے والے مسافر سے 65 آئی فون برآمد کر لیے۔

    ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے کہا ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد لاگت کے موبائل فون کی کھیپ بیرون ملک سے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ مسافر ایمرٹس ائر کی پرواز 624سے دبئی سے لاہور پہنچا ، مسافر امداد اللہ لاہور کراچی موبائل مارکیٹ میں سپلائی دیتا ہے، مسافر عرصہ دراز سے اسمگلنگ میں ملوث تھا اور ریگولر لاہور کراچی دبئی کا سفر کر نا معمول تھا۔

    ڈی کسٹم کے مطابق مسافر کے سامان سے 58 آئی فون پرو میکس الیون اور سات پرومیکس سیون گیارہ فون پرومیکس 7بھی برامد ہوئے۔

    کسٹم حکام نے سارے موبائل فون ضبط کر لیے اور مسافر کے خلاف کسٹم سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہےْ

  • دل میں ڈالنے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ ناکام ، 60 لاکھ مالیت کے 159 اسٹنٹ برآمد

    دل میں ڈالنے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ ناکام ، 60 لاکھ مالیت کے 159 اسٹنٹ برآمد

    لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹینٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے‌۔

    تفصیلات کے مطابق دل میں ڈالنے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کسٹم ٹریفک نے بڑی کارروائی کی اور
    بیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹینٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے ۔

    ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا مسافر ایمسرٹس ائر کی پرواز 624سے دبئی سے لاہور پہنچا ، فیاض احمد نامی مسافر دل میں استعمال ہونے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ کا کام کرتا ہے ۔

    ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی منظوری کے بغیر کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے میڈیکل آلات یا دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹینڈ ساتھ نہیں لا سکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ ڈرگ ریگولڑی اتھارٹی کی جانب سے این اوسی بھی مسافر سے برآمد نہیں ہوا ، دل میں استعمال ہونے والی ڈیوائس کو غیر ڈریپ ٹیسٹ کے استعمال کرنا مضر صحت ہے ۔

    ڈی سی کسٹم نے کہا کہ ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹینڈ ضبط کر لیے، مسافر کراچی کا رہائشی ہے دبئی سے لاہور سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔

    کلکٹر کسٹم ائر پورٹ کی جانب سے عملے کو اسمگلنگ ناکام بنانے پر شاباشی دی۔