Tag: علامہ طاہرالقادری

  • آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    آل پاکستان مسلم لیگ کا انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان

    اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلاب مارچ کے اعلان کے بعد کئی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے انقلاب مارچ میں اپنی شرکت کا اعلان کیاجس کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ نے بھی انقلاب مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے کارکنوں کو انقلاب مارچ میں شرکت کی ہدایت کردی ،اس سے قبل بھی احمد رضا قصوری اپنی پریس کانفرنس میں بھی انقلاب مارچ کی حمایت کی تھی، ترجمان اے پی ایم ایل عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا، جس کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے ۔

  • انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    انقلاب مارچ کوپرامن رکھاجائے، الطاف حسین کی اپیل

    اسلام آباد : ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی کاوشیں رنگ لے آئیں اورعلامہ طاہرالقادری کوپرامن انقلاب مارچ کی اجازت مل گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کو کسی سیاسی عدم استحکام سے بچانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے رابطہ کیا اور کردارادا کرنے کی اپیل کی، جس کےبعد الطاف حسین نے بتایاکہ ان کی، گورنر پنجاب اورسندھ ، وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی کاوشوں سے علامہ طاہرالقادری کو پرامن لانگ مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    الطاف حسین ہی کی ہدایت پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وفاقی اور پنجاب حکومت کے ساتھ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مصروف رہے،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل نہ ہوں اور احتجاج پر امن رکھیں۔

  • شریف خاندان امریکہ فرارہونے کی تیاریاں کرچکا ہے, طاہرالقادری

    شریف خاندان امریکہ فرارہونے کی تیاریاں کرچکا ہے, طاہرالقادری

    لاہور: علامہ طاہرالقادری نے کنٹینرز لگانے کو حکمرانوں کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان امریکہ فرارہونے کی تیاریاں کرچکا ہے ۔

    علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران امریکہ روانہ ہونے کے لئے ملازمین کے ویزوں کے لئے درخواست دے چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران نفسیاتی جنگ ہار چکے ہیں، کارکن انقلاب کی تیاری کریں، ای سی ایل پر نام حکمرانوں کا آئے گا ۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یوم شہدا بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، چودھری برادران کا کہنا تھا کہ روکاوٹیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ کارکن نکلیں گے، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر کے باہر جمع ہوچکی ہے، جو انقلاب کے نعرے کے لئے تیار ہیں۔