Tag: علیم خان

  • علیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے

    لاہور: علیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نگراں وزارت اعلیٰ کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سامنے اس وقت تین نام ہیں جن پر وہ نگراں وزیر اعلیٰ کے حوالے سے غور کر رہی ہے، ان ناموں میں سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کا نام بھی شامل ہے، جب کہ نجم سیٹھی بھی دوبارہ وزارت اعلیٰ کے لیے کوشاں ہیں۔

    مسلم لیگ ن نے مذکورہ تینوں ناموں پر اپنے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی ہے، نجم سیٹھی پر ایک اتحادی جماعت نے اپنے اعتراضات سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی اس معاملے میں یہ رائے ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے دیا جائے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت میں علیم خان اور احد چیمہ نیب کی حراست میں رہے، اور علیم خان نے وزیر اعلیٰ نہ بنائے جانے اور کیسز کیے جانے پر ناراض ہو کر پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔

  • تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ لینے سے انکار

    تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ لینے سے انکار

    لاہور : تحریک انصاف کے منحرف رکن عبدالعلیم خان نے کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ لینے سے معذرت کرلی ، علیم خان نے پہلے دن ہی ن لیگ کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے آگاہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سینئر وزیر اور وزارتوں کی پیشکش پر علیم خان شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی ہے۔

    ترجمان میاں خالدمحمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی عہدہ نہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدےیاکسی اور تقرری کی خبریں درست نہیں، عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔

    خیال رہے علیم خان نے پہلے دن ہی ن لیگ کوکوئی بھی وزارت نہ لینے سے آگاہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کی آپس میں تو تو میں میں ہوئی ہے، واقعہ اُسی بدنام زمانہ ہوٹل میں پیش آیا جہاں یہ ایم پی اے رہ رہے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میری اطلاع کے مطابق علیم خان کو تھپڑ پڑا ہے۔

  • علیم خان کا عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج

    علیم خان کا عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج

    لاہور: تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان کےتمام الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا اور اہم ڈیولپرکیساتھ فرح خان کے تعلقات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا عمران خان میرے اور جہانگیر ترین کیساتھ ٹی وی پر آجائیں۔

    علیم خان نے اہم ڈویلپر کیساتھ فرح خان کے تعلقات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے۔

    منحرگ رکن نے کہا آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں ،ہم بھی حقائق بتائیں گے، عمران خان نے انٹرویو میں مجھ پر300ایکڑ زمین ایکوائرکرانےکا الزام لگایا، عمران خان کا یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ 2010سے 2018تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا، یہ سوسائٹی 2010میں بھی میرے پاس تھی اورآج تک موجود ہے، عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے، کیا 10سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018میں وزیر اعظم ہوں گے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 300ایکٹر نہیں 3ہزار ایکڑ زمین ہے، زمین ایکوائر نہیں کرائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سےخریدی، یہ زمین اب روڑا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کوکیسےدیں، اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں ،ان ڈویلپرز میں وہ بھی شامل ہے ، جن کے پاس میڈم فرح دبئی میں رکیں۔

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈویلپرز کودی گئیں، ایل ڈی اے وائس چیئرمین کے رشتےدار بھی کیا ڈویلپرز میں شامل ہیں؟ سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے ،علیم خان

    علیم خان نے کہا کہ روڈا کےتحت آپ کا گالف کورٹ بن سکتا ہےتو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں ، روڈا پراجیکٹ براون ہے تو وہیں میری زمین کیسی گرین ہوں گی ، میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر ملا تھا ، آپ ملیں تو محب وطن کوئی اور ملے تو غدار، اپنے وزرا کو بھی دیکھیں کہ کون کون سفیروں کو ملتا رہا ہے، جو ڈویلپر آپکےساتھ کھڑے ہیں یہ آپکاہیلی کاپٹر اترنے کیلئےجگہ نہیں دیتے تھے۔

  • ’آپ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے‘

    ’آپ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے‘

    لاہور: علیم خان نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، اور آج سارے ووٹ اسی کو ڈالنا چاہتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے کہا کہ میں نے پرویزالہٰی کو کبھی سب سے بڑا ڈاکو نہیں کہا تھا، آپ ہی کہتے تھے لیکن جسے ڈاکو کہتے تھے آج سارے ووٹ اسی کو ڈالنا چاہتے ہیں۔

    علیم خان نے کہا پرویز الہٰی کو ووٹ ڈالنا تھا تو 26 سال کی محنت کیوں کی، چوہدری شجاعت کا محب وطن بیٹا اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوا، مونس الہیٰ نے بازار لگا رکھا ہے، 5 سے 6 کروڑ کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، افسوس اور دکھ ہوتا ہے کہ اب نیا پاکستان پرویز الہٰی بنائیں گے، پانچ سیٹوں کے لیے سمجھوتہ کرنا تھا تو اتنی بڑی تحریک کی ضرورت کیا تھی۔

    انھوں نے کہا خان صاحب میں پوچھتا ہوں آپ بتا دیں کیا مجھ سے زیادہ کسی کی قربانی ہے، ایم پی اے بننے کے 10 روز میں 4 بار نیب آفس بلایا گیا، نیب کے دفتر چوتھی بار گیا تو ٹی وی پر چل رہا تھا عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنا دیاگیا، خان صاحب آپ مجھے بلاتے اور کہتے میں تمھیں وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتا۔

    علیم خان گروپ نے پرویز الہیٰ کی حمایت سے انکار کردیا

    علیم خان نے کہا خان صاحب سے پوچھتا ہوں جو کرپشن میں نے 6 ماہ کی تھی وہ قوم کے سامنے لائیں، ثبوت تھے تو 100 دن جیل میں رہا اس کے بعد آج بھی صرف تفتیش جاری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان سامنے آ کر بیٹھیں مجھ سے بات کریں، کوئی تبادلہ نہیں ہوتا جب سی ایم آفس میں پیسے نہ دیے جائیں، پنجاب میں ڈی سی لگانے کے لیے 3،3 کروڑ روپے لیے جاتے ہیں، فرح بی بی نے ہر ٹرانسفر، پوسٹنگ میں بہت پیسے لیے، آپ کا میسج میرے فون میں ہے میں نے بزدار کی ایک ایک کرپشن بتائی ہے، بزدار کی ایک ایک کرپشن کو قوم کے سامنے لاؤں گا۔

    علیم خان نے کہا میری تصویر لگا کر کہتے ہیں امریکی سفیر سے ملا ہوں، خان صاحب میں تو آپ کے گھر میں امریکی سفیر سے ملا تھا، جب اپوزیشن میں تھے تو امریکی اور یورپی سفیروں سے نہیں ملتے تھے؟

    انھوں نے کہا آئین و قانون کہتا ہے عدم اعتماد پیش ہو تو اسمبلی نہیں توڑی جا سکتی، پوری قوم نے دیکھا ہے اسمبلی میں 199 لوگ بیٹھے تھے، میچ آپ کے حق میں نہیں تو وکٹ اٹھا کر بھاگ گئے کیا یہ اسپورٹس مین اسپرٹ ہے، کون محب وطن کون غدار ہے مجھے سب پتہ ہے، 4 بیوروکریٹس پکڑے جائیں تو قوم کو پتا چل جائے گا کس نے کیا کیا ہے۔

  • پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں، علیم خان نے اعلیٰ قیادت کو  واضح پیغام پہنچا دیا

    پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں، علیم خان نے اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام پہنچا دیا

    لاہور : پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے وفاقی وزرا اور اعلیٰ قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی سیاسی ملاقتیں جاری ہے ، ذرائع نے بتایا کہ علیم خان گروپ بھی سیاسی صورتحال میں انتظار کرو کی پالیسی پرگامزن ہے‌۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں علیم خان بڑی رکاوٹ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان نے اپنا پیغام وفاقی وزرااور اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سےپرویز الٰہی بطوروزیراعلیٰ قبول نہیں، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بنےتو علیم خان سمیت ان کے راستےمیں کافی رکاوٹیں ہوں گی۔

    یاد رہے لندن واپسی پر وفاقی وزرا فواد چوہدری، پرویزخٹک اورعامر کیانی نے علیم خان سے رابطہ کیا تھا ، جس میں وفاقی وزرا نے علیم خان تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    اس سے قبل لندن میں عبدالعلیم خان نے جہانگیر ترین اور نواز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں ، جس میں سیاسی صورتحال پر سمیت وزیراعلی پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے، جس میں علیم خان نے پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بھی ن لیگ کے ٹکٹ دینے کا کہا تھا۔

  • حکومت کی علیم خان کو منانے کی کوشش تیز

    حکومت کی علیم خان کو منانے کی کوشش تیز

    اسلام آباد : گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بعد وفاقی وزرا نے علیم خان سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے علیم خان کو منانے کی کوشش تیز کردیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بعد وفاقی وزرا فواد چوہدری، پرویزخٹک اورعامر کیانی نے علیم خان سے رابطہ کیا۔

    جس میں وفاقی وزرا نے علیم خان تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان آج ترین گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے، جہانگیرترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

    اجلاس میں عون چوہدری رہنماؤں کوچوہدری برادران سےملاقات پراعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے گذشتہپ ہفتےعبدالعلیم خان نے لندن میں جہانگیر ترین اور نواز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں ، جس میں سیاسی صورتحال پر سمیت وزیراعلی پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے، جس میں علیم خان نے پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بھی ن لیگ کے ٹکٹ دینے کا کہا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچا رکھی ہے، ایک جانب حکومت پارلیمنٹ میں اپنے نمبر پورے کرنے کی فکر میں ہے تو اپوزیشن بھی اپنا پورا زور لگائے ہوئے ہے۔

  • علیم خان اور نواز شریف کی  خفیہ ملاقات ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    علیم خان اور نواز شریف کی خفیہ ملاقات ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

    لاہور : پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کے لندن جانے سے قبل شہباز شریف سے ملاقات کا انکشاف سامنے آیا، ملاقات شہباز شریف نے نواز شریف کی علیم خان سے ٹیلی فون پربات کرائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیاسی محاذ پر ہل چل مچی ہوئی ، ایسی صورتحال میں ایک انکشاف سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان نے لندن جانے سے قبل شہباز شریف سے ملاقات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ علیم خان اور شہبازشریف کی ملاقات لندن جانے سے ایک روز قبل مشترکہ دوست کےگھر پر ہوئی، ملاقات دن ایک بجے سے 3بجے کے درمیان ملاقات کی گئی۔

    دوران ملاقات شہباز شریف نے نواز شریف کی علیم خان سے ٹیلی فون پربات کرائی اور ملاقات کا گرین سگنل ملنے کے بعد علیم خان لندن روانہ ہوئے۔

    یاد رہے پی ٹی ائی کےناراض ایم پی اے عبدالعلیم خان نے لندن میں مسلم لیگ نون کےقائد نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی تھی ، ملاقات کےلیے علیم خان کو میاں صاحب کےگھر کے عقبی درازے سے داخل کروایا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں جوڑ توڑ اور ائندہ کےانتخابات پر بات چیت کی ، اس ملاقات میں علیم خان کے دوست اورنون لیگ پنجاب کےصدر راناثناٗ اللہ کا اہم کردار رہا۔

    یاد رہے اس سے قبل علیم خان پی ٹی آئی کے مختلف ارکان پنجاب اسمبلی کو فون کرکے یہ کہہ چکے تھے کہ وہ لندن میں نوازشریف سے ملکر ائندہ انتخابات میں نون لیگ کی ٹکٹوں کی گارنٹی لیکر آئیں گے۔

  • جہانگیر ترین، علیم خان لندن سے اکھٹے کب پہنچیں گے؟

    جہانگیر ترین، علیم خان لندن سے اکھٹے کب پہنچیں گے؟

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہو گئی ہے، جس میں ملک میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما علیم خان لندن میں اپنی رہائش گاہ گئے تھے، آج انھوں نے جہانگیر ترین کےساتھ طے شدہ ملاقات کی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں کا اکٹھے جمعہ کی رات یا ہفتے کو پاکستان آنے کا امکان ہے، دونوں شخصیات پاکستان واپس آ کر پاور شو اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔

    آج لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں شخصیات نے مل کر آئندہ فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے نمبرنگ سے متعلق بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پر غور کیا۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاق میں لائی گئی تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی معاملات زیر غور رہے۔

  • پنجاب کے صوبائی وزیر کا علیم خان کا ساتھ دینے سے انکار

    پنجاب کے صوبائی وزیر کا علیم خان کا ساتھ دینے سے انکار

    لاہور : پنجاب کے صوبائی وزیر اختر ملک نے علیم خان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا اور کہا مشکل وقت میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا۔

    لاہور : پنجاب کے صوبائی وزیر اختر ملک نے علیم خان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا اور کہا مشکل وقت میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اختر ملک نے علیم خان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر ملک نے علیم خان کو جواب میں کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا۔

    اختر ملک اور علیم خان کی 2روز قبل ملاقات ہوئی تھی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اختر ملک سے رابطہ کیا، اختر ملک آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین اورسپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ کوملاقات کیلئےبلالیا ہے، ارکان میں خرم لغاری، فیصل جبوانہ عبدالحئی دستی،رفاقت علی ،طاہر رندھاوا شامل ہیں۔

    جہانگیر ترین سے الگ ہونیوالے نذیر چوہان بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے جبکہ ایم این اےریاض فتیانہ،صاحبزادہ محبوب سلطان، امیر سلطان سے بھی ملاقات ہوگی۔

  • گورنرسندھ  اور فواد چوہدری نے علیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچادیا

    گورنرسندھ اور فواد چوہدری نے علیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچادیا

    اسلام آباد : گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ناراض رہنما علیم خان وزیراعظم کا پیغام پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ناراض رہنما علیم خان سے ملاقات کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ اورفواد چوہدری نے علیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا جبکہ علیم خان کو وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان نے جہانگیر ترین سےمشاورت تک وقت مانگ لیا ہے۔

    خیال رہے سابق سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں سے وہ آج روانہ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد العلیم خان لندن میں کل جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم سیاسی امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی تھی۔

    جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ، اتحادی جماعتؤں سے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کوعلیم خان سے ہونے والی اہم ملاقات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علیم خان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔