راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کے بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کہاجا رہا ہے پارٹی ٹیک اوور کرنا چاہتی ہوں ، کئی بار بتا چکی ہوں ہم سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سےکافی معاملات پرتبادلہ خیال ہوا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سب کوایک ہی فکرہےکہ ہم سیاست میں نہ آجائیں،ہم سےکوئی سوال پوچھ لے سیاست میں آناچاہتی ہیں یانہیں، کئی باربتاچکی ہوں ہم سیاست میں نہیں آناچاہتے۔
انھوں نے بتایا کہ کہاجارہاہےکہ میں پارٹی ٹیک اوورکرناچاہتی ہیں ، مجھے پتاہےاسکرپٹ کہاں سےآتاہے لیکن میں حیران ہوں آپ خواتین سےڈررہےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس کرنےکوبہت کچھ ہے،ہم پاگل ہیں کیاجوسیاست میں آئیں، ہمارے پاس زندگی میں اتناوقت نہیں کہ سیاست میں آئیں۔