Tag: علیم خان

  • اورنج لائن ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی ہے، مجبوری میں چلائیں گے: علیم خان

    اورنج لائن ٹرین منصوبہ سفید ہاتھی ہے، مجبوری میں چلائیں گے: علیم خان

    لاہور: صوبائی وزیر برائے بلدیات علیم خان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن بالکل بند نہیں ہو رہی، ٹرین چلانے پر سالانہ 120 ارب روپے دینا پڑیں گے۔ منصوبہ سفید ہاتھی ہے، مجبوری میں چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قصور وار ہیں تو قومی ادارہ احتساب (نیب) کو ڈکلیئر کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں قصور وار ہوں تو بھی نیب کو ڈکلیئر کرنا چاہیئے، میں نے ایسا کیا تیر مارا ہے جو 4 سال سے کیس جاری ہے، کرپشن الزامات کی تحقیقات مقررہ مدت کے دوران ہونی چاہیئے۔ نیب آزادانہ طور پر کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ 2015 سے 2019 تک میرے خلاف انکوائری مکمل نہ ہوسکی، میرے خلاف جو بھی معاملہ ہے کلیئر ہو کر سامنے آنا چاہیئے، اگر قصور وار نہیں ہیں تو کیس کو بند کر دینا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بالکل بند نہیں ہو رہی، ہمارے بادشاہ خود تو چلے گئے لیکن اس منصوبہ پر عوام کا پیسہ ضائع ہوگا۔ اورنج لائن منصوبہ جون جولائی منصوبہ سفید ہاتھی ہے، مجبوری میں چلائیں گے۔ منصوبہ سفید ہاتھی ہے، مجبوری میں چلائیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کے باعث زرعی زمین متاثر ہو رہی ہے، سالڈ ویسٹ سب سے بڑا ایشو ہے۔ سالڈ ویسٹ کو توانائی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

  • وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ مطمئن نہ ہوں، تو وزرا کو تبدیل کر سکتے ہیں: علیم خان

    وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ مطمئن نہ ہوں، تو وزرا کو تبدیل کر سکتے ہیں: علیم خان

    لاہور: سینئر  وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ مطمئن نہ ہوں، تو وزرا کو تبدیل کر سکتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر یا ذمے دار سے بہتر آپشن ہو، تو  اسے تبدیل کیا جا سکتا.

    [bs-quote quote=”ن لیگ سے  پوچھتا ہوں،  2008 میں آپ کی حکومت تھی، کرپٹ تھا، تو میری کرپشن پرپردہ کیوں ڈالا، کیا ن لیگ والے 11 سال میری کرپشن کاتماشا دیکھ رہے تھے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”علیم خان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم نے عوام سے جو وعدےکیے، وہ ترجیحات 100 دن میں شامل ہیں، ترجیحات پرعمل درآمد کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خود مانیٹرکر رہے ہیں.

    علیم خان نے کہا کہ ن لیگ سے  پوچھتا ہوں،  2008 سے پیپلزپارٹی اور آپ کی حکومت تھی، کرپٹ تھا، تو میری کرپشن پرپردہ کیوں ڈالا، کیا ن لیگ والے 11 سال میری کرپشن کاتماشا دیکھ رہے تھے.


    مزید پڑھیں: عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے، عبدالعلیم خان


    سینئروزیرپنجاب علیم خان نے کہا کہ نومبر2015 میں میرےخلاف انکوائری شروع ہوئی، میرے پاس کیا اختیار اور کون سا عہدہ تھا؟ میرا  قصور صرف یہ تھا کہ میں نے ن لیگ کےخلاف الیکشن لڑا.

    انھوں‌ نے کہا کہ 30 سال حکمرانی کرنے والوں‌ کی کرپشن کو میرے ساتھ ملایا جارہا ہے، 2015 میں بالکل بے اختیار اوراپوزیشن میں تھا.

    انھوں‌ نے کہا کہ ن لیگ والوں نے اپنے مخالفین کے خلاف کیس بنائے، آپ ایک کیس ایسا بتا دیں، جو عمران خان نے انتقام کے طورپرشروع کیا ہو،شہباز شریف اور حمزہ شہباز 2015 میں میرے خلاف انکوائری کوغلط کہتے تھے.

  • عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے، عبدالعلیم خان

    عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے، عبدالعلیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے، عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا 100 روزہ پلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 15 محکموں میں اصلاحات کا ایجنڈا لارہے ہیں، 100 روزہ پلان میں آئندہ پانچ سال کی لائن آف ایکشن واضح ہوگی۔

    سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ٹھوس بنیاد پر نتائج کی حامل پالیسیاں سامنے لائیں گے، 70 سال سے موجود خرابیوں کو مستقبل میں درست کریں گے، سرکاری نظام میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی ودیگر شعبوں کے لیے سفارشات تیار ہیں، سیاحت، صنعت، سماجی بہبود، اسپورٹس کے شعبے بھی پلان میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے، علیم خان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیم خان کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے کوڑے سے 35 میگاوآٹ بجلی کا منصوبہ شروع ہوگا، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 30 میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوں گے۔

    سینئر وزیر پنجاب نے کہا تھا کہ 22 ماہ میں منصوبوں کی تکمیل اور بجلی کی پیداوار شروع ہوسکتی ہے، کوڑا ڈمپ کرنے کے بجائے اس سے بجلی حاصل کریں گے۔

  • پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے، علیم خان

    پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے، علیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی زیرو انویسٹمنٹ کے ساتھ چین سرمایہ کاری کرے گا۔

    علیم خان نے کہا کہ لاہور کے کوڑے سے 35 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ شروع ہوگا، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 30 میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوں گے۔

    [bs-quote quote=”تمام شہروں میں کوڑے کرکٹ سے کارآمد اشیاء بھی بنائیں گے۔” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علیم خان”][/bs-quote]

    سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ 22 ماہ میں منصوبوں کی تکمیل اور بجلی کی پیداوار شروع ہوسکتی ہے، کوڑا ڈمپ کرنے کے بجائے اس سے بجلی حاصل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اراضی کے نقصان اور پانی کو آلودہ ہونے سے بچایا جاسکے گا، ویسٹ کولیشن سے ماحولیاتی بہتری کے لیے دوررس اقدامات کررہے ہیں جبکہ صوبے بھر میں بتدریج لینڈ فل سائٹس ختم کردیں گے۔

    سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا کہ تمام شہروں میں کوڑے کرکٹ سے کارآمد اشیاء بھی بنائیں گے۔

    چینی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے منافع میں بھی شراکت کریں گے، اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکریٹری لوکل گورنمںٹ ودیگر نے بھی شرکت کی۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین ترقی کے نئے راستے کھول رہا ہے، علیم خان

    وزیراعظم کا دورہ چین ترقی کے نئے راستے کھول رہا ہے، علیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں مختلف سیکٹرز کے لیے چین کے تعاون کے خواہاں ہیں، وزیراعظم کا دورہ چین ترقی کے نئے راستے کھول رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان سے چینی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی، علیم خان نے کہا کہ پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شروع کریں گے۔

    [bs-quote quote=”غیرملکی کمپنیاں بھرپور اعتماد کے ساتھ پنجاب میں کام کریں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”علیم خان” author_job=”سینئر وزیر پنجاب”][/bs-quote]

    علیم خان نے کہا کہ ویسٹ سے توانائی کی پیداوار کے لیے غیرملکی کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا، صوبے میں مختلف سیکٹرز کے لیے چین کے تعاون کے خواہاں ہیں،

    سینئر وزیر پنجاب کی چینی وفد سے انفرا اسٹرکچر ودیگر منصوبوں سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، علیم خان نے کہا کہ کم لاگت کے رہائشی منصوبوں میں بھی چین کی مہارت سے مستفید ہوں گے۔

    علیم خان نے کہا کہ اب کک بیک کے بغیر اور صاف و شفاف انداز میں کام ہوگا، غیرملکی کمپنیاں بھرپور اعتماد کے ساتھ پنجاب میں کام کریں۔

    سینئر وزیر کو چین کے بیورو گروپ کمپنی کے اراکین نے بھرپور تعاون کی پیش کش کی، چینی وفد کا پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ، انفرا اسٹرکچر و دیگر شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: اب اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے: علیم خان

    واضح رہے کہ دو روز قبل علیم خان نے کہا تھا کہ متعلقہ اداروں کو اورنج لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، اورنج لائن ٹرین بڑی لاگت والا منصوبہ ہے اب اسے ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینکس، اداروں، کمپنیز کو اسٹیشنز کی اشتہاری اونرشپ دی جائے، کاروباری اداروں کی شراکت سے ٹرین کی سبسڈی میں کمی آئے گی.

  • اب اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے: علیم خان

    اب اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے: علیم خان

    لاہور: سینئر  وزیر عبد العلیم خان کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبے پر اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیرعبد العلیم خان نے متعلقہ اداروں کو اورنج لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.

    [bs-quote quote=”ن لیگ نےسفید ہاتھی جیسے منصوبے بنانے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”علیم خان”][/bs-quote]

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ منصوبے کی لاگت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اورنج لائن ٹرین بڑی لاگت والا منصوبہ ہے، اب اسے ادھورا نہیں چھوڑ سکتے.

    اس موقع پر سینئر وزیر نے اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کو کمرشلائز کرنے کی ہدایات جاری کیں.

    ان کا کہنا تھا کہ بینکس، اداروں، کمپنیز کو اسٹیشنز کی اشتہاری اونرشپ دی جائے، کاروباری اداروں کی شراکت سے ٹرین کی سبسڈی میں کمی آئے گی.

    علیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت مستقل طورپرسبسڈی دینےکی متحمل نہیں ہو سکتی، ن لیگ نےسفید ہاتھی جیسے منصوبے بنانے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا.


    اورنج ٹرین غیرضروری منصوبہ تھا جوشہرت کے لیے رکھا گیا‘ہاشم جواں بخت

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں‌ وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اورنج ٹرین غیرضروری منصوبہ تھا جوشہرت کے لیے  شروع کیا گیا.

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ن لیگ کے اس منصوبہ کو ابتدا ہی سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، البتہ اب پنجاب حکومت اسے جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں.

  • وزیراعظم نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی، نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل وسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قائم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان صوبہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی، صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کی تصدیق کردی۔

    وزارت قانون نے نئے بلدیاتی نظام کے قانونی مسودہ کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے جسے جلد پنجاب کابینہ اور پھر صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس قائم کی جائیں گی اور شہری علاقوں میں ٹاؤن کونسل، دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کی جائیں گی۔

    پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت دیہی علاقوں میں ولیج کونسل اورشہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسل قائم ہوں گی۔

    نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ حکومتوں میں میئرز کے انتخابات براہ راست جماعتی بنیادوں پرہوں گے تاہم حکومت پنجاب ولیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پرکرانے کی خواہشمند ہے۔

    بلدیاتی ادارے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واسا، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے) بلدیاتی حکومتوں کے ماتحت ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہوگی، ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق نیبر ہڈ کونسل اور ولیج کونسل 6،6 ارکان پرمشتمل ہوگی جن کے سربراہان کو چیئرمن کہا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسلز کے تین ارکان کو براہ راست منتخب کرنے اور تین اسپیشل سیٹیں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا کردار صرف بی جمالو کا رہ گیا، علیم خان

    مولانا فضل الرحمان کا کردار صرف بی جمالو کا رہ گیا، علیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے داتا دربار آمد اور انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار صرف بی جمالو کا رہ گیا ہے۔

    صوبائی وزیرِ بلدیات نے کہا کہ چور پہلے نواز شریف اور اب آصف زرداری کی قیادت میں متحد ہو رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن منفی کردار ادا کر رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”داتا دربار کے قریب اپنی جیب سے مسافر خانہ تعمیر کراؤں گا: علیم خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    علیم خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے اپوزیشن کوکھانا، پانی، کنٹینر دینے کی پیش کش کی تھی، ہمارے احتجاج کے دوران ہم پر پانی تک بند کر دیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر داتا دربار کے قریب مسافر خانہ تعمیر کریں گے جسے میں اپنی جیب سے تعمیر کراؤں گا، لاہور میں تقریباً 5 مسافر خانے تعمیر کیے جائیں گے۔

    سینئر وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان لاہور کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں، داتا دربار کے قریب سہولت کے لیے نیا پارکنگ سسٹم بنائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان کو بڑا دھچکا، نوازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار


    دریں اثنا پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپوزیشن کو نشانے پر رکھ لیا۔ سینئر وزیر علیم خان کی تنقید کے علاوہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپوزیشن کو آئینہ دکھایا۔

    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کا کوئی ایجنڈا ہے نہ مقصد، آصف زرداری کی گرفتاری کا فیصلہ متعلقہ اداروں نے کرنا ہے، سندھ میں گورنر راج کی باتیں من گھڑ ت ہیں۔

  • جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا‘ علیم خان

    جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا‘ علیم خان

    لاہور: صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 80ارب روپے کے چیک باؤنس کرا کر بیٹھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان نے کہا کہ پیراگون اسکینڈل کا ذمہ دار کون ہے، آج کس چیزکا رونا ہے۔

    علیم خان نے کہا کہ احتجاج کرلیں کنٹینرہم فراہم کریں گے، آدھے گھنٹے احتجاج کے بعد بھاگ گئے، ہم نے 126دن دھرنا دیا تھا، انہوں نے ہمارا پانی تک روک لیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آئیں احتجاج کریں، پانی بھی دیں گے اورکھانا بھی فراہم کریں گے، آج آدھے گھنٹے کا احتجاج کیا اور بھاگ گئے، الزامات لگانے والے بھی بھاگ گئے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اپوزیشن میں رہ کر10سال تک حکومت کامقابلہ کیا، کل جس ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لیا گیا میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

    علیم خان نے کہا کہ میری سوسائٹی کا نام پاک ویو ہے کل جس کا نام لیا گیا وہ پاک انکلیو ہے، پارک انکلیوسوسائٹی سی ڈی اے کی ہے انہوں نے تعمیرات کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا، ایک ایک کمپنی کھلے گی اوراس کا باقاعدہ آڈٹ ہوگا، آشیانہ اورصاف پانی کمپنی کھلی توکئی اسکینڈل سامنے آگئے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ہرکمپنی میں اسکینڈل سامنےآ رہا ہے، میٹروکا اسکینڈل بھی سامنے آئے گا، سب سامنےلائیں گے کس کمپنی نے کتنا کک بیک اور کمیشن لیا۔

    علیم خان نے کہا کہ سالڈ ویسٹ کوڈیڑھ ارب ہرماہ دیا جا رہا ہے اس کی ٹینڈرنگ کہاں ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 80 ارب روپے کے چیک باؤنس کرا کربیٹھی ہے، ہم سب فری کردیں گے لیکن پیسے ہوں گے توسبسڈی دیں گے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ گزشتہ حکومت خزانہ خالی کرکے گئی ہے کچھ چھوڑا ہی نہیں ہے، جب خزانے میں کچھ ہے ہی نہیں توسبسڈی کہاں سے دیں۔

  • اراکین اسمبلی کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز دیں گے: علیم خان

    اراکین اسمبلی کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز دیں گے: علیم خان

    لاہور: صوبہ پنجاب کے سینئر وزیر برائے ترقی علیم خان کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز دیں گے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 30 فیصد حصہ بلدیاتی نمائندے استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے 3 رکنی وفد نے سینئر وزیر پنجاب علیم خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے لوکل گورنمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بریفنگ دی۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں مضبوط منصوبہ بندی سے معیشت مضبوط ہوگی، گزشتہ حکومت کے اکثر منصوبے معیشت پر بوجھ ہیں، پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے لیے چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم ضروری ہے، وزیر اعظم پر دوسرے ملکوں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، اراکین اسمبلی کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز دیں گے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام ترقی کے بہتر نتائج دے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 30 فیصد حصہ بلدیاتی نمائندے استعمال کریں گے۔ عالمی بینک کے نمائندوں کی پنجاب کے بلدیاتی نظام میں دلچسپی ہے۔

    ورلڈ بینک کے وفد کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ سینئر وزیر اور عالمی بینک کے وفد نے آئندہ ہفتے دوبارہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔