Tag: علیمہ خان

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ کو 2سماعتوں میں ہی پھینک دینا چاہیے، علیمہ خان

    190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ کو 2سماعتوں میں ہی پھینک دینا چاہیے، علیمہ خان

    اسلام آباد : بانی پی ٹی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ کو 2 سماعتوں میں ہی پھینک دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیصلہ سن کرہنس پڑے تھے اور کہا اچھا 14 سال سزا ہے اس سے زیادہ ہوجاتی، جس پر وکلا نے بتایا یہ زیادہ سے زیادہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی پرتعلیم دینے کا خواب بانی کاجرم ہے، اتنا خراب فیصلہ ہے جب یہ ہائیکورٹ جائے گا تو دو سماعتوں میں ہی اسے باہر پھینک دینا چاہئے۔

    مزید پڑھیں : ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی ، علیمہ خان

    عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے 23 تاریخ کو فیصلہ سنایا جائے، سزا میں کہا ہے القادر یونیورسٹی میں رشوت لی گئی لیکن 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے پاس ہے بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جج نے فلاحی ادارے کو حکومت کے حوالے کردیا، القادریونیورسٹی میں سیرت نبیﷺپڑھایا جارہا ہے۔

  • ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی ، علیمہ خان

    ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی ، علیمہ خان

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ پہلے ہی پتا تھا سزا سنائی جائے گی بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کو سزا پر تکلیف ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاوںڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اس نظام پر بہت دکھ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا سزا سنائی جائے گی لیکن بانی پی ٹی آئی جیسی شخصیت کو سزا پر تکلیف ہوئی۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، سزا اس لیےدی گئی کہ یونیورسٹی بنائی کیوں، فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادرٹرسٹ احمقانہ کیس ہے، دعا کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو کل سزا ہوجائے اور کیس جیل سے نکل کر باہر آجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اتنی تاریخیں ڈالی ہیں ہم تو صرف تاریخیں بھگت رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کریڈٹ ملنا چاہیے سارے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ، کوئی پاس ہوگا کوئی فیل، اب بانی پی ٹی آئی نے سب کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے۔

  • علیمہ خان کی پارٹی پر اجارہ داری کیلئے کوششیں، شواہد منظر عام پر

    علیمہ خان کی پارٹی پر اجارہ داری کیلئے کوششیں، شواہد منظر عام پر

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی اپنے بھائی کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے شواہد سامنے آ گئے، علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی جیل میں قید کو سیاسی مقاصد اور پارٹی پر اجارہ داری کیلئے استعمال کرنے لگی۔

    ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی ان کے سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات منظر عام پر آگئے، علیمہ خان احسن علوی کے ساتھ پیغامات میں بانی پی ٹی آئی کو Pot of Gold سے تشیبہ دے رہی ہیں۔

    علیمہ خان کااحسن علوی کو واٹس ایپ پیغامات میں کہنا تھا کہ ”ہم کیوں بانی پی ٹی آئی کیلئے جیل میں ائیر کنڈیشن اور بڑا کمرہ حاصل کرکے حالات کو نارمل دکھائیں“۔ انہوں نے کہا کہ ”لوگوں کو درد محسوس ہونا چائیے جو فریج، اے سی اور کمرہ پینٹ کروانے سے نہیں ہوگا“۔

    علیمہ خان نے احسن علوی کو بشریٰ بی بی کے حوالے سے بیانیہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدت کیس میں ہوئی کیونکہ بشریٰ بی بی نے اپنی بیٹیوں کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا۔

    واٹس ایپ پیغامات کے اگلے مرحلے میں علیمہ خان نے یہ تاثر دیا کہ وہ مشال یوسفزئی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی اور گہرے تعلقات سے واقف ہے۔

    علیمہ خان نے کہا وہ (مشال یوسفزئی) اپنی تین وزارتیں اڈیالہ جیل سے چلاتی ہے، کیونکہ وہ کم از کم تین دن سے اڈیالہ جیل میں ہے، احسن علوی نے جواباً کہا کہ اس (مشال یوسفزئی) کی اڈیالہ جیل تک رسائی کو محدود کرنا چاہئے۔

    احسن علوی نے کہا بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو اس(مشال یوسفزئی) کا نام فہرست میں اب نہیں شامل کرنا چاہئے۔

    مشال یوسفزئی اور بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی پر طنز کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ؛”ایکسپریس لین سڑیٹ ان“

    علیمہ خان نے کہا کہ مشال یوسفزئی کا نام کسی بھی فہرست میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔

    واٹس ایپ پیغامات میں مشال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کو عہدے سے ہٹائے جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔ واٹس ایپ پیغامات کا تیسرا حصہ علیمہ خان اور وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ہے۔

    علیمہ خان شیر افضل مروت کی بیماری کی حالت میں تصویربمعہ عنوان شیئر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ;”گیدڑافضل خان کی حالت کورونا کی نئی قسم جی ایچ کیو 420 کی وجہ سے تشویشناک ہے“

    علیمہ خان نے کہا کہ مروت ہمیشہ اس وائرس کا شکار ہو تا ہے جب بھی بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیتا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ;”اس نے یہ ویڈیو بغیر ماسک کے بھیجی ہے۔۔۔یہ ہے فارم 47 کا قرنطینہ“

    ان واٹس ایپ پیغامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہو چکی ہے جس میں موروثی سیاست عروج پر ہے۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق؛”اقتدار کے حصول کیلئے کوئی بھی ذریعہ اختیار کرنا پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے“ منظر عام پر آنے والے واٹس ایپ پیغامات بھی علیمہ خان کی خود غرض سیاست کاواضح ثبوت ہیں۔

    سیاسی تجزیہ کار کے مطابق علیمہ خان چاہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہے، علیمہ خان کے مطابق جتنا عرصہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے گا اس کا فائدہ ہوگا، کیونکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی علیمہ خان کے سیاسی سفر کا خاتمہ کردے گی۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق واٹس ایپ پیغامات سے بانی پی ٹی آئی کے خواتین سے مراسم بھی واضح ہوتے ہیں، عائلہ ملک کیساتھ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو کے منظر عام پر آنے کے بعد مشال یوسفزئی کے حوالے سے علیمہ خان تشویش کا شکار ہیں۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق علیمہ خان پارٹی پر قبضے کیلئے بشریٰ بی بی، شیر افضل مروت اور دیگر پارٹی رہنماؤں کیخلاف سازشیں کر کے کمزور کر رہی ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کا ریاستی اداروں کو وائرس سے منسوب کرنا ریاست دشمن بیانیے کا واضح ثبوت ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی  کے پاس جیل میں  ہاؤس اریسٹ کی آفر کون لے کر آیا تھا؟ علیمہ خان کا بڑا انکشاف

    بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں ہاؤس اریسٹ کی آفر کون لے کر آیا تھا؟ علیمہ خان کا بڑا انکشاف

    راولپنڈی : بانی پی‌ ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی کو جیل میں ڈیل کے لئے ہونے والی آفر اور آفر لانے والے کا نام بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی‌ ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ، جس میں صحافی نے سوال کیا کیا بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آئے تھے؟ جس پر انھوں نے بتایا کہ جی علی امین گنڈا پور ہی ہاؤس اریسٹ کی آفر لیکر آئے تھے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی 2سال سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں، جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج پربنائیں جو سب کو قابل قبول ہو۔

    عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جوآرڈرآئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لااور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں، اس وقت ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بول بول کے تھک گئے جوڈیشل کمیشن بنائیں قیدیوں کو رہا کریں، ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہےبیک ڈور ڈیل کرناہوتی تو کر چکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لاکی بات کی ہے، ہائی کورٹ نے سارے کیسز ختم کردئیے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے۔

    علیمہ خانم نے کہا کہ مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے، جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئےصبح 7بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں مزاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی، آج بانی پی ٹی آئی سے صرف فیملی معاملات پر بات ہوئی ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سول نافرمانی کی کال واپس نہیں ہوگی، علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سول نافرمانی کی کال واپس نہیں ہوگی، علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا ہے ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ سول نا فرمانی کی کال واپس نہیں ہو گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے واضح کہا ہے کہ سول نا فرمانی کی کال واپس نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ اوور سیز ہی زرمبادلہ بھیجتے اور سرمایہ کاری کرتے ہیں جب کہ بانی نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے دو مطالبات میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بے شک جیل میں رکھیں لیکن باقی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کہیں نہیں جاؤں گا اور ہاؤس اریسٹ بالکل قبول نہیں کروں گا۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا آج بھی یہی کہنا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے اور اس کا ایک دور ہو چکا ہے۔ تاہم عمران خان نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے ہوئے ہیں، جن میں ایک 9 مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور دوسرا مطالبہ بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا ہے۔ ان مطالبات کے تسلیم نہ کیے جانے پر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے۔

    عمران خان مطالبات نہ مانے جانے پر 21 دسمبر کو اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال دے چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-overseas-foreign-exchange-21-12-2024/

  • ’بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ساتھ 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ ‘

    ’بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ساتھ 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ ‘

    بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی کا کہنا ہے کہ پہلے ان کا صرف 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ تھا وہ کہتے ہیں اب اس کے ساتھ 26 نومبر کو شامل کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی بانی کی بہن علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چاہتے ہیں واقعے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے تین موسٹ سینئر ججز جے آئی ٹی کی سربراہی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ہے کہ ناحق ایف آئی آر ختم کی جائیں۔

    علیمہ خانم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ وہ لاعلم میں کہ ڈی چوک میں کتنی شہادتیں ہوئیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئے؟ انھیں نہیں پتا کتنے لوگ لاپتا ہیں‘‘، ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتا ہیں، لاپتہ کارکنان کے حوالے سے شک ہے کہ وہ بھی شہید ہوچکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی لاپتا کارکنان کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کیا گیا ہے، پشاور سمیت دنیا بھر میں کارکنان اس دن دعا کریں گے۔

    علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں چل سکتا، ہم اس نظام کو قبول نہیں کریں گے۔

  • احتجاج کے وقت حکومت نے کیا آفر دی تھی؟ علیمہ خان نے بتادیا

    احتجاج کے وقت حکومت نے کیا آفر دی تھی؟ علیمہ خان نے بتادیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا احتجاج کے وقت حکومت نے آفر دی کہ سنگجانی میں بیٹھ جاؤ 20 دن میں بانی کو چھوڑ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری پھر حاضری تھی،9 مئی پر چاہتے ہیں ٹرائل شروع کیا جائے، آئی او کے پاس شواہد نہیں۔

    علیمہ خانم نے بتایا کہ احتجاج کے وقت حکومت نے آفر دی خدا کیلئے سنگجانی میں بیٹھ جاؤ وعدہ کرتے ہیں بیس دن میں بانی کو چھوڑ دیں گے،ان کا خیال تھا کہ اتنے زیادہ لوگ نہیں آئیں گے وہ اتنے لوگوں کو دیکھ کر گھبراگئے،انہوں نے بانی کو جیل میں خود یہ آفر دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پہلی بار کہا ہے 9 مئی پر شامل تفتیش مکمل ہوگئی ، امید ہے ضمانت مل جائے گی۔

    عمران خان کی ہمشیرہ نے جج سے اپیل کی کیسزٹرائل میں لیکرآئیں، جب ٹرائل شروع ہوگا تو پراسیکیوشن کوشواہد دینا پڑیں گے، آپ 9 مئی کیس میں لوگوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 4 اکتوبر کو ہمیں اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا تھا، 5 اکتوبر کا کیس بھی ہم پر بنایا ہوا ہے، جج نے پوچھا آپ نے 5 اکتوبر کیس میں کیوں گرفتار کیا تو پراسیکیوشن کونہیں پتہ تھاکہ ہم پرالزام کیا ہے ، میں اورمیری بہن عظمیٰ اسلام آباد میں حراست میں تھیں، آج کل کیمروں کے سامنے سسٹم کھل رہا ہے۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • بانی کو آخری کارڈ شو کرنے سے روک دیا، علیمہ خان

    بانی کو آخری کارڈ شو کرنے سے روک دیا، علیمہ خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم نے انہیں آخری کارڈ شو کرنے سے روک دیا ہے۔

    اے آر اوئی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی آخری کارڈ شو کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے کہا کہ تھوڑا انتظار کرلیں، پتہ تو چلے کارڈ کون سا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ شکر ہے 9 مئی مقدمات میں فرد جرم لگنے کی ابتدا ہوگئی، اب ان کو عدالت میں ثبوت دینا پڑیں گے۔

    علیمہ خان نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں قید کارکنوں کی گرفتاری ظاہر کی جائے۔

    گزشتہ دنوں علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ایک آخری کارڈ باقی ہے وہ ابھی کسی کو نہیں بتائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی تھیں جب ان کو بتایا کہ وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے ٹھیک ہیں ورزش کرتے رہتے ہیں۔

    علیمہ خان نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کو لیڈ کیا ان کی طرح دیگر قیادت بھی کنٹینر پر ہونی چاہیے تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ مجھے چالیس پچاس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا، اخبار اور سرکاری ٹی وی بھی نہیں دیکھنے دیا گیا جس کی وجہ سے باہر کی کچھ معلومات نہیں تھیں۔

  • بانی پی ٹی آئی  نے کہا ہے آخری کارڈ ابھی باقی ہے، علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آخری کارڈ ابھی باقی ہے، علیمہ خان

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بہن علیمہ خان کو اہم پیغام دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ایک آخری کارڈ باقی ہے وہ ابھی کسی کو نہیں بتائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی تھیں جب ان کو بتایا کہ وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے ٹھیک ہیں ورزش کرتے رہتے ہیں۔

    علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے احتجاج کو لیڈ کیا ان کی طرح دیگر قیادت بھی کنٹینر پر ہونی چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ مجھے چالیس پچاس گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا تھا، اخبار اور سرکاری ٹی وی بھی نہیں دیکھنے دیا گیا جس کی وجہ سے باہر کی کچھ معلومات نہیں تھیں۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

  • بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈ اپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈ اپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اورعلی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 200 افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اورعلی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ تھانہ دھمیال پولیس نےدہشت گردی اوردیگردفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمےمیں عارف علوی، اسد قیصر، عمر ایوب،حماد اظہر سمیت 200 افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔

    ایف آئی آر مجموعی طور پر14 دفعات کےتحت درج کی گئی ہے اور متن میں لکھا گیا کہ ملزمان نے چکری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور ملزمان نے اشتعال انگیز نعرے بازی کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج

    مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،آتشی اسلحے سے فائرنگ کی اور علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا۔

    متن میں کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ایما پر لوگ مشتعل ہوئےاورسڑکوں پرنکلے اور ملزمان نےدفعہ 144 کے نفاذکےباوجود امن و امان میں خلل ڈالا۔

    اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں سابق صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، شہریار ریاض، حماد اظہر، اور اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں ڈکیتی، اقدام قتل اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا تھا۔