Tag: علامہ طاہر القادری

  • احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے: رانا ثنا اللہ

    احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے: رانا ثنا اللہ

    لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین سال سے ہمارے مخالفین سڑکوں پر ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار ہو.

    ان خیالات کا اظہار رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    یاد رہے کہ آج پاکستان عوامی تحریک مال روڈ پر ماڈل ٹائون شہدا کے لیے احتجاج کر رہی ہے، جس میں‌ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں‌ شرکت کر رہی ہیں.

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حصول انصاف نہیں، حصول اقتدار کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے، کیا یہ لوگ ملک کو لبنان یا افغانستان بنانا چاہتے ہیں، انصاف عدالتوں سے لیا جاتا ہے، حکومتوں سے نہیں۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن ، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ گذشتہ چند برس سے اس ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں، مگر اب تک کامیاب نہیں‌ ہوئے، انصاف عدالت میں‌ ہوگا. مدعی اورفریق بھی موجود ہے۔

    انھوں‌ نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا ہے کہ سانحہ قصور کے واقعے پر سب کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے، لیکن اگر ن لیگ سے استعفیٰ‌ مانگا جاتا ہے، تو مردان میں‌ بچی سے زیادتی کے واقعے پر عمران خان پہلے خیبرپختونخوامیں استعفیٰ دیں، کراچی میں بھی نوجوان کا قتل ہوا، وہاں سے استعفے بھی آئیں، پھر ہم بھی اس پر غور کریں‌ گے۔

    استعفے سے متعلق فیصلہ نوازشریف کریں گے، رانا ثنا اللہ

    رانا ثنا اللہ کا یہ بیان ایسے وقت میں‌ سامنے آیا ہے، جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج آج ہورہا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کنٹینر پر پہنچ چکے ہیں، جب کہ آصف علی زرداری اور عمران خان جلسے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ناکام حکومت استعفیٰ دے، طاہرالقادری

    عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ناکام حکومت استعفیٰ دے، طاہرالقادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت عقیدہ ختم نبوت اور عوام کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے چنانچہ فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔

    وہ لاہور میں اپنے مرکزی دفتر میں رہنماؤں سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے، علامہ طاپر القادری نے کہا کہ حکومت عوام کا دفاع کرنے اور جان و مال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے اس لیے فوری پر مستعفی ہوجائیں اور مسلمانوں کے ایمان کے بنیادی جز کے تقدس کو پامال کرنے والی حکومت کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔


     طاقت کا استعمال معاملے کا حل نہیں، قبل از وقت انتخابات ضروری ہوگئے ہیں، عمران خان


    علامہ طاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے ٹی وی چینل اورسوشل میڈیا پر پابندی لگا دی ہے آخر یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے اور سماجی رابطے کے تمام ذرائع بند کردیئے گئے ہیں۔


     فیض آباد آپریشن: 145 زخمی، 5 افراد جاں بحق


    انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حکومت مزید مسلط رہی تو حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں اس لیے حکومت از خود مستعفی ہو تاکہ کشیدہ حالات پر قابو پایا جا سکے اور ملک میں حالات نارمل ہو جائیں۔

    خیال رہے آج صبح فیص آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں اور اب تک 4 افراد جاں بحق اور 170 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ مسلم لیگی رہنماؤں چوہدری نثار، زاہد حامد اور جاوید لطیف کے گھروں پر حملے بھی کیئے گئے۔

  • نوازشریف عید قرباں رائے ونڈ میں منائیں گے

    نوازشریف عید قرباں رائے ونڈ میں منائیں گے

    اسلام آباد:عید قربان پر سیاست دانوں نے بھی بھرپورتیاری کی ہے، سیاسی رہنما عید قربان کہاں منائیں گے ،اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق سیاست دانوں نے بھی عید کی تیاری کررکھی ہے ۔

    وزیراعظم نوازشریف عید قربان رائیونڈ میں منائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی عید  سیلاب زدگان کے ساتھ۔ ہوگی۔کپتان عمران خان نے تو پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ وہ عید دھرنےمیں یعنی اسلام آباد میں منائیں گے۔

    انقلابی رہنماعلامہ طاہر القادری کی عید بھی عوامی کارکنان کے ساتھ اسلام آباد میں ہی ہوگی۔سابق صدر آصف علی زرداری عید پرلاہور میں ہونگے، جبکہ ان کے صاحبزادہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں عید منائیں گے۔

    چودھری برادران عید اپنے آبائی شہر گجرات میں منائیں گے ،جبکہ چودھری پرویزالٰہی بھی عید پر متاثرین سیلاب کے ساتھ ہونگے.عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااسفند یارولی عید پراپنے آبائی علاقےولی باغ چار سدہ میں ہونگے۔

    جبکہ مولانا فضل الرحمان سعودی عرب میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق عید قربان آبائی علاقے دیر میں منائیں گے۔

  • ضدبرقرار رہی توعوام اسلام آبادآئیں گے، فضل الرحمان

    ضدبرقرار رہی توعوام اسلام آبادآئیں گے، فضل الرحمان

    پشاور: مولانا فضل الرحمان نے عمران خان اور طاہرالقادری کودھمکی دے دی۔ کہتےہیں ضدبرقرار رہی توعوام اسلام آبادآئیں گے، پھر دارالحکومت کی سٹرکیں لوگوں کوبرداشت نہیں کرسکیں گی۔

    مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کو دھمکی لگا دی۔ فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے دھرنے کی کال دی تو وفاقی دارلحکومت کی سڑکیں لوگوں کو برداشت نہیں کر سکیں گی، اسلام آباد میں دھرنوں کی کوئی منطق نہیں، ان کی جماعت آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، غیرآئینی مطالبات کے خلاف مظاہرے جاری رکھیں گے۔ اور ضدبرقرار رہی توعوام کواسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    فضل الرحمان کہتے ہیں حکومت اور ریاست پر حملہ کرنے کی یہ پہلی مثال ہے، جوکچھ ہورہا ہے عالمی ایجنڈے کے تحت ہے، سیاست مذاق نہیں، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کچھ من چلوں کا رقص وسرور سیاسی قوت کامظاہرہ نہیں، سیاسی یتیم ہرروز ایک شام غریباں مناتے ہیں۔