Tag: علیم خان

  • مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پھر ثابت کیا وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گندم اور آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

    عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے، نوٹیفائیڈ ریٹ پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پھر ثابت کیا وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے اے پی سی کے ناٹک سے گمراہ نہیں کر سکتے، عوام با شعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے واقف ہیں۔ باشعور عوام کو مسترد شدہ عناصر دھوکا نہیں دے سکتے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی و خوشحالی روکنے کے درپے ہیں، اپوزیشن کا منفی کردار افسوسناک ہے۔ ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام رہا۔

    سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے ذریعے اپوزیشن کی منفی سیاست آشکار ہوگئی، اپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ مکمل ختم ہو چکی ہے۔

  • سندھ حکومت آٹے کی اسمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،علیم خان

    سندھ حکومت آٹے کی اسمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،علیم خان

    ملتان: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آٹے کی سمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں، آنے کا مقصد آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

    وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،دیگر صوبوں میں20 کلو آٹےکی قیمت11سو روپے ہے،صرف صوبہ پنجاب میں آٹے کا تھیلہ 860 روپے کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آٹےکی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹاجائےگا،چکی والےحضرات بھی مقررہ نرخ پر آٹا فروخت کریں۔

    عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سےگزارش ہے رحیم یارخان سے آٹاسندھ جا رہا ہے،اسے روکیں،وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل ہے اپنی عوام کو سستا آٹا فراہم کریں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت آٹے کی سمگلنگ روکے تاکہ سستا آٹا فراہم کیا جاسکے،خدارا عوام پر رحم کرتے ہوئے سستا آٹا عوام کو فراہم کریں۔

  • رواں سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصداضافہ خوش آئند ہے، علیم خان

    رواں سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصداضافہ خوش آئند ہے، علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2020 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ سال ڈھائی ارب ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی سال 2020 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصداضافہ ہوا، چین اور ناروے جیسے ممالک کی سرمایہ کاری روزگار کے مواقع لائےگی۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ترقی کا سفر جاری ہے،وزیر اعظم کا وژن ملک کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کر رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جون میں ساڑھے 17 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،ٹیلی کام،مائیکرو فنانس بینکنگ پراجیکٹ میں زیادہ سرمایہ کاری ہوئی،بھاری سرمایہ کاری وزیر اعظم کی شخصیت پراعتماد کا اظہار ہے۔

    وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقیاتی ادارے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،گزشتہ 2 برس میں کرپشن اور کمیشن مافیا کی حوصلہ شکنی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 2023 تک حکومت اپنے منشور پر زیادہ سے زیادہ عمل کرچکی ہوگی۔

  • مشکلات کے باوجود وزیراعظم سارے وعدے پورے کر رہے ہیں، علیم خان

    مشکلات کے باوجود وزیراعظم سارے وعدے پورے کر رہے ہیں، علیم خان

    لاہور : پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان سارے وعدے پورے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ملک بہتری کی طرف گامزن ہے،حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں،عالمی،ملکی منظر نامہ غیر معمولی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔

    عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کساد بازاری کے باوجود معاشی بہتری کے لیے پرعزم ہیں،وزیر اعظم روزگار دینے کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

    وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ کیا،مشکلات کے باوجود وزیر اعظم سارے وعدے پورے کر رہے ہیں،موجودہ حکومت تمام شعبوں میں حقیقی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا مشن ملک کو مسائل سے نکالنا اور ترقی یافتہ بنانا ہے،عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں۔

  • پنجاب میں اب دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، علیم خان

    پنجاب میں اب دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مطابق لاک ڈاؤن کرونا وائرس سے بچاؤ کاحل نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن اب دوبارہ نہیں ہوگا،مکمل طور پر صنعتیں،مارکیٹیں بند نہیں کی جاسکتیں۔علیم خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہمیشہ کے لیے نہیں لگا سکتے احتیاط واحد علاج ہے،لوگ کرونا سے نہیں مریں گے بھوک سے زیادہ مریں گے۔

    صوبائی کابینہ میں تبدیلی سے متعلق علیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ وزرا کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

    لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ 31 مئی کو ہوگا

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو ہوگا، جس میں وفاقی وزرا،وزرائےاعلیٰ،متعلقہ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں کورونا کے خلاف کیےگئے اقدامات پر غور ہوگا۔

    قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا اور این سی او سی کے تحت فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی وقت کا تقاضا ہے،علیم خان

    مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی وقت کا تقاضا ہے،علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے کہا کہ مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی وقت کا تقاضا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی پر 82 فیصد شہریوں کا اظہار اطمینان خوش آئند ہے،حکومتی حمایت میں ایک ماہ میں 22 فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہوئی۔

    عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے وفاق اور پنجاب نے بہترین پالیسی اپنائی،مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی وقت کا تقاضا ہے۔

    وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم اور اُن کی ٹیم نے مشکل حالات میں دانشمندی سے کام لیا،وفاق اورپنجاب کی بہترین حکمت عملی اپنانے پرحالات کنٹرول میں رہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے لاک ڈاؤن نرمی لانا ضروری ہے،ان حالات میں بھی پاکستانی برآمدات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔

    گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے،علیم خان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے۔

    عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،زمینی،دریائی راستے سے گندم پنجاب سے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے،گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے۔

  • گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے،علیم خان

    گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے،علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی خرید کا 45 فیصد ہدف حاصل ہوگیا، قلت کا خطرہ نہیں ہے،جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل کی خرید ٹارگٹ سے بھی زیادہ ہو گی۔

    علیم خان کا کہنا ہے کہ وسطی اور سینٹر ل پنجاب میں بارشوں نے فصل متاثر کی ہے،پنجاب گندم کی نقل و حمل کے لیے مربوط پالیسی اپنا رہا ہے،دیگر صوبوں بالخصوص کے پی سے مفید بات چیت ہوئی ہے۔

    وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ کوشش ہےگندم خریداری کے لیے مارکیٹ میں 2 خریدار نہ ہوں،پنجاب حکومت خود گندم خرید کر دیگر صوبوں کو دینا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،زمینی،دریائی راستے سےگندم پنجاب سے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے،گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے موٹر وے پولیس کا تعاون درکار ہے۔

    عبد العلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ فلور ملز کو 72گھنٹے کا اسٹاک رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

    بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، علیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، علیم خان

    بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مانیٹرنگ اجلاس ہوا جس میں وزیر خورک پنجاب کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں، رمضان میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے اب تک ہزاروں من گندم برآمد کی،پنجاب میں گندم خریداری کے تمام اہداف پورے ہوں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بارڈرز سیل ہیں،اسمگلنگ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،گندم،آٹےکی فراہمی یقینی بنانا اولین ذمہ داری ہے،چیلنج پورا کریں گے۔

    گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا،علیم خان

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور میں سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان سے پروگریسوگروپ آف فلور ملز کے وفد نے ملاقات کی تھی۔چیئرمین میاں محمد شفیق، خلیق ارشد اور ماجد عبداللہ نے عبد العلیم خان کو بریفنگ دی تھی۔

    اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا، کام کرنے والی فلور ملز سے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

  • چینی بحران کی انکوائری پر پوری قوم کی نظر ہے، علیم خان

    چینی بحران کی انکوائری پر پوری قوم کی نظر ہے، علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ چینی بحران کی انکوائری پر پوری قوم کی نظر ہے، عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے،اس وقت ہم سب پر بڑی ذمہ داریاں ہیں۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں کرونا کی وبا سے مل کر لڑنا ہے،اس وقت عمران خان وزیراعظم پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہیں،اس وقت ہمیں کرائسز سے مل کر نکلنا ہے۔

    وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف تھوڑا انتظار کرلیں رپورٹ آئے جائے تو پڑھ لیں۔عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ چینی بحران کی انکوائری پر پوری قوم کی نظر ہے، عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔

    چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتے کا وقت دینے کی منظوری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا تھا اور متعدد کی منظوری دی گئی تھی

    وفاقی کابینہ نے چینی بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے انکوائری کمیشن کو اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کے لیے مزید 3 ہفتے دینے کی منظوری دی تھی۔

  • گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا،علیم خان

    گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا،علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان سے پروگریسوگروپ آف فلور ملز کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین میاں محمد شفیق، خلیق ارشد اور ماجد عبداللہ نے عبد العلیم خان کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا، کام کرنے والی فلور ملز سے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوٹے کے لیے کام کرنے والی ملزگندم کی قلت کا باعث بنتی ہیں،فلور ملز کے بجلی کے بلوں سے اُن کی ورکنگ کا تعین کریں گے۔

    عبد العلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک کو حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانےکی ہدایت کی ہے،حکومت پرگندم خریداری اور بار دانے کا غیرضروری بوجھ ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چاول اور چینی کی طرح گندم بھی نجی شعبے کے پاس ہونی چاہیے۔

    گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے،علیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔