Tag: علماء و مشائخ

  • انتخابات 2018: علماء و مشائخ نے تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

    انتخابات 2018: علماء و مشائخ نے تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

    ملتان: علماء و مشائخ نے آئندہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا، سجادہ نشین پاکپتن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف حق کا علم بلند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سجادہ نشین پیر دیوان احمد مسعود چشتی اور پیر آف گولڑہ شریف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    علماومشائخ کانفرنس میں میں سجادہ نشین  پیردیوان احمدمسعودچشتی اورپیرآف گولڑہ شریف نے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔

    سجادہ نشین پاکپتن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی ہی قیادت کی ضرورت ہے جو کرپٹ مافیا سے ملک کو نجات دلائے، عمران خان نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا اس لیے ہم سب علما اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ختم نبوت ﷺ سے متعلق کچھ باتیں مجھ سے زبردستی منسوب کی گئیں، میرے انتخابی فارم کو توڑ مروڑ پر متنازع بنانے کی کوشش بھی کی گئی’۔

    اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی فارم کے جس صفحے کا ذکر کیا گیا اس کا تعلق امیدوار کے اخراجات سے ہے، ختم نبوت ﷺ میرے ایمان کا حصہ اور جان ہے، میری جماعت تحفظ ختم نبوت ﷺ کے قانون پر ہرصورت عمل درآمد کرائے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابی فارم کےجس صفحےکاذکرکیا جارہا ہے اُس کا تعلق ختم نبوت ﷺ سے نہیں، عوام مجھ سے منسوب افواہوں پر کان نہ دھریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کے تشخص کے لیے نظریاتی ضرب عضب کے محاذ پر ہیں، پرویز رشید

    پاکستان کے تشخص کے لیے نظریاتی ضرب عضب کے محاذ پر ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویش رشید نے کہا ہے کہ اسلام اور نبی کریم کے پیغام کو مسخ کر کے پیش کیا گیاہے،جس سے دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کا تشخص خراب ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کل رات اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ،ہم نے رہنمائی کے لیے علماء کی انگلی تھامی ہے آئندہ بھی تھامے رکھیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر دہشتگردی نے اسلام اور نبی کریم کے پیغام کو مسخ اور مجروح کیا گیا ہے،اسلام اور پاکستان کے اصل وارث ہم ہیں اورہم پاکستان کا تشخص بحال کرینگے۔

    دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ظلم یہ ہے کہ پاکستان میں عید کی نماز پولیس کے پہرے میں پڑھی جاتی ہے جب کہ لندن کی مساجد میں نماز پڑھتے ہوئے خوف نہیں آتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کو خونخوار مذہب کے طور پر پیش کرنے کی سازش کی گئی ہے،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ نمازیوں کو شہید کرنے والوں سےہماری جان چھڑا دے۔

    پرویز رشید نے موقف اختیار کیا کہ خانقاہیں تمام انسانوں کےلئے روحانی علاج گاہیں ہیں، خانقاہوں سے ہمیشہ امن محبت بھلائی کا پیغام آتا ہے تاہم خانقاہوں پرچند بدطنیت لوگوں نے نگاہیں رکھیں ہوئی ہیں۔

    وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے انہوں نے علماء و مشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی فوری اور کلی صحت یابی آپ اور کروڑوں لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کہا کہ وزیراعظم کی چار شریانوں کی سرجری کی گئی ہے،وزیر اعظم کی طبعیت میں تیزی سے آنے والی بحالی سے ڈاکٹرز حیران تھے کہ اتنی بڑی سرجری کے بعد اتنی جلدی روبہ صحت کیسے ہوئے؟

    وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ کی حکومت ہوگیا،آخر میں انہوں نے اعادہ ظاہر کیا کہ نظریاتی ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کے اصل تشخص کو واپس لائینگے۔