Tag: علی امین گنڈاپور

  • مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پر مولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو استعمال کرکےسیاست بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، فاٹا جب زنجیروں میں تھا تو مولانا فضل الرحمن کیوں خاموش تھے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پرمولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا صاحب کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب جس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس سے صرف مودی کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

  • آزادی مارچ میں فضل الرحمان کو شکست ہوگی، علی امین گنڈا پور

    آزادی مارچ میں فضل الرحمان کو شکست ہوگی، علی امین گنڈا پور

    اسلام آباد: وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کو شکست ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد آزادی مارچ والے قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہوں گے، باشعور عوام فضل الرحمان کے ذاتی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کے لوگوں نے ہی رد کردیا ہے، ان کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے، مولانا طلبا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے ہمیشہ مذہب کا سہارا لیا ہے، ان کو اسلام آباد کی یادیں ستا رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کا اعلان

    وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کے کردار کی عوام معترف ہے، عمران خان عالمی سطح کے لیڈر بن کر سامنے آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جو بے نتیجہ رہی، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے تھے۔

  • ہیوسٹن میں نریندر مودی کے خلاف احتجاج، علی امین گنڈاپور کی شرکت

    ہیوسٹن میں نریندر مودی کے خلاف احتجاج، علی امین گنڈاپور کی شرکت

    ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا جس میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں مودی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے’مودی ہٹلر اور فاسشٹ‘ اور ’مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرو‘ کے نعرے لگائے گئے۔

    وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے بھی ہوسٹن میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی، انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے میں کردار ادا کرے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، پاک بھارت تصادم نہ صرف خطے بلکہ دنیا کی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ، ہیوسٹن، گلاسگو میں مودی کے خلاف مظاہرے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے عیسائی کمیونٹی نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مظاہرہ کیا، جس میں اقلیتوں کے نمایندوں نے مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ہیوسٹن اور گلاسگو میں بھی سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں، سکھوں، کرسچنز اور نچلی ذات والے ہندؤوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مودی ایک ہندو انتہا پسند ہے اور گجرات میں مسلمانوں کا قاتل ہے۔

  • وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، علی امین گنڈاپور

    وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، علی امین گنڈاپور

    ہیوسٹن: وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کا ہرسطح پرمقابلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومینٹرین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہیوسٹن میں سفاک مودی کے خلاف احتجاج کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کے ہندو فاشسٹ ایجنڈے کا ہرسطح پرمقابلہ کیا جائے گا، امریکا سمیت دنیا بھرمیں مودی جہاں جائےگا اس کا پیچھا کریں گے۔

    وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ غاصب بھارت کو کشمیر پر غیر قانونی قبضہ چھوڑنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا،عمران خان مسئلہ کشمیر پرمضبوط وکیل ثابت ہوں گے، انسانی حقوق کے حوالے سے بھارت کا بدنما چہرہ بے نقاب کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

    مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی سفارت کاری کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کروا سکتی۔

    پاکستان اور کشمیر کا بچہ بچہ جذبہ حسینیؓ سے سرشار ہے، باطل قوتوں کے سامنے کسی صورت نہیں جھکیں گے، مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے کشمیریوں کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقبوضہ وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید کمی ہو چکی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہیومین رائٹس کونسل میں مشترکہ اعلانیہ حوصلہ افزا ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی متحرک سفارتکاری کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق سفارتی کامیابیاں اس کے پائدار حل میں اہم ثابت ہوں گی، متحرک سفارتکاری کی بدولت مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی ضمیر آہستہ آہستہ جاگنا شروع ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ہوں یا دو طرفہ مذاکرات، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، بھارت کا ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈا خطے کی سلامتی کے لیے انتہاء خطرناک ہے، مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  • قوم اپنے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، علی امین گنڈاپور

    قوم اپنے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کروا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کشمیر و گلگت بلتستان کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی جارحیت ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرواسکتی، مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ امید کرتے ہیں سلامتی کونسل اجلاس میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے، بھارت سے نئی آزاد ریاستوں کا جنم عنقریب ہے۔

    مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علی امین گنڈاپور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، انتہا پسندوں نے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر

    دی ہے۔

    وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن ترجیح ہے، کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

  • ہماری سفارتی کامیابی پر مودی دباؤ کا شکار ہے: علی امین گنڈاپور

    ہماری سفارتی کامیابی پر مودی دباؤ کا شکار ہے: علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر ہماری کامیابی پر مودی دباؤ کا شکار ہے، پاکستان کے دفاع کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جنگ مسئلوں کا حل نہیں ہے، جنگ کے بعد کے مسائل کو دیکھنا پڑتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو اہم سمجھ کر اجلاس بلا لیا ہے، عوام کی آواز اٹھنے پر قیادت اقدام پر مجبور ہوتی ہے، دنیا بھر میں ہونے والے احتجاج کو اقوام متحدہ نے بھی مانا ہے۔

    علی امین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ اسلحے سے نہیں جذبے سے جنگیں لڑیں، بھارت کوئی سپر پاور نہیں ہے، خوف کے مارے بھارت کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دے رہا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کے اقدامات سے شملہ معاہدہ تقریباً ختم ہو گیا ہے، ہم نے پیغام دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پہلے ہم تنہائی کا شکار تھے، اب حالات بدل رہے ہیں، دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے آنے پر عالمی سطح پر رسپانس آ رہا ہے، سفارتی سطح پر کامیابی پر مودی دباؤ کا شکار ہے، انشاء اللہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا، عمران خان کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے۔

  • مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علی امین گنڈاپور

    مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن ترجیح ہے، کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، انتہا پسندوں نے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امن ترجیح ہے، کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہوچکی ہے، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔

    انہوں نے کہا کہ تہیہ کرلیا، مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے، مسئلہ کشمیر پراپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گیارویں روز بھی کرفیو جاری ہے، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

  • وزیر اعظم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام مولانا کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے: علی امین گنڈاپور

    وزیر اعظم بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام مولانا کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے: علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام مولانا فضل الرحمان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین کا کہنا ہے کہ حکومت دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی نفاذ کر رہی ہے، فضل الرحمان کرپٹ افراد کی حمایت کر کے کس اسلام کا ثبوت دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ذاتی مفاد اور پیسوں کے لیے کرپٹ عناصر کی ڈھال بنتے ہیں، وہ بچوں کو استعمال کر کے پیسا کھانا چاہ رہے ہیں، لیکن تحریک انصاف کی حکومت ایسا نہیں ہونے دے گی۔

    علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عوام مولانا فضل الرحمان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، وزیر اعظم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں عمران خان کا ساتھ دے کر پاکستان کو بچانا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا ہم سے زیادہ وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہوسکتا، مولانا فضل الرحمان

    انھوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی جس حلقے سے ضمانت ضبط ہوئی وہاں چیلنج دیتا ہوں، ان کو پتا چل جائے گا کہ عوام پی ٹی آئی سے تنگ ہے یا نہیں۔

    خیال رہے کہ آج ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم سے زیادہ ملک کا وفادار اور خیر خواہ کوئی نہیں ہو سکتا، جعل سازی اور دھاندلی سے بنائی گئی حکومت کو گھر بھیج دینا چاہیے۔

  • عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردارادا کرے‘ علی امین گنڈاپور

    عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردارادا کرے‘ علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد : یوم یکجہتی کشمیرپروفاقی وزیرامور کشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کوغیرمتزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کو7 دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل قراردادوں کے نفاذ سے مسلسل انکاری ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کردارادا کرے۔

    وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت پرٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ کارروائیوں کو اجاگرکیا۔

    وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کوغیرمتزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے۔