Tag: علیحدگی

  • اداکار اظفر اور نوین وقار کے درمیان تین سال بعد علیحدگی

    اداکار اظفر اور نوین وقار کے درمیان تین سال بعد علیحدگی

    اداکار و ڈائریکٹر اظفر علی اور اداکارہ نوین وقار کے درمیان شادی کے تین سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے۔

    علیحدگی کے حوالے سے اظفر نے بتایاکہ وہ ایک معروف شخصیت ہیں اور اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے اور من گھڑت کہانیاں روکنے کے لیے اُنہوں نے باضابطہ اعلان کردیا۔

    اُنہوں نے بتایاکہ ہماری شادی بھی ایک بڑی خبربن گئی تھی اور اب کسی کو بھی اندھیرے میں نہیں رکھناچاہتا، اظفر علی نے بتایاکہ ان کی نوین وقار سے جولائی 2015ءسے علیحدگی ہے اور پھر طلاق کیلئے مقدمہ کردیا جس کا فیصلہ نومبر میں آگیا۔

    اظفر کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ مجھے کال کرکے اپنے شو میں فیملی سمیت شریک ہونے کی دعوت بھی دے رہے تھے جس پر اعلان کرنا ضروری سمجھا۔انہوں نے کہاکہ وہ ہرکسی پر واضح کرناچاہتے ہیں کہ ہم علیحدہ ہوچکے ہیں اور اب اس کی ضرورت نہیں ۔

    اظفر نے بتایاکہ علیحدگی کا فیصلہ باہمی تھا اور وہ یہ بھی نہیں سمجھتے کہ علیحدگی کے پیچھے موجودوجہ زیادہ اہم ہے ، اتنا ہی کہناچاہتے ہیں کہ ہم اکٹھے نہیں چل سکے ، اگر گھر پر خوشی نہیں ہے تو اسے کھینچنے کی ضرورت نہیں ۔

    واضح رہے کہ اظفر نے ٹی وی اسٹار مانی کے ساتھ کامیڈی شو ’سب سیٹ ہے‘ سے شہرت حاصل کی بعد ازاں انہوں نے کئی ڈراموں کو ڈائریکٹ بھی کیا۔ جبکہ نوین وقار نے بطوروی جے اور پھر آر جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہوں مشہور ڈرامہ سیریل ہمسفر میں اداکاری کے بعد شہرت حاصل کی۔

  • الطاف حسین نے تحریک کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    الطاف حسین نے تحریک کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصرار پرمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا، الطاف حسین کی قیادت سےعلیحدگی کےاعلان کےبعد کارکنان بڑی تعداد میں نائن زیروپہنچ گئے تھے۔

    ان کا کہناتھا کہ آخری بارکارکنوں کی بات مان کر فیصلہ واپس لیا ہے،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے باربارکہنے کے باوجودرابطہ کمیٹی نے اپنا طرزعمل تبدیل نہیں کیا۔

    اے آروائی نیوزسے خصوصی بات چیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان میں بے وفائیاں اور دکھ سہنے کی سکت نہیں رہی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب وہ لندن میں گرفتار ہوئےتو پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے خوشیاں منائیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ وہ پارٹی کی تمام ذمےداریاں رابطہ کمیٹی کے سپردکرتے ہیں،رابطہ کمیٹی اب پارٹی کو ذمے داری ایمانداری اوراعلیٰ ظرفی سے چلائے ۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہاکہ انہوں اپنےتمام رشتےدار،دوست احباب تحریک پرقربان کردیےتاہم جب تک زندہ ہیں سچ اورحق کی خاطرلڑتےرہیں گے۔