Tag: علامہ اقبال ایئر پورٹ

  • علامہ اقبال ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    علامہ اقبال ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاہور : علامہ اقبال ایئر پورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر سے 26 ہزار 534 امریکی ڈالر سمیت چینی، ملائیشین، تھائی اور ازبک کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کسٹم نے غیرملکی کرنسی اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔

    کلکٹر کسٹم علی عباس نے بتایا کہ لاہور کے رہائشی ٹریول ایجنٹ سلمان خالدبٹ کو شک پرروکاگیا، دوران تلاشی 26 ہزار 534 امریکی ڈالر جبکہ چینی، ملائیشین، تھائی اور ازبک کرنسی برآمد ہوئی۔

    کلکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ برآمدکرنسی کی پاکستانی رپوں میں مالیت 73 لاکھ 77ہزار روپے بنتی ہے۔

    علی عباس نے کہا کہ سلمان خالد بٹ لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے کولمبو جانے کی کوشش کررہاتھا تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایئرپورٹ سےکسٹم ہاؤس منتقل کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

    کسٹمز ڈپٹی کلکٹر کا کہنا تھا کہ ایئر ہوسٹس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال،ڈالر چھپا رکھے تھے، ایئر ہوسٹس کو شک ہونے پر لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

  • علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کا راج : فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل

    لاہور : علامہ اقبال ایئرپورٹ پردھند کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ، بیرون اور اندرون ملک کیلئے آنے جانے والی متعدد پروازیں کو تاخیر جبکہ 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں شدید دھند کےباعث حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی اور علامہ اقبال ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن جزوی طور پر معطل کردیا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون اور اندرون ملک کیلئے آنے جانے والی متعدد پروازیں کو تاخیر جبکہ 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز اڑان نہ بھر سکی۔

    پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز 203 دھند کے باعث اڑان نہ بھر سکی جبکہ اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی 241 آٹھ گھنٹے اور ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 پانچ گھنٹے 15 منٹ اور ائیر بلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 431 آٹھ گھنٹے دس منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

    سعودی ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 734 چھ گھنٹے، ائیر بلیو کراچی سے آنے والی پرواز 402 اور ائیر بلیو کی ابوظہبی جانیوالی پرواز430 تاخیر کا شکار ہے۔

    اتحاد ائئرلائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 ،سعودی ائیر لائن کی جدہ جانے والی پرواز 735 میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔

    پی آئی اے کی مسقط جانے والی پرواز 229 ، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 ، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 407 ، قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 ، ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 406 اور سعودی ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز738 منسوخ ہے۔

  • لاہور: علامہ اقبال ایئر پورٹ سے  گولیوں سے بھرا بیگ برآمد، مسافر فرار

    لاہور: علامہ اقبال ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرا بیگ برآمد، مسافر فرار

    لاہور : علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والا مسافر گولیوں سے بھرا بیگ چھوڑ کر فرار ہوگیا، اے ایس ایف نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ملنے والے گولیوں سے بھرے بیگ کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا، غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے لاہور پہنچنے والا مذکورہ بیگ کا مالک مسافر پرسرار طور پر ایئرپورٹ سے غائب ہے۔

    گولیوں سے بھرے بیگ کسٹم کی اسکیننگ مشین سے گزارا گیا تو تین بیگ میں سے 4600مکمل گولیوں اور800خول موجود تھے، کسٹم کے عملے نے بیگ کو ضبط کرکے مسافر کی تلاش شروع کردی، جس کے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی تلاش کیلئے دوڑیں لگ گئیں۔

    اے ایس ایف اہلکار سی سی ٹی وی کی مدد سے دبئی سے آنے والے مسافر کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز622سے دبئی سے آنے والے مسافر نے لاہور ایئر پورٹ پر غیرملکی گولیوں کے بیگ چھوڑے۔

    تینوں ہینڈ کیری میں شکار میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول لانگ رینج اور شاٹ رینج شامل ہیں۔ دبئی سے کس طرح جہاز میں اسکینگ مشین کی موجودگی میں گولیوں سے بھرے بیگ پاکستان پہنچ گئے، اس حوالے سے کسٹم کے افسران سمیت سیکورٹی ایجنسی نے غیر ملکی ائیرلائن کے عملے سمیت افسران کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

    دوسری جانب حکام نے تفتیش کا رخ تبدیل کردیا، ائر لائن کا پورا ریکاڈ ضبط کر لیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، ایف آئی ار میں دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

    کسٹم کے عملے نے مسافر کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیمیں بنا دیں۔ اے ایس ایف سمیت کسٹم دیگر سیکیورٹی ایجنسیز بھی جوائنٹ انوسٹی گیشن کریں گی، ائر لائن کے عملے نے بھی کسٹم حکام کو مذکورہ مسافر کے کوائف فراہم کر دئیے ہیں۔

  • لاہور،علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمسافرسے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

    لاہور،علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمسافرسے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

    لاہور : علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کولالمپور جانے والے مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرایک مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اسی سے متعلق : کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان

    اے این ایف حکام کے مطابق مسافر محمد اکرم ملتان کا رہائشی ہے جو لاہورسے کوالالمپورجا رہا تھا،تلاشی کے دوران اس کے سامان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں نیں 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کا الزام ، پی آئی اے کے12 ملازمین

    واضح رہے اس قبل بھی کئی ملزمان کو ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں ایئر پورٹ پر پکڑا جا چکا ہے اور خود پی آئی اے کے ملازمین بھی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے عام پاکستانیوں کو بین الاقوامی ایئر پورٹ شدید سیکیورٹی سے گذرنا پڑتا ہے۔