Tag: علیم خان

  • الیکشن کمیشن کاعلیم خان کے خلاف بیان حلفی کیس میں فیصلہ موخر

    الیکشن کمیشن کاعلیم خان کے خلاف بیان حلفی کیس میں فیصلہ موخر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف بیان حلفی کیس کافیصلہ ایک بار پھر موخرکردیا، فیصلے کا اعلان چوتھی بار موخر ہوا.

    تفصیلات کے مطابق علیم خان کے خلاف بیان حلفی کیس کا فیصلہ موخر،الیکشن کمیشن نے یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے بیس جون تک موخر کردیا،فیصلے کا اعلان چوتھی بار موخر ہوا ہے.

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہی ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خود کہتی ہے کہ جب کچھ غلط کیا ہے تو ادارے کاروائی کریں اور جب ادارے کاروائی کرتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف رکاوٹ بن جاتی ہے.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز میں بےضابطیوں کے خلاف کیس بھی سماعت کرے.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست پر علیم خان کی جانب سے جھوٹے حلف ناموں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جوآج چوتھی بار موخر کیا گیا.

  • بیرون ملک اپنے تمام اثاثے وطن واپس لانے پرتیارہوں، علیم خان

    بیرون ملک اپنے تمام اثاثے وطن واپس لانے پرتیارہوں، علیم خان

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کہتے ہیں کہ اپنی کمپنی کا نام اور شیئرز کی ویلیو  ڈکلیئر کرچکا ہوں لیکن جنگ اخبار کا رپورٹر بار بار میرا نام لے رہا ہے۔میں اپنے اثاثے واپس لانے کو تیار ہوں کیا نواز شریف کے بچے اپنے اثاثے ملک میں لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق علیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس میں، میں اپنی کمپنی کا نام اور شیئرز کی ویلیو ڈکلیئر کرچکا ہوں۔ جس کو میری پراپرٹی کا حساب کرنا ہے آ کر کرلے۔ میری ایک ہی کمپنی کو باربارچھاپا جا رہا ہے۔ جب میں اپنی کمپنی ڈیکلیئرکرچکا ہوں تو پھر لیکس کس بات کی۔

    علیم خان نے کہا کہ میں اپنے بیرون ملک چاروں اپارٹمنٹس بیچ کر سارا پیسہ پاکستان لانے کو تیارہوں۔ وزیر اعظم کے بچوں حسین نواز اور حسن نواز کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے سامنے اپنے تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کی عزت کرتے ہیں لیکن کچھ صحافی کسی اور کے دیے گئے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحافی نے ایک ہی معاملے میں تین بار میرا نام لیا۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کے بچے اپنے تمام اثاثے ظاہر کریں اور ان سمیت باقی سیاستدان بھی حساب دیں۔

  • علیم خان کا مبینہ جعلی حلف نامہ: فیصلہ نو مئی تک مؤخر

    علیم خان کا مبینہ جعلی حلف نامہ: فیصلہ نو مئی تک مؤخر

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عبدالعلیم خان کے مبینہ جعلی حلف نامے کا فیصلہ مؤخر کردیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی جانب سے مبینہ جعلی حلف نامے جمع کرانےکے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا محفوظ فیصلہ ممبران کی عدم موجودگی کے باعث آج نہیں سنایا جا سکا۔

    الیکشن کمیشن نے مذکورہ فیصلہ نو مئی تک موخر کردیا ہے، عبدالعلیم خان کی جانب سے مبینہ جعلی حلف نامے جمع کروانے کے معاملے پر ایاز صادق کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب فیصلہ سننے الیکشن کمیشن آئے تھے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماطلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے تو کر رہے ہیں مگر عوام کے سوالوں کے جواب دینے سے کیوں گریزاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز لیگ دھرنوں اور جلسوں سے نہیں ڈرے گی، اس موقع پر لیگی رہنما طلال چوہدری نے جلال میں آتے ہوئے آف شور کمپنیز کےپیسوں کوچوری کامال کہہ ڈالا۔ بولےایک دوسرے کو چور کہنےوالےچوری کےخلاف ٹی اوآرزبنارہےہیں۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی قربت پربھی کڑاسوال اٹھادیا، دوسری جانب خاتون لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے بھی اپنے قائد کےدفاع پر پوزیشن سنبھال لی۔ ان کا کہناتھاکہ مخالفین کوآئندہ انتخابات میں بھی شکست نظرآرہی ہے۔