Tag: علیمہ خان

  • بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر علیمہ خان کا تبصرہ

    بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر علیمہ خان کا تبصرہ

    راولپنڈی: سربراہ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وکیل کے معاملے پر آج بھی جھگڑا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ کو سزائے موت کی دفعات کا سامنا ہے، انصاف نہ ملا تو امریکا میں کیس دائر کریں گے۔

    بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر علیمہ خان نے جواب دیا ایک سو اسی کیسز ہیں، وکیل کے معاملے پر آج بھی جھگڑا ہوا ہے۔

    یاد رہے سربراہ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہجوکچھ ہورہا ہے سب لندن معاہدے کے تحت ہورہاہے اور اسی معاہدے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نہیں آنے دیا جا رہا۔

  • لندن معاہدے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نہیں آنے دیا جارہا ، علیمہ خان

    لندن معاہدے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نہیں آنے دیا جارہا ، علیمہ خان

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ لندن معاہدے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کوباہرنہیں آنےدیاجارہا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردینا چاہیے تھا۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی سے ہماری فیملی کا دس سال سے کوئی تعلق نہیں، وہ ن لیگ کی نمائندگی کرتے ہیں اسی حیثیت سے صدر سے ملاقات کی ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے سب لندن معاہدے کے تحت ہورہاہے اور اسی معاہدے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر نہیں آنے دیا جا رہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہمیں عدالتوں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے، وکلا اپنی کوششیں جاری رکھیں گے لیکن عوام کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس مین چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

  • علیمہ خان نے بیرون ملک جائیداد وراثتی جائیدادیں بیچ کر بنائی، وکیل سلمان اکرم راجہ

    علیمہ خان نے بیرون ملک جائیداد وراثتی جائیدادیں بیچ کر بنائی، وکیل سلمان اکرم راجہ

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی بہن کے  وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کےذرائع آمدن کسی خیراتی رقم پرمشتمل نہیں، انھوں نے بیرون ملک جائیداد وراثتی جائیدادیں بیچ کربنائی، ان کی بیرون ملک جائیدادوں کی مجموعی قیمت 7.25کروڑروپےہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کےوکیل سلمان اکرم راجہ نے دبئی میں جائیداد پر ٹیکس سے متعلق پریس ریلیزجاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان نے واجب الاداٹیکس کاکچھ حصہ اداکردیاہے، ان کے ذرائع آمدن کسی خیراتی رقم پر مشتمل نہیں، تمام افواہیں اورقیاس آرائیاں غلط ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان نے بیرون ملک جائیداد وراثتی جائیدادیں بیچ کر بنائی، بیرون ملک جائیدادوں میں ان کےشوہرکابھی حصہ ہے، پاکستان سے پیسے بینکس کے ذریعے بھجوائےگئے۔

    پریس ریلیز کے مطابق علیمہ خان ٹیکسٹائل سےمتعلق کمپنی میں 50فیصدکی حصےدارہیں، کمپنی قانونی تقاضوں کےتحت بنائی گئی،بیرون ملک بینکوں سےقرضےلیےگئے، ان کی بیرون ملک جائیدادوں کی مجموعی قیمت 7.25کروڑروپے ہے۔

    مزید پڑھیں : علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    یاد رہے 15 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے کاروبار کی تفصیلات منظر عام پر آئیں تھیں، جس کے مطابق علیمہ خان کے نام پر ایس ای سی پی میں ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے جبکہ علیمہ خان کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او ہیں، ان کے دو بیٹے شاہریز اور شیرشاہ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ علیمہ خان کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر میں موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی کمپنی کاٹ کام نے 2013 میں 20 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد، 2014 میں 24 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد ، 2015 میں 32 لاکھ 82 ہزار روپے سے زائد جبکہ 2016 میں 18 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا تاثر دینےکی کوشش ہے کہ اثاثے فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے، جائیداد قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کردیے

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ انٹرنیشنل فرمز کر چکی ہیں جس جائیداد کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے بنائی گئی، جائیداد  قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان کی بہن نے کہا تھا کہ میں 20 سال سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے کاروبار میں شامل رہی، کاروبار میں دو ارب روپے سالانہ کی ایکسپورٹس کی گئی، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچا۔

  • علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے کاروبار اور ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے کاروبار کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں جس کے مطابق علیمہ خان کے نام پر ایس ای سی پی میں ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے۔

    ذرائع کے مطابق علیمہ خان کاٹ کام سورسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او ہیں، علیمہ خان کے دو بیٹے شاہریز اور شیرشاہ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں، علیمہ خان کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر میں موجود ہیں۔

    علیمہ خان کی کمپنی کاٹ کام نے 2013 میں 20 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، کاٹ کام نے 2014 میں 24 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا۔

    ذرائع کے مطابق کاٹ کام نے 2015 میں 32 لاکھ 82 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، کاٹ کام نے 2016 میں 18 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کردیے

    علیمہ خان نے 2016 میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، انہوں نے 2015 میں ایک لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا۔

    ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے 2014 میں ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد ٹیکس دیا، کاٹ کمپنی بیرون ملک ٹیکسٹائل مصنوعات ایکسپورٹ کرتی ہے، کاٹ کمپنی کے امریکا، یورپ، خلیجی ممالک میں تیس سے زائد لائںٹس ہیں۔

    واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا ایکسپورٹ کا کام ہے، میری سلائی مشینوں کا مذاق اُڑایا گیا ہے، ساری جائیداد ظاہر کی ہے امریکا کی جائیداد بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

  • وزیراعظم کی بہن  علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کردیے

    وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کردیے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کردیئے اور کہا تاثر دینےکی کوشش ہے کہ اثاثے فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے، جائیداد قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا غیر قانونی جائیداد کے الزام پر رد عمل سامنے آ گیا، علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا میڈیا کا ایک مخصوص حصہ میرے اثاثوں کو غیر قانونی ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اثاثے شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے،  ایسے الزامات سرا سر غلط ،بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

    جس جائیداد کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ انٹرنیشنل فرمز کر چکی ہیں جس جائیداد کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے بنائی گئی، جائیداد  قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان کی بہن نے کہا کہ میں 20 سال سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے کاروبار میں شامل رہی، کاروبار میں دو ارب روپے سالانہ کی ایکسپورٹس کی گئی، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی جائیداد کو بینکنگ چینلز کے ذریعہ رقم کی منتقلی سے خریدا، جائیداد کے حصول کے لئے دبئی میں ایک بینک سے قرض لیا گیا، جائیداد کی خریداری کے لئے 30،009،234 روپے خرچ ہوئے۔

    علیمہ خان کا نیوجرسی میں  جائیداد کا اعتراف

    علیمہ خان نے نیوجرسی میں بھی جائیداد کا اعتراف کر تے ہوئے کہا نیوجرسی میں جائیداد بھی امریکن بینک کے حاصل کردہ لون کے ذریعہ حاصل کی گئی، جائیداد کے حصول کے لئے 14،500،000 روپے کی رقم قانونی طور پر منتقل کی، جائیداد کاروباری مقاصد کے لئے خریدی گئی تھی جس پر ٹیکس بھی ادا کیا گیا۔

    وزیراعظم کی بہن نے کہا شوکت خانم ہسپتال کے لئے میں نے اپنی زندگی وقف کردی بے، بنیاد ، غلط اور من گھڑت الزامات پر مبنی مہم سے سے تکلیف ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری تمام جائیدادیں ڈیکلیئرڈ ہیں، کس نے کہا میں نے جائیدادیں چھپائی ہیں، میں نے امریکا کی جائیداد بھی ڈیکلیئرڈ کی ہوئی ہے، مجھے وراثت میں بھی حصہ ملا وہ بھی ڈیکلیئرڈ ہے۔

    میں نے اپنی جائیدادیں اپنی محنت سے بنائی ہیں

    علیمہ خان نے کہا میراایکسپورٹ کاکام ہے، میرامذاق اڑایاجارہاہے، سلائی مشینوں سے باہر کی جائیدادیں بنائیں، پاکستان میں کتنی خواتین سلائی مشین سے اپناروزگارچلارہی ہیں، یں گزشتہ20سال سےکام کررہی ہوں ، میں نے اپنی جائیدادیں اپنی محنت سے بنائی ہیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس میں علیمہ خان کودو کروڑ چورانوے لاکھ روپے جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ احتساب بلاتفریق ہوگا،وزیر اعظم اپنی بہن کے کیس میں کسی سطح پر بھی مداخلت نہیں کریں گے۔

  • سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 2 کروڑ 94  لاکھ روپےجمع کرانےکاحکم

    سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 2 کروڑ 94 لاکھ روپےجمع کرانےکاحکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نےعلیمہ خان کودو کروڑ چورانوے لاکھ روپےجمع کرانےکاحکم دےدیا جبکہ ایمنسٹی اسکیم میں ایک ارب روپے ظاہر کرنے والے وقار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے علیمہ خان کودو کروڑ چورانوے لاکھ روپےجمع کرانےکا حکم دےدیا۔

    دوران سماعت علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا پچاس فیصداپنی رقم جبکہ پچاس فیصدبینک سے قرضہ لیکرجائیدادخریدی، دو ہزارآٹھ میں خریدی گئی جائیدادوں کو گزشتہ سال فروخت کردیا تھا ، پاکستانی پونے تین کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدیں۔

    وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہاعلیمہ خان نے جائیدادوں کے لئے رقم بینکنگ چینل کے ذریعےدبئی بھیجی۔

    ایمنسٹی اسکیم میں ایک ارب روپےظاہرکرنے والے وقاراحمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم


    چیف جسٹس نے ایمنسٹی اسکیم میں ایک ارب روپےظاہرکرنے والے وقاراحمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم بھی دیااور ساتھ ہی ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وقاراحمد کے خلاف مقدمےدرج کر کے تحقیقات شروع کی جائے۔

    چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ پانچ کروڑاداکرکےایک ارب کی ایمنسٹی حاصل کی گئی، یہ رقوم کہاں سےآ رہی ہیں؟ چیف جسٹس کا کہنا تھا وقاراحمدکوکیش ظاہرکرنے والوں کیلئےمثال بنارہے ہیں، یہ کیش والےسب کچھ ہنڈی اورلانچوں کےذریعے باہرلیکر گئے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا وقاراحمددبئی سےدیوالیہ ہوکرپاکستان آئے،سب معاملہ سمجھ آرہاہے۔

    مزید96پاکستانیوں کی 125جائیدادوں کی نشاندہی، ایف آئی اے رپورٹ


    دوسری جانب سپریم کورٹ میں غیرملکی اکاؤنٹس سےمتعلق کیس  میں ایف آئی اےنےسمری رپورٹ جمع کرا دی، جس  میں  مزید96پاکستانیوں کی 125جائیدادوں کی نشاندہی  کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا بیرون ملک جائیدادیں رکھنےوالےپاکستانیوں کی تعداد1208ہوگئی،  اس وقت 2154 پاکستانی یواے ای میں جائیدادرکھتےہیں، 21 پاکستانیوں کو عدالت کے حکم پر نوٹس جاری کئےگئے اور پاکستانیوں سے 45 ملین روپےریکورکئےگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادیں : چیئرمین ایف بی آر کو توہین عدالت کا نوٹس

    گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ جمع نہ کراونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیئے تھے۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے20 لوگوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کرانے کا کہا تھا، ایف بی آر کو یکم نومبر کو تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم ایف بی آر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔