Tag: علیحدگی

  • ڈیلن ڈریئر نے اپنے اور شوہر برائن کی علیحدگی کا اعلان کردیا

    ڈیلن ڈریئر نے اپنے اور شوہر برائن کی علیحدگی کا اعلان کردیا

    معروف میزبان اور میٹرولوجسٹ ڈیلن ڈریئر نے جمعہ 18 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ ان کے اور شوہر برائن فکیرا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

    43 سالہ ڈیلن نے 12 سال قبل برائن کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے بیٹے 8 سالہ کیلون، 5سالہ اولیور اور 3 سالہ رسٹی ہیں، ٹوڈے پروگرام کی میزبان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس خبر لوگوں کو آگاہ کیا۔

    انھوں نے لکھا کہ "کئی سالوں میں نے آپ لوگوں سے خاندان کے بارے میں کئی چیزیں شیئر کیں، اونچائی اور نشیب و فراز، اتار چڑھاؤ اور ان درمیان کی تمام خوبصورت یادیں شیئر کیں”۔

    ڈیلن ڈریئر نے مزید لکھا کہ "میں اس تعاون اور محبت کے لیے آپ سب کی ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں جو اس عرصے کے دوران آپ لوگوں نے مجھے دیا۔

    معروف میزبان نے بتایا کہ "اس وجہ سے، میں آپ کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ کچھ مہینے پہلے برائن اور میں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا،”

    ڈیلن نے لکھا کہ ہم نے دوستوں کے طور پر شروعات کی تھی، اور ہم ابھی بھی سب سے قریبی دوست رہیں گے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم پیار اور احترام کے ساتھ اپنے تینوں شاندار لڑکوں کےلیے بطور والدین موجود رہیں گے، ہمیشہ کی طرح آپ کی حمایت کا شکریہ۔

    انھوں نے اکتوبر 2012 میں 38 سالہ برائن سے شادی کی تھی جو کہ ایک فری لانس پروڈیوسر اور کیمرہ مین ہیں۔

  • کیا سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد اے آر رحمان موسیقی سے بریک لے رہے ہیں؟

    کیا سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد اے آر رحمان موسیقی سے بریک لے رہے ہیں؟

    سائرہ بانو سے طلاق کے بعد نامور بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اپنے کام سے بریک لے رہے ہیں۔

    موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے حال ہی میں شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا، حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی سے علیحدگی کے بعد اے آر رحمان میوزک کمپوزیشن سے ایک سال کا وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    تاہم اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان اور بیٹے امین نے فوری طور پر ان قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا اور ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

    اے آر رحمان کی اہلیہ سے علیحدگی پر من گھڑت خبریں پھیلنے والوں کو وارننگ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اے آر رحمان سے متعلق پوسٹ پر بیٹی خدیجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ایسی بےکار افواہیں پھیلانا بند کریں‘۔

    دوسری جانب اے آر رحمان کے بیٹے امین نے بھی ان افواہوں کا جواب دیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جھوٹی خبر ہے، اس طرح کی پوسٹ کرنا غلط ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irshad pklr (@_irshad_pklr_)

    واضح رہے کہ اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا، اس جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اے آر امین جبکہ دو بیٹیاں خدیجہ اور رہیمہ شامل ہیں۔

  • پانڈیا طلاق کے بعد بیوی کو کتنی رقم دیں گے؟

    پانڈیا طلاق کے بعد بیوی کو کتنی رقم دیں گے؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی کی صورت میں پانڈیا کی لگژری زندگی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نتاشا اسٹینکووچ کے اثاثوں کی مالیت 20 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ بھارتی کرکٹر پانڈیا 90 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

    دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد نتاشا اسٹینکووچ، ہاردیک پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی ملکیت حاصل کرسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ طلاق کی تصدیق سے قبل اس حوالے سے نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹااسٹوری بھی شیئر کی تھی، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے‘۔

    اُس وقت انہوں نے اپنی اسٹوری میں یہ تو واضح طور پر نہیں بتایا تھا کہ وہ کس کے متعلق بات کررہی ہیں۔

    مگر اس وقت ان کی انسٹااسٹوری ان کی اور پانڈیاکی طلاق کی گردشی خبروں کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اشارہ کر رہی تھی کہ طلاق کی صورت میں نتاشا ہاردیک پانڈیا سے 70 فیصد جائیداد کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹر ماضی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی تمام جائیداد اور اثاثوں کے اکیلے مالک نہیں بلکہ ان کی والدہ بھی ان کی ملکیت میں شراکت دار ہیں۔

    بھارتی قانون کہتا ہے کہ پانڈیا کی اہلیہ اب بھی نان نفقے کا مطالبہ کرسکتی ہیں اور ایسی صورت میں پانڈیا کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑے گا۔

    نتاشا اور ہاردک میں طلاق ہوگئی! اداکارہ نے تصدیق کردی

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر پانڈیا کی اہلیہ نے نان نفقے کا مطالبہ کیا تو انہیں تقریباً 64 کروڑ روپے تک مل سکتے ہیں، جو بھارتی کرکٹر کے لئے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔

  • دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردیدی کردی۔

    سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے معروف دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش تھیں، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کررہی تھی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔

    تاہم اب بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے سلسلے میں ایک ساتھ منظر عام پر آنے کے بعد علیحدگی اور طلاق سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    والدین بننے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ممبئی میں اپنا ووٹ کاٹ کرنے کے لیے پولینگ اسٹیشن پہنچے، دونوں کو سفید شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی جینز میں دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہت کہ جب وہ ووٹ ڈالنے کے لیے بوتھ کی طرف چل رہے تھے تو دیپیکا کو اپنے شوہر رنویر کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے، جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے تمام تر خبریں جھوٹی ہیں۔

    دریں اثنا، کام کے محاذ پر، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں جلد ہی روہت شیٹی کی سنگھم 3 میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، ٹائیگر شروف اور اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے مرحلہ وار انتخابات کا آخری مرحلہ جیسے جیسے قریب آ رہا ہے جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے غیر سیاسی افراد اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

  • ایشوریا کی ابھیشک سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

    ایشوریا کی ابھیشک سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

    ممبئی: ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوکر علیحدگی کی افواہوں کی تردید کر دی۔

    پچھلے کچھ دنوں سے بچن خاندان میں مسائل کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم ایشوریا رائے یا ابھیشیک بچن کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، یہاں تک کہ امتیابھ بچن اور جایا بچن بھی خاموش نظر آئے۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا رائے بچن ہاؤس چھوڑ کر چلی گئیں ہیں انہوں نے علیحدہ گھر میں رہائش اختیار کرلیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    جس کے بعد بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن امبانی اسکول کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا

    تقریب میں اداکارہ سیاہ اور سنہری کے رنگ کے لباس میں جبکہ اُن کے شوہر نیوی بلیو شرٹ اور میچنگ پینٹ میں دکھائی دیے۔

    اسکول کی سالانہ تقریب میں ایشوریا رائے بچن اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں جبکہ ابھیشک بچن اپنے والد اور بھانجے اگستیا نندا کے ساتھ پہنچے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی کار سے نکلتے ہی مسکراتے ہوئے ہاتھ کا اشارہ کیا اور پھر انتظار کیا تاکہ ابھیشک، اگستیا اور امیتابھ بچن کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں۔

    کیا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں روزانہ لڑائی ہوتی ہے؟

    ابھیشک اور ایشوریا ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے اسکول میں داخل ہوئے، اس موقع پر جوڑے نے گفتگو بھی کی، ایشوریا نے  چلتے ہوئے امیتابھ بچن سے بات چیت کی اور جیسے ہی اگستیا اُن کے قریب آئے تو اُسے پیار سے اپنے ساتھ کھڑا کیا۔

    ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007ء کو شادی کی تھی، ان کی بیٹی 16 نومبر 2011 کو پیدا ہوئی۔

  • ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی؟

    ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کررہی ہیں۔

    پاکستان کی اداکارہ ثناء جاوید نے 2020 میں ایک سادہ سی تقریب میں گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھی تاہم اب جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

    ثناء جاوید اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب نظر آرہی ہے مگر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

    دوسری جانب عمیر جسوال گزشتہ دنوں سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تنِ تنہا شریک ہوئے تھے، بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

    ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے لیکن ان دونوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

  • کیا شاہ رخ خان اور گوری کی علیحدگی ہونے جارہی ہے؟

    کیا شاہ رخ خان اور گوری کی علیحدگی ہونے جارہی ہے؟

    بالی وڈ کنگ خان کی اہلیہ گوری خان نے شوہر سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا ہے، گوری خان نے انسٹا گرام پر اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں تہلکہ خیز بیان جاری کیا ہے۔

    گوری نے شاہ رخ اور اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ میں شاہ رخ کو چھوڑنا چاہتی ہوں۔

    گوری نے شو کافی ود کرن میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید ہم نے شادی کے بارے میں فیصلہ جلدی کرلیا، لہٰذا میں نے بریک لے لی۔ وہ میرے بارے میں بہت حساس ہے جسے میں ہینڈل نہیں کرسکتی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں وقت درکار ہے، وہ کئی بار ایسا کر چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی شادی گوری خان سے 25 اکتوبر 1991 میں ہوئی تھی، ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

  • راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

    راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مبینہ شوہر رتیش سے علیحدگی کی تصدیق کردی، راکھی نے بگ باس سیزن 15 میں رتیش کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

    راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر سے علیحدگی سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی لیکن میرے خیال میں یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں۔

    راکھی نے مزید لکھا کہ میں واقعی میں اداس ہوں اور میرا دل بھی ٹوٹا ہوا ہے کہ یہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہونا تھا لیکن مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔

    انہوں نے رتیش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    خیال رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس سیزن 15 میں رتیش کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کروایا تھا۔

  • بل گیٹس اور میلنڈا نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    بل گیٹس اور میلنڈا نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نیویارک: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور مخیر و انسان دوست خاتون میلنڈا نے 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور میلنڈا کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے بہت سوچ و بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اب ہمیں اس بات پر یقین نہیں رہا کہ ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے مزید ایک ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں، ٹوئٹ میں جاری مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ 27 سالہ ازدواجی زندگی میں انھوں نے 3 بچوں کو پروان چڑھایا۔

    انھوں نے کہا کہ انھوں نے مل کر ایسی فاؤنڈیشن بنائی جس کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کام جاری ہے، ہم اس فاؤنڈیشن کے تحت آگے بھی مل کر فلاحی کام کرتے رہیں گے، مگر اب ہم دونوں مزید ازدواجی زندگی جاری نہیں رکھ سکتے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ آئندہ زندگی کے لیے انھیں اپنے لیے وقت اور پرائیویسی چاہیے۔

    خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے مشترکہ طور پر 124 بلین ڈالرز کا اثاثہ بنایا، جس سے وہ دنیا کے 5 امیر ترین جوڑوں میں شامل ہوئے۔

    اس جوڑے نے پیر کو ٹوئٹر پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ازدواجی تعلق پر بہت سارا کام کرنے اور بہت غور و فکر کے بعد انھوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ 56 سالہ میلنڈا نے ماضی میں کہا تھا کہ ان کی شادی ناقابل یقین حد تک مشکل رہی ہے، 65 سالہ بل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے دن میں 16 گھنٹے کام کرتے ہیں اور فیملی کے لیے وقت نکالنا ان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔

    بل اور ملینڈا کے تین بچے ہیں، 25 سالہ جینیفر، 21 سالے روری، اور 18 سالہ فیبی۔ جینیفر گیٹس نے پیر کو انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ ہمارے پورے خاندان کے لیے بہت مشکل وقت تھا، انھوں نے لوگوں کا اس بات کے لیے شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ان کی پرائیویسی کی خواہش کو سمجھا جب کہ وہ زندگی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے تھے۔

    یاد رہے کہ بل گیٹس، جنھوں نے 1975 میں مائیکرو سافٹ کی مشترکہ طور پر بِنا رکھی، جب یہ دونوں 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے تھے تو بل گیٹس اس وقت ایک ارب پتی بن چکے تھے، ان کی میلنڈا سے ملاقات 1987 میں ہوئی جب میلنڈا نے 31 سال کی عمر میں کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ شادی سے قبل بھی انھوں نے کئی ہفتے اس سوچ و بچار میں لگا دیے تھے کہ انھیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں۔

  • سعودی عرب: شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے والی خاتون کو قانونی کارروائی کا خطرہ

    سعودی عرب: شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے والی خاتون کو قانونی کارروائی کا خطرہ

    ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون نے 9 ماہ تک اپنے شوہر کے واٹس ایپ پیغامات کی نگرانی کرنے کے بعد اس سے طلاق کا مطالبہ کردیا، قانونی مشیروں کے مطابق بیوی کی حرکت قابل گرفت ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا۔

    خاتون خاوند کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی کاپی کر کے 9 ماہ تک اس کی نگرانی کرتی رہیں اور پھر شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بیوی کو شبہ ہوگیا تھا کہ شوہر اسے دھوکہ دے رہا ہے، شبہ دور کرنے کے لیے وہ مسلسل 9 ماہ تک ان کے تمام واٹس ایپ پیغامات کا جائزہ لیتی رہی اور پھر علیحدگی اور طلاق کی درخواست کردی۔

    شوہر نے تنازعہ سے بچنے کے لیے مصالحت کی پیشکش کی ہے۔

    قانونی مشیر خالد ابو راشد نے واٹس ایپ کی کاپی کر کے اس کی نگرانی کی قانونی حیثیت پر قانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ خاتون نے جو کچھ کیا وہ قانون کی نظر میں جرم ہے، یہ انفارمیشن کرائم کے دائرے میں آتا ہے جس کی سزا ایک برس قید اور 5 لاکھ ریال تک جرمانہ ہے۔

    ابو راشد نے کہا کہ شوہر، بیوی، باپ یا بھائی کوئی بھی کسی کے بھی موبائل کو ہیک کرنے کا مجاز نہیں۔ ایسا کرنا قانوناً جرم ہے۔

    ان کے مطابق اس سلسلے میں خاندانی تعلقات کو بھی مدنظر نہیں رکھا جاتا، خاندان کا کوئی بھی فرد کسی بھی فرد کے موبائل کو ہیک کرنے یا اس میں مذکور معلومات حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔