Tag: علی امین گنڈاپور

  • ساڈا حق ایتھے رکھ میرا نعرہ ہے: علی امین گنڈاپور

    ساڈا حق ایتھے رکھ میرا نعرہ ہے: علی امین گنڈاپور

    پشاور: خیبر پختون خوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ’ساڈا حق ایتھے رکھ‘ ہی نعرہ میرا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج پیر کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی شمولیت کے لیے لیگل ٹیم معاملات دیکھ رہی ہے، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

    انھوں نے کہا ’ساڈا حق ایتھے رکھ‘ ہی میرا نعرہ ہے، وفاق سے خیرات نہیں اپنا حصہ مانگیں گے، خیبر پختون خوا کے حقوق وفاق کو ہر حال میں دینا ہوں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا صوبے میں معاشی بحران ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، 2 سال میں معاشی مسائل بہت زیادہ ہو گئے ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔

    نامزد وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار دیں گے، نوجوانوں کو اسکلز ٹریننگ دے کر اپنا کاروبار شروع کرائیں گے، جب کہ خواتین کے شرعی مسائل کے حل کے لیے انھیں مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔

  • 9 مئی پر آج بھی وہی مؤقف ہے کہ یہ سب کچھ ہم نے نہیں کیا: علی امین گنڈاپور

    9 مئی پر آج بھی وہی مؤقف ہے کہ یہ سب کچھ ہم نے نہیں کیا: علی امین گنڈاپور

    پی ٹی آئی کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے 9 مئی پر آج بھی وہی مؤقف ہے کہ یہ سب کچھ ہم نے نہیں کیا۔

    پی ٹی آئی کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ہم نے کچھ نہیں کیا تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کہ 9 مئی کرایا گیا ہے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کے گھر جانے سے روکا گیا مگر سرکاری املاک کی طرف جانے دیا گیا، پارٹی پالیسی یہ نہیں تھی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے، میں ڈی آئی خان میں تھا مگر میرے اوپر 9 اضلاع میں ایف آئی آرز درج ہوئیں، ایک بندہ ایک وقت میں پورے پاکستان میں کیسے ہوسکتا ہے؟۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اب آگے بڑھنا ہے، 2 سال میں ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچا ہے، ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کرینگے، کسی بھی ادارے میں جو لوگ ہیں وہ ہم میں سے ہی ہیں، ہم اصلاح کی کوشش کرینگے، ایسا نظام بنائیں گے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرینگے، پی ایم پورٹل طرز پر سی ایم پورٹل بنائیں گے، کے پی کے حقوق کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے لوگوں کے حق کی بات کرینگے، کے پی کے عوام کو ایک روپیہ بھی نہ ملے اور میں خاموش رہوں یہ نہیں ہوسکتا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، عوام نے انہیں بھی حلقے اور صوبے کے حق کی بات کیلئے بھیجا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ عارضی طور پر بات چیت ہورہی ہے، قانونی ٹیم دو تین جماعتوں کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان جانے سے ہمیں ایک دھچکا لگا، خواتین ارکان کی بھی جدوجہد ہے اس لئے انکو بھی حق ملنا چاہیے، ہماری پہلی کوشش اپنی پارٹی کا پلیٹ فارم لینا ہے، اسمبلی میں کافی نئے ارکان آئے ہیں، کابینہ تشکیل کاعمل شروع ہوچکا جلد سفارشات بانی پی ٹی آئی کو بھجوائیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کے حق کے لئے مارچ کرنے میں کوئی حرج نہیں، صوبے کے حق کے لئے ہر فورم پر جاؤں گا، امید ہے گھی سیدھی انگلی سے نکل آئے گا، زندگی میں کبھی تھانے نہیں گیا جتنے بھی کیس بنے وہ سب سیاسی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرینگے، 18 ویں ترمیم کے تحت حاصل تمام اختیارات کا استعمال کرینگے، معدنیات پہلی ترجیح ہوگی ساتھ میں سیاحت کا شعبہ بھی اہم ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کرینگے۔

  • نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا

    نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کردیا

    پشاور : نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈاجاری کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈاجاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب اورروایات کاامین صوبہ ہے، کے پی کو وحشت،لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا، اقداروروایات کےعین مطابق چادرچاردیواری کےمکمل احترام کویقینی بنایا جائے گا۔

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ امن عامہ کےقیام کےساتھ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کاتحفظ اولین ترجیح ہوگی، حکومت سنبھالتےہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے ساتھ ہی لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے۔

    نامزد وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خواتین کےشرعی وقانونی حقوق کیلئےسرکاری وسائل سےمفت معاونت فراہم کریں گے ، خیبرپختونخوا میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاقانونیت کےفروغ میں مکروہ کرداراداکرنےوالوں کو اعمال کاحساب دیناہوگا، شہدا کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے، وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے۔

  • سابق وزیر علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

    سابق وزیر علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    علی امین گنڈاپوراوروکیل راجہ ظہورالحسن عدالت پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوٹراورتفتیشی افسرکیس ریکارڈکےساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےباوجودمسلسل عدم پیشی پراشتہاری قرار دیا گیا۔

    عدالت نے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

  • پولیس کا علی امین گنڈاپور کے گھر پر چھاپہ، سیلاب اور کورونا ریلیف کا سامان برآمد

    پولیس کا علی امین گنڈاپور کے گھر پر چھاپہ، سیلاب اور کورونا ریلیف کا سامان برآمد

    ڈی آئی خان : پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر سیلاب، کورونا ریلیف کاسامان، غلیل اور ڈنڈوں کے تھیلے برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق 9مئی سے روپوش سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم علی امین گنڈاپور گھر موجود نہیں تھے، اس لیے گرفتاری نہ ہوسکی۔

    پولیس نے گھر سے سیلاب ریلیف، کرونا ریلیف اور غلیلوں اور ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کر لئے ہیں۔

    علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والےاس خط میں نگران وزیر اعلیٰ پر کئی الزامات عائد کئے گئے تھے۔

    انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے خلاف عوام کو اکسایا اور دھمکیاں دی تھیں، پولیس نے وزیراعلٰی کو لکھےگئے خط پر جوابی کاروائی کی ہے۔

    پولیس نے علی امین کے گھر سے ریلیف کے سامان کے کئی ٹرک بھر کر لے گئی ہے۔

    دوسری جانب علی امین کی خاندانی ذرائع نے پولیس کاروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ سرکاری ریلیف کا سامان ہے ، یہ سامان مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور پولیس کے روکنے پر آپے سے باہر ، اندھا دھند فائرنگ کردی

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور پولیس کے روکنے پر آپے سے باہر ، اندھا دھند فائرنگ کردی

    بھکر : پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور پر بھکر میں پولیس کی جانب سے روکنے پر آپے سے باہر ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم پولیس ملازمین بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور پر بھکر میں پولیس چوکی پر ہنگامہ آرائی اور .
    فائرنگ کا الزام عائد کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور ساتھیوں کے ہمراہ ڈی آئی خان جا رہے تھے کہ پولیس نے دوران چیکنگ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ، علی امین گنڈاپور چیکنگ کےلئے روکنے پر آپے سے باہر ہوگئے۔

    ڈی پی اوبھکر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کیا گیا اور فائرنگ کی گئی، اندھا دھند فائرنگ سے پولیس ملازمین بال بال بچ گئے۔

    ڈی پی او نے کہا کہ روکنےکےباوجودعلی امین گنڈاپورکےقافلےمیں شامل گاڑیاں نہ رکیں اور ہنگامہ آرائی کے بعد سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔

    علی امین گنڈاپور کےقافلےمیں 6سے 7گاڑیاں شامل تھیں ، پولیس کےروکنے کی کوشش پر قافلےنے مزاحمت کی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او نوید پہنچ گئے واقعہ کا جائزہ لیا جارہاہے۔

    خیال رہے  کےپی اور پنجاب سرحد پر ہر آنے جانے والی گاڑی کی انٹری کی جاتی ہے، خدشہ ہے گاڑیوں میں غیر قانونی سامان تھا۔

  • عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج کر دی، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی

    عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج کر دی، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی

    اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دینے جا رہی ہے۔

    اس کیس میں آج ہفتے کو راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے جب کہ علی نواز اعوان پیش نہیں ہوئے، علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔

    مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، علی امین کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی ہے۔

    سول جج رانا مجاہد رحیم نے اس کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

  • سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنےگا، علی امین گنڈاپور

    سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنےگا، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے ملاقات کی جس میںگلگت بلتستان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، مشکل معاشی صورت حال کے باوجود گلگت بلتستان کو کثیر ترقیاتی فنڈز دیے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاحت اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان معاشی حب بنے گا، حکومت ہائیڈل منصوبوں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز حکومت کی بڑی کامیابی ہے، منصوبے سے گلگت بلتستان کو اربوں روپے کی رائلٹی ملے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے تعلیم و صحت کی ترقی کے لیے حکومت نے منظم منصوبہ بندی کی،گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی سہولیات بہتر کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے متعلق وفاقی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے ،پر امن ماحول میں شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور

    عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور

    اسکردو: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے چلاس میں عوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ بڑے موثر اندازمیں لڑ رہے ہیں، عمران خان نے دنیا کے سامنے اسلام کا سچا تشخص پیش کیا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان گلگت جلسے میں بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے انہوں نے عوام کو وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مالی مسائل کے باوجود گلگت بلتستان کو بھرپور ترقیاتی فنڈز فراہم کیے، مسائل کو دیکھتے ہوئے جی بی اور آزاد کشمیرکو پورا بجٹ فراہم کیا۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم علاقے کی ترقی کا سبب بنے گا، ڈیم متاثرین سے کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی کوپورا کیا جائے گا، اسکردو میں 250 بیڈ کا اسپتال بنا رہے ہیں۔

    ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی، انتہاپسند مودی سرکار خود بھارت کا شیرازہ بکھیرنے پر تلی ہے۔

  • ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی، انتہاپسند مودی سرکارخود بھارت کا شیرازہ بکھیرنےپر تلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے، بھارت کو اسی طرح منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی اور سفارتی سمیت ہرمحاذ پر بھارت کو پسپائی ہورہی ہے، پلومہ حملے کے بعد بھارتی جارحیت کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے واضح کردیا ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، جھوٹے پروپیگنڈے سے بھارت دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے، پاک افواج نے لازوال قربانیوں سے ملک کو مضبوط بنایا۔

    اپوزیشن کے دھرنے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے، ذاتی مفاد کے لیے سازشیں دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور 9 بھارتی فوجی ہلاک کردیے۔

    منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، اور پاکستان پر بےبنیاد الزامات عاید کیے جبکہ پاک فوج نے بھارتی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔