پشاور : نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام ارکان سے کرپشن نہ کرنے کا قرآن پاک پرحلف لیا اور کہا ارکان کھڑے ہو قرآن پرحلف دیں نہ کرپشن کریں گے نہ کرنے دینگے اور جوکرپشن کرے گا ہم اسےنہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ کرپشن ایسا ناسور ہے جو اس ملک کی تباہی کا باعث ہے ، تمام ممبران اسمبلی قرآن پر حلف اٹھائیں نہ کرپشن کریں گے نہ کرپشن کرنے دینگے ،تمام اراکین حلف اٹھائیں جو کرپشن کرےگا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ لوگ باہرسےآکرلوٹ کرواپس چلےجاتےہیں، ہم یہاں پرنیاقانون بنائیں گےکوئی چوری کریگااس کیخلاف ہم جہاد کرینگے۔
نو منتخب وزیراعلیٰ نے کہا کہ قرآن پرحلف اٹھائیں ناکرپشن کرینگےناکسی کوکرنے دیں گے اور جوکرپشن کرےگاہم اسےنہیں چھوڑیں گے، پختونخواہ کی عوام کوپیغام دے رہاہوں کرپشن کیخلاف جہادکریں، کسی کی جرات نہیں آپ سےپیسےمانگےرشوت لے، رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے تمام ارکان سے کرپشن نہ کرنے کا قرآن پاک پرحلف لیا اور کہا ارکان کھڑےہوقرآن پرحلف دیں نہ کرپشن کریں گے نہ کرنے دینگے اور جو کرپشن کرے گاہم اسےنہیں چھوڑیں گے۔
نو منتخب وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میں دیکھتا ہوں کس میں پیسے لوٹنےکی جرات ہے، اگر ہم نے یہ جہاد کرلیا تو90 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔
دہشت گردی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم سب سےپہلےدہشت گردی ختم کریں گے، کوئی قوم بغیرامن کے ترقی نہیں کرسکتی، ہم نے سب سے پہلے اپنے لوگوں اور بچوں کو محفوظ کرنا ہے، ہماری قوم عوام نے قربانیاں دیں اور شہادتیں دیں، امید ہے اللہ ہماری نیت،قربانیوں کودیکھ کرہم پررحم فرمائے،اللہ سےدعاہےدہشت گردی کرنےوالوں کےذہنوں کوبدلے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قرضے لیکر قومیں ترقی نہیں کرتی ،ہمیں اپنےپیروں پرکھڑاہوناہے، جنہوں نےپیسہ لوٹا،کمایا، کھایا ہے لیکن حکومت کا ساتھ نہیں دے رہے، غیر قانونی کان کنی کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی ،جوبھی مائننگ کررہا ہے اگر حکومت کو حق نہیں دیں گے توبند کرائیں گے ،اپنے لئے اپنے بچوں کیلئے کمائیں مگر اس عوام کو اس کا حق دیاجائے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید بتایا کہ کے پی کی معدنیات سے کے پی کے عوام کو حق دلایاجائے ، حکومت کاایک پرسنٹیج ہوگا جو آپ کو بھرنا پڑے گا، برابری کی بنیادپرایساقانون بنے گاجو سب کے لئے ہوگا۔
نو منتخب وزیراعلیٰ نے ایوان کو پیغام دیتے ہوئے کہا تیار رہو ، حق نہ ملا تو ساڈا حق اتھے رکھ، پاکستان ہماراملک ہے ہمیں اس بات کی خوشی ہے، ہم نے ریاست مدینہ کے ماڈل کو فالو کرنا ہے، یکم رمضان سے کےپی عوام کو ہیلتھ کارڈ ملناشروع ہوجائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ غریبوں کیلئے جو پناہ گاہیں بنائی تھیں وہ بند ہیں دوبارہ کھول دی جائیں گی ، اپنا ایمان مضبوط کریں خوف کا بت توڑ دیں ورنہ حقیقی آزادی نہیں ملےگی، آج میں جویہاں کھڑاہوں ایمان کیساتھ کھڑاہوں،آپ لوگ یہاں پرایمان کیساتھ بیٹھےہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اللہ ہم سے خوش تب ہونگے جب ہم اس کی مخلوق کی مدد کرینگے ، اوورسیز پاکستانی ہمارا بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کمیشن بنائے گی ہم عوام کے مینڈیٹ سے آئے ہیں عوام کیلئے قانون سازی کریں گے۔