Tag: علیل

  • گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی اسپتال سے ڈسچارج

    گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی اسپتال سے ڈسچارج

    کراچی: گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ وہ گزشتہ کئی روز سے علیل اور اسپتال میں داخل تھے۔

    گزشتہ ایک ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج گورنر سندھ کی طبعیت سنبھل گئی۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس آگئے اور کام شروع کردیا۔

    جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف اٹھاتے ہی بیمار ہوگئے تھے۔ انہیں 13 نومبر کی رات سینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: گورنر سندھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، ڈاکٹرز

    ڈاکٹرز کے مطابق گورنر سندھ اب روبصحت ہیں۔ معالجین نے انہیں آرام کا مشورہ دیتے ہوئے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گورنر سندھ کو ان کی ذاتی رہائش گاہ منتقل کیا گیا تاہم دوپہر میں وہ گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔

    دوسری جانب گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گورنر کسی وقت بھی گورنر ہاؤس آسکتے ہیں۔ اگر وہ چاہیں تو اپنی ذاتی رہائش گاہ سے بھی انتظامی امور چلا سکتے ہیں۔

    تاہم گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس آنے کا فیصلہ کیا۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے کام کا آغاز کردیا اور کچھ ضروری فائلیں بھی دیکھیں۔

    واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو 9 نومبر کو سندھ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ڈاکٹر عشرت العباد گورنر کے عہدے پر تعینات تھے جو اس عہدے پر طویل ترین عرصے تک فائز رہنے والے پاکستان کے پہلے اور ایشیا کے دوسرے شخص ہیں۔

  • یاسین ملک کو اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

    یاسین ملک کو اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

    سرینگر : معروف حریت پسند رہنما یاسین ملک کو علاج مکمل کیے بغیر اسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے حریت رہنما غلط انجیکشن لگنے کے باعث چھ روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال لائے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر علاج چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے دوبارہ اسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کردیا ہے،وہ صورہ اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے کے باعث زیر علاج تھے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ محمد یاسین ملک کو 22اکتوبر کو سخت علالت کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تا ہم ان کا علاج مکمل کرائے بغیر واپس جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو ممتاز جواں سال حریت لیڈر برہاب وانی کی بھارتی فوج کے زیر حراست شہادت پر احتجاج کرنے کے جرم میں جولائی کے آخری دنوں میں نظر بند اور پھر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    دوران حراست یاسین ملک کی صحت خطرناک حد تک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تا ہم ان کے اہل خانہ کو اس سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں اور حریت رہنما کے اہل خانہ نے یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کو غیر انسانی سلوک کی مذمت کی ہے۔