Tag: علی امین گنڈاپور

  • مدین میں ناخوشگوار واقعے پر علی امین گنڈاپور کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب

    مدین میں ناخوشگوار واقعے پر علی امین گنڈاپور کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مدین میں نا خوشگوار واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوات کے علاقے مدین میں نا خوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن رہنے کی بھی اپیل کردی۔

    علی امین گنڈاپور نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    سوات میں مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو آگ لگا دی تھی اور واقعے کے بعد کالام سمیت دیگر علاقوں کے ہوٹل بند کردیے گئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو لوگوں نے تھانے میں توڑ پھوڑکی اور آگ لگا دی ، جس کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن پرحملے میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    مقامی عمائدین کی درخواست پر مظاہرین منتشر ہوگئے، جس کے بعد کالام اور مینگورہ روڈ کو کھول دیا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا ہے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور فائرنگ کرنےوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

  • گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں مجھ سے مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا

    گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں مجھ سے مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا

    اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنی مرضی کا چینل چن لیں اور مناظرہ کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی مجبوری ہے ایسی زبان استعمال کرنا، انھوں نے اپنی نوکری پکی کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر روز ان کی تصویر شہباز شریف اور محسن نقوی کیساتھ آئیگی تو انھیں جواب دینا پڑیگا، یہ جیسے ہائی وے پر بھاگتے نظر آئے تھے ویسے ہی بھاگتے نظر آئیں گے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے میدان غیرآباد ہیں، یہ چاہتے تھے کہ یونیورسٹیز میں ان کے اپنے وی سیز آئیں۔

    گورنر نے کہا کہ ہمارے ہر ضلع میں یونیورسٹیز بن چکی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کی طرف جارہا ہوں کہ کس نے غیرقانونی بھرتیاں کیں۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک نظریے اور سوچ کا نام ہے، انکے نظریے اور سوچ کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ میں کس سے پوچھوں میرا مجرم کون ہے، کیا میرا مجرم آصف زرداری، مریم نواز، آئی جی پنجاب ہے؟ جبر کر کے ہمارے لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم خاموش ہیں اور انتظار میں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں نکلنے کا کہیں، ہم اپنا حق لینا اور چھیننا اچھی طرح جانتے ہیں۔

  • اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے

    اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور سے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    سیشن عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کو20مئی کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل ظہورالحسن کو سوالنامہ فراہم کردیا ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیاسماعت کےدوران پراسیکیوشن کی جانب سے پیش شواہد و دلائل کو سنا اور سمجھا  30اکتوبر 2016کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماع میں شرکت کی؟۔

    عدالت نے سوال پوچھا ہے کہ آپ کالےرنگ کی گاڑی سےنکلےجنگل کافائدہ اٹھاکربھاگ گئے،پولیس نے گاڑی تحویل میں لی ؟ گاڑی سے بلٹ پروف جیکٹ پہنےاللہ نواز سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی؟

    سوالنامے میں کہا گیا کہ آپ کی گاڑی سےغیرقانونی اسلحہ،شراب کی بوتل برآمد ہوئی کیا کہیں گے؟ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوا بوتل میں شراب تھی؟ آپ کیخلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے کیوں گواہی دی؟

    عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کےتحت بیان دینا چاہتے ہیں؟ کیاآپ اپنے دفاع میں کوئی شواہدپیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

    عدالت نے وزیراعلیٰ کےپی  کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئےسماعت 20مئی تک ملتوی کر دی۔

  • اگروزیراعظم آج اعلان کریں تو…. ن لیگی رہنما کی  علی امین گنڈاپور کو وارننگ

    اگروزیراعظم آج اعلان کریں تو…. ن لیگی رہنما کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اگروزیراعظم آج اعلان کریں تو آپ کااسلام آبادمیں داخلہ بندکر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دو اہم نکات پر بات کروں گا، شاہی ٹولہ پاکستان میں مسلسل انتشار کی صورتحال پیدا کیا جارہا ہے۔

    طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ شاہی ٹولہ سیاسی، معاشی عدم استحکام پیدا کررہا ہے، بانی پی ٹی آئی نہیں تویہ پاکستان نہیں، کوئی پارٹی کارکن کیسےیہ کہہ سکتا ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے 2بیانات دیکھیں تو آپکو اندازہ ہو جائے گا، علی امین نے کہا کے پی میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی توپیسکو پرقبضہ کرلوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے پی پہلے بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑیں، بانی پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کے بعد علی امین گنڈاپور کا تحفہ دیا ہے۔

    ان کا کہنا ت ھا کہ کےپی ہاؤس میں گورنرکے پی کا داخلہ ممنوع کرنےکی بات مضحکہ خیز ہے، وزیراعلیٰ کے پی کا یہ کہنا اسلام آباد پر حملہ کرکے قبضہ کروں گاقابل مذمت ہے۔

    طارق فضل نے مزید کہا کہ ن لیگ منفی سیاست پریقین نہیں رکھتی،وزیراعلیٰ کے پی کہتے ہیں اسلام آباد پر یلغارکردیں گے ، اگرکسی نے یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، اگر وزیراعظم آج اعلان کریں تو آپ کااسلام آبادمیں داخلہ بند کر دینگے۔

    پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنی ہے اور اداروں پربراہ راست الزام بھی لگاتے ہیں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی بات کوقطعی طورپرکمزوری نہ سمجھاجائے، آپ مذاکرات کریں نہ کریں پاکستان نے آگے بڑھنا ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کےپی حکومت سوشل میڈیاپرسنسنی پھیلانےکیلئےہے، وزیراعلیٰ کےبیانات صرف سوشل میڈیاپرتوجہ حاصل کرنےکیلئے ہیں، جب سےیہ حکومت میں آئےکےپی میں کیاتبدیلی لیکرآئےہیں، انہیں تکلیف ہورہی ہےکہ پاکستان آگےبڑھ رہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج سیاسی ڈائیلاگ کی بات ہورہی ہے، پی ٹی آئی والوں کی عجیب منطق ہے، اداروں پرالزامات بھی لگانا ہے اور ان سے مذاکرات بھی کرنےہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پختونخوا کا وفاقی حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم

    وزیر اعلیٰ پختونخوا کا وفاقی حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم

    پشاور: وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کا لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی علی امین گنڈاپورکے وفاق کو لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوگیا لیکن وفاق کی جانب سے لوڈشیڈنگ دورانیے میں کمی کی کوئی ہدایات جاری نہ ہوسکیں

    پیسکو آفس کے کنٹرول سنبھالنے کے دھمکی پر بھی وفاق خاموش ہیں، پیسکو ترجمان نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ لائن لاسز کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جہاں لاسز زیادہ ہوں لوڈمینجمنٹ زیادہ، جہاں کم وہاں لوڈشیڈنگ کم ہوتی ہے۔

    زیادہ لاسز والےعلاقوں میں کم لوڈشیڈنگ کی تو کم لاسز والے ایریازپربوجھ آئیگا، فی الحال پرانے شیڈول کے مطابق ہی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، وفاق کی جانب سے ہدایات ملتے ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو وارننگ دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ آج رات تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو کل پیسکو کا انتظام سنبھالوں گا، وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کو پیغام دے رہا ہوں، متعدد بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ آپ سے شرافت کی زبان استعمال کریں تو ہمیں کمزور سمجھتے ہیں، پیسکو چیف اگر صوبے میں رہے گا تو میرے شیڈول کے مطابق چلے گا۔

  • پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیلنج قبول کر لیا

    پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیلنج قبول کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیلنج قبول کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی دی تھی، پی پی نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

    پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی پارٹی نے بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ آئندہ ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے، ان کے دورہ پشاور کی حتمی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس پشاور میں قیام کریں گے، اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے بعد یہ بلاول بھٹو کا پشاور کا پہلا دورہ ہوگا۔

  • بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں کوئی غلط کام نہیں کیا، علی امین گنڈاپور

    بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں کوئی غلط کام نہیں کیا، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں کوئی بھی غلط کام نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس جعلی اورغلط بنایا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان نے قوم کو جگا دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے کہا کہ قوم جاگ چکی ہے اپنے حق کیلئے لڑنا جانتی ہے، کمزور لوگ کبھی آواز نہیں اٹھا سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہتا ہوں قوم جاگ چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں اپنی اصلاح کرلیں ورنہ آنے والی نسل معاف نہیں کریگی، دنیامیں کہیں بھی مسلمانوں کیخلاف زیادتی ہوگی آواز اٹھائیں گے۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان

    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم کہتے ہیں کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے مشکل وقت میں فلسطین کیلئے عطیہ کا اعلان کیا ہے، واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

  • گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

    گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی کےمقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، جو وزیراعلیٰ افسران کو اینٹ مارنے کا کہے اس کی ذہنی حالت پر پہلے ہی شک تھا۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ کی ذہنی حالت دیکھتےہوئےان دھمکیوں پر ترس ہی کھاسکتےہیں، 3 دن قبل یہی علی مین وزیراعظم کے سامنےمنتیں ترلے کر رہے تھے اور آج وہی علی امین گنڈاپوروفاق اورپنجاب کودھمکیاں دےرہے ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وفاق،پنجاب کودھمکیاں دینےکی بجائےاپنےصوبےکےعوام کاسوچیں، آپ چوری شدہ مینڈیٹ پرشارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دھمکیاں دیتے آپ کا لیڈر آج 4مقدمات میں مجرم ثابت ہوچکا ہے، اب گنڈاپور صاحب، آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

  • وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے وارننگ دی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف پر میرے گھر سے 100فٹ دور تھانہ کینٹ میں غداری کی ایف آئی آر پڑی ہے، ن لیگ کے دیگر قائدین اور صدر آصف زداری پر بھی ایف آئی آر ہے، ایسا نا ہو کہ پھر میں وہ ایف آئی آر نکلواکر آپ کے بھی گھر پولیس بھجوادوں۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مریم نواز صوبوں میں دوریاں پیدا کرنا چاہتی ہے ، مریم نواز سےعاجزی سے درخواست ہے ایسی باتوں سے اجتناب کریں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ میرےصوبےکےلوگ اپنااوراپنےوزیر اعلیٰ کا تحفظ کرناجانتےہیں، اگر انہیں بد معاشی کو شوق ہے تو شکر ہے جواب دینے کی طاقت رکھتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے 99 فیصد ایف آئی آرز جھوٹی ہیں، اگر ان کو شوق ہے اوربڑےبدمعاش ہیں تو چیلنج کرتا ہوں آکر گرفتار کریں، میرے صوبے کے لوگ اتنے کمزور نہیں۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دے رہا ہوں اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتےتو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔