Tag: علیمہ خان

  • بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں سابق صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، شہریار ریاض، حماد اظہر، اور اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں ڈکیتی، اقدام قتل اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا تھا۔

    متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے 19 نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کوا سلام آباد پہنچنے کا کہا، جہاں پہنچ کر ملزمان نے پرتشدد احتجاج کر کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

    پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلیے حکومتی رکاوٹیں، کئی باراتیں بھی پھنس گئیں

    دوسری طرف جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، ملزمان کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، وکیل پی ٹی آئی نے کہا راستوں کی بندش کے باعث ملزمان کا پیش ہونا ناممکن ہے۔

    ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا ہے، مظاہرین نے ہرو پل پر دو قیدی وینز پر قبضہ کر لیا ہے، غازی بروتھا پل پر 23 پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل ہیں، راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں تعلیمی ادارے بھی بند کیے گئے ہیں، پریکٹیکل امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

  • 24 نومبر کا احتجاج ’جشن‘ میں کب بدلے گا؟ علیمہ خان نے بتادیا

    24 نومبر کا احتجاج ’جشن‘ میں کب بدلے گا؟ علیمہ خان نے بتادیا

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہوگیا تو احتجاج جشن میں بدل جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر، بانی پی ٹی آئی کے پاس گئے تھے، انہوں نے 24 نومبر کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹرگوہر اور گنڈا پور نے مذاکرات کے لیے اجازت مانگی جس پر انہوں نے مطالبات پر مذاکرات کی اجازت دی ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جمعرات تک کا وقت دیا ہے، سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں، پر امن احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رول آف لا، جوڈیشری، ووٹ چوری، اسیران کو رہائی ملنی چاہیے۔

  • 24 نومبر کو احتجاج کی کال، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو ہدایات دے دیں

    24 نومبر کو احتجاج کی کال، بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو ہدایات دے دیں

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال کے حوالے سے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو ہدایات دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ ،علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بھائی سے ملاقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا جمہوریت کے 3 ستون ہے، انہوں نے تینوں ستونوں کوز میں بوس کردیا ہے، سارے چوروں سے اسمبلی کو بھر دیا گیا ہے، چوری کیے ووٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروادی۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے بتایا پہلے آپ تھوڑے غلام تھے، اب مکمل غلام بن چکے۔

    عمران خان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو باہر نکل کر غلامی سے نجات حاصل کریں، جب حق کیلئے کھڑے ہوں گے تو کوئی چیز آزادی سے روک نہیں سکے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےاوورسیزپاکستانیوں کیلئےضروری پیغام بھیجا ہے اور کہا کہ جب پاکستان پر مشکل وقت تھا تو سب سے زیادہ اوورسیز نے آواز اٹھائی۔

    علیمہ خانم نے مزید بتایا کہ بانی نے اوورسیزپاکستانیوں سے کہا اپنے اپنے ممالک میں باہرنکلیں، 20 کروڑ میں سے 2 لاکھ بھی نکل آئیں تو اپنے تمام قیدیوں کو نکلوا سکیں گے۔

  • مریم نواز ہدایت دے کر گئی ہیں کہ سب کو پکڑ لو،  یہ کتنے لوگوں کو پکڑیں گے؟علیمہ خان

    مریم نواز ہدایت دے کر گئی ہیں کہ سب کو پکڑ لو، یہ کتنے لوگوں کو پکڑیں گے؟علیمہ خان

    اسلام آباد : بانی پی‌ ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے مریم نواز ہدایت دے کر گئی ہیں کہ سب کو پکڑ لو، یہ کتنے لوگوں کو پکڑیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق بانی پی‌ ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24نومبرکا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال ہے، ہم پاکستانی ہیں اپنے بھائی کیساتھ پاکستان کیلئے کھڑے ہیں۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں انہیں رہا کرنا ہے کراچی اور بلوچستان کےلوگ اپنے اپنے شہروں میں احتجاج کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اپنے ملک کیلئےہم نے خود نکلنا ہے کوئی لےکر نہیں آتا ، 26ویں ترامیم آنی تھی یہ ایم این ایز پرظلم کر رہےتھے، ہم نے خود اپنا راستہ بنانا ہے ہمیں پتا ہے کنٹینرز کہاں کہاں ہوں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہدایت دے کر گئی ہیں کہ سب کو پکڑ لو، یہ کتنے لوگوں کو پکڑ لیں گے، 10 ہزار کو پکڑیں گے اتنی تو ان کے پاس جگہ بھی نہیں۔

    بانی پی ٹی آئی آپ کے مستقبل کے لئے جیل کےاندر ہیں ، آپ اپنے مستقبل کیلئے کھڑے ہوجائیں بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے۔

    پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے بےگناہ کارکنوں کو رہا اور آئین کوبحال کیاجائے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، علیمہ خان

    راولپنڈی : سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، انہوں نے آج پھر کہا وہ کوئی ڈیل نہیں کررہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 5 دن سیل میں رکھا گیا مینٹلی ٹارچر کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساری حکومت بیٹھ کرجھوٹ بول رہی ہے انصاف کا مذاق بنا دیا ہے، ہمارے اوپر 10 ایف آر درج ہیں ایک میں تو 4 تاریخ کو اٹھالیا تھا، ہم اپنے ججز اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ نے کہا کہ ہماری نظرمیں بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے ، بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کررہے نہ کوئی ان کے پاس آیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ہی رکھنا چاہتے ہیں، ان کی رہائی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، غلط خبریں چل رہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آرہے ہیں خوشخبری مل گئی۔

  • پی ٹی آئی کی سینئر قیادت پارٹی امور میں علیمہ خان کی مداخلت سے پریشان

    پی ٹی آئی کی سینئر قیادت پارٹی امور میں علیمہ خان کی مداخلت سے پریشان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں نے پارٹی امورمیں علیمہ خان کی مداخلت کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سینئر قیادت پارٹی امور میں علیمہ خان کی مداخلت سے پریشان ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں نے مداخلت کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھا دیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن میڈیا ٹاک میں پارٹی رہنماؤں پر حقائق جانے بنا تنقیدکرتی ہیں اور جیل ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بھی مس گائیڈ کررہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو بیانات کو نظرانداز کرنے کا کہا ہے۔

    عمران خان کی بہن کا مؤقف ہے وہ بھائی کی رہائی چاہتی ہیں اور پی ٹی آئی سیاست میں دلچسپی نہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ کے پی سے پارٹی رہنما نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے بعض رابطوں کی شکایت بھی کی۔

  • ‘بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دینا ہے یا نہیں؟ بانی فیصلہ کریں گے’

    ‘بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دینا ہے یا نہیں؟ بانی فیصلہ کریں گے’

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دینا ہے یا نہیں بانی فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی، نظام کی ناکامی پر بحث ہونی چاہیے، دیگر مسائل پربات کرکےعوام کے مسائل سے توجہ ہٹا دی جاتی ہے، گیس کے زائد بل آ رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگ سبزیاں نہیں پکاسکتے۔

    27ویں ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جس طرح 26ویں ترمیم منظورکرائی گئی ویسےہی 27ویں ترمیم منظور کرائی جائےگی، رات کی تاریکی میں آنےوالی ترامیم سےعوام کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران پرحملہ ہوا اس پربحث کرنی چاہیے لیکن27ویں ترمیم پر بات کی جارہی ہے، 27ویں ترمیم کے علاوہ بھی دیگر مسائل ہیں جس پر بحث ہوسکتی ہے۔

    پی ٹی آئی میں اختلاقات کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرکوئی لڑائی نہیں ہے نہ اتحاد کمزور ہوا ہے، پی ٹی آئی کے رہنما مضبوطی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑےہیں، کہا جاتا تھا ڈی چوک پر کوئی نہیں آسکتا لیکن وہاں ہزاروں کارکن جمع ہوئے، اس وقت پی ٹی آئی سےزیادہ متحد اور کوئی پارٹی نہیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ میں نےکہا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے دسمبر تک انتظار کریں، پی ٹی آئی نے ثابت کردیا ہےکہ ملک کی منظم ترین جماعت ہے۔

    پارٹی عہدوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پارٹی عہدہ دیناہےیانہیں بانی فیصلہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی جس کو عہدہ دیں گے کارکنان اس کے ساتھ ہوں گے، بانی پی ٹی آئی جس کو بھی عہدہ دیں انہیں کارکردگی دکھانی پڑےگی۔

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں  کو بھی ضمانت مل گئی،  رہا کرنے کا حکم

    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی ضمانت مل گئی، رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم اورعظمی خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکلا صفائی سردار مصروف ایڈووکیٹ اور مرزا عاصم بیگ نے دلائل دیے۔

    وکیل نے کہا کہ علیمہ خانم اورعظمی خان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، پولیس جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کرچکی ہے، اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدمہ میں دیگر ملزموں کی ضمانت ہوچکی، لہٰذا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت منظور کی جائے۔

    پراسیکیوٹر راجا نوید نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے مظاہرین کو میگا فون کے ذریعے اشتعال دلایا اور توڑ پھوڑ پر اکسایا، ملزمان سے میگا فون ریکور ہوچکا ہے، ضمانت کی درخواستیں خارجی کی جائیں۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں علیمہ خانم اورعظمیٰ خان کی بیس بیس ہزار روپے مچلکوں کےعوض ضمانتیں منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

  • علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔

    پراسیکیوٹر نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خواتین نے کارکنان کو میگا فون پر احتجاج کرنے کی ترغیب دی، پولیس پر پتھراؤ کرنے کا کہا گیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے، موبائل فونز برآمد کیے گئے جن سے ویڈیوز بنائی گئیں۔

    پراسیکیوٹر راجہ نوید کا کہنا تھا کہ میگا فون ملزمان سے برآمد کر لیا گیا ہے، ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت اشتعال پھیلایا گیا،سازش کی گئی۔

    جس پر وکیل ملزمان فیصل چوہدری نے بتایا کہ 4 اکتوبر کو دونوں خواتین کو گرفتار کیا گیا اور 6 اکتوبر کو پیش کیا گیا، عدالتی بیلف کے ذریعے دونوں خواتین کو تھانے سے بازیاب کرایا گیا، یہ کیس برآمدگی کا نہیں بلکہ حبس بے جا میں رکھنے کا ہے، دونوں خواتین نہتی ہیں ویڈیوز موجود ہیں۔

    وکیل فیصل چوہدری نے سوال اٹھایا کہ 4 اکتوبر کو گرفتاری کے بعد 2 دن تک دونوں خواتین کو کہاں رکھا گیا؟ تمام مقدمات اٹھائیں تو ایک ہی دفعات اور الزامات لگائے گئےہیں، مقدمے میں عامر مغل کا نام لکھا ہے جو کہ جائےوقوع پر موجود نہ تھے۔

    فیصل چوہدری نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو جوڈیشل کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں خواتین کو اسی لیے گرفتار کیا کیونکہ ان کا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے۔

    وکیل نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت عظمیٰ اور علیمہ خان کے پاس کچھ نہیں تھا، وکلا پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں، دونوں کی گرفتاری کا کچھ معلوم نہیں ہورہا تھا، جج نے بیلف مقرر کیا لیکن آج کل بیلف کچھ برآمد نہیں کرتے۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ اور علیمہ خان کو تو غیرقانونی طورحراست میں رکھا گیا، الزام ہے کہ نعرے لگائے گئے، کیا اب کوئی نعرہ بھی نہ لگائیں؟ ایسے مقدمات میں پیشی پر تو ہمیں بھی شرمندگی ہو رہی ہے۔

    علی بخاری نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے دونوں کو بری کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ دونوں کو گرفتار کرنے کی وجہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہونا ہے، جس پر اے ٹی سی جج نے سوال کیا کہ عظمیٰ اور علیمہ خان سے مزید کیا تفتیش کرنی ہے؟ پراسیکیوٹرراجہ نوید نے بتایا کہ دونوں کےخلاف کیس سنگین نوعیت کا ہے۔

    عدالت نے علیمہ اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا۔

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آج  عدالت میں پیش کیا جائے گا

    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان اورعلیمہ خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں پولیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس آج بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان اورعلیمہ خان سمیت گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کو عدالتوں میں پیش کرے گی۔

    دہشت گردی کامقدمہ ہونے کی صورت میں انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

    گذشتہ روز اسلام آباد کا ریڈزون فائٹ زون بن گیا تھا جگہ جگہ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔

    کنٹینر پھلانگ کر، خندق اور رکاوٹیں عبورکرکے ڈی چوک پہنچنے والےکارکنوں کومنتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی تو کارکنوں نے پتھر برسادیے، جس کے نتیجے میں ایس پی آئی نائن علی رضا سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

    اس دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ تیس سےزائد کارکنوں کو بھی حوالات پہنچادیا تھا۔

    بلیو ایریا، چائنہ چوک، فیض آباد، شمس آباد بھی میدان جنگ بنے رہے، چھبیس نمبر چونگی پر صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد رینجرز کو بلالیا گیا تھا۔

    خیال رہے جڑواں شہروں میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ اور میٹرو سروس معطل ہے جبکہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی دفعہ ایک سو چوالیس لگائی گئی ہے۔