Tag: علیحدگی کا اعلان

  • اے آر رحمان کی طلاق کے چند گھنٹے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

    اے آر رحمان کی طلاق کے چند گھنٹے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

    بالی ووڈ کے آسکر یافتہ معروف گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے چند گھنٹے بعد ان کی بینڈ ممبر، گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے آسکر یافتہ معروف گلوکار اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی گزشتہ روز اپنے شوہر مارک سے طلاق کا اعلان کردیا۔

    گٹارسٹ موہنی ڈے نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبر اپنے مداحوں کو دی، انہوں نے لکھا کہ ہم باہمی رضامندی سے اور دوستانہ طریقے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mohini Dey (@dey_bass)

    گٹارسٹ نے مزید کہا کہ ہم اب بھی کئی پروجیکٹ میں ساتھ کام کررہے ہیں اور کرتے رہے گے، براہِ مہربانی ہماری رازداری کا خیال رکھیں اور ہمارے متعلق بلا ضرورت تبصروں سے گریز کیجیے۔

    واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی ڈے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی گٹارسٹ ہیں، انہوں نے اے آر رحمٰن کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ شوز میں پرفارم کیا ہے۔

    خیال رہے کہ اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور گزشتہ روز اس جوڑی نے شادی کے 29 سال بعد ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

  • اے آر رحمان، اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کی تین دہائیوں بعد علیحدگی کا اعلان کردیا

    اے آر رحمان، اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کی تین دہائیوں بعد علیحدگی کا اعلان کردیا

    مشہور بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی جانب سے اپنی شادی کے تقریباً تین دہائیوں کے بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    ان کی طرف سے آفیشل بیان میں کہا گیا کہ ’مسز سائرہ اور ان کے شوہر معروف موسیقار اللہ رکھہ رحمان (اے آر رحمان) کی طرف سے اور ان ہدایت پر، وندنا شاہ اینڈ ایسوسی ایٹس جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے بارے میں درج ذیل بیان جاری کررہے ہیں‘۔

    شادی کے کئی سالوں بعد مسز سائرہ اور ان کے شوہر مسٹر اے آر رحمان نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے، ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود، جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے ان کے درمیان ایک ناقابل تسخیر خلیج پیدا کر دی ہے۔

    وکیل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت جوڑے کے درمیان جو خلیج حائل ہوئ ہے اسے کوئی بھی فریق پاٹنے کے قابل نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 29 برس تک قائم رہی، اے آر رحمان اور سائرہ کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، موسیقار کے بیٹے نے بھی انسٹاگرام پرعلیحدگی کی تصدیق کردی۔