Tag: علی امین گنڈا پور

  • وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی، کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی۔ زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی، غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں

    الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین کو نوٹس جاری کردیا، علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔

    وزیراعلی خیبرپختوانخوا کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔

  • علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 28 فروری تک پیش کرنے کا حکم

    علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 28 فروری تک پیش کرنے کا حکم

    مظفرآباد : الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 28 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ڈیڑھ اسماعیل خان کو تحریری مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    جس میں نامزد وزیراعلی کے پی کے و سابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو توہین الیکشن کمیشن میں گرفتار کر کے 28 فروری کو پیش کرنے حکم دیا ہے۔

    مراسلہ میں تحریر ہے کہ علی آمین نے آزادکشمیر کے 2021 انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ، جس کے بعد راجہ ذوالقرنین عابد نے ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، جس میں وہ حاضر نہیں ہوئے لہذا انہیں گرفتار کر کے حاضر کیا جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ وہ 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر گرفتاری سے بچ بھی سکتے ہیں۔

    سیکرٹری سردار کا کہنا تھا کہ علی امین کو حاضر نہ ہونے پر توہین الیکشن کمیشن میں گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔

  • خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    مظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آزادجموں کشمیر نے خیبر پختونخوا کےنامزدوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    وارنٹ گرفتاری کے متن میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نےتوہین الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر کی۔

    علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔

    خیال رہے8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمان کو ہرا دیا تھا۔

  • کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے؟

    کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی ہوں گے؟

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو اگلا وزیر اعلیٰ بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد امیدواروں نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلی ہیں اور پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور متوقع طور پر اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا علی امین گنڈا پور کے پی کے اگلے وزیراعلی بن پائی گے؟ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں تفصیلی گفتگو کی۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ کیوں نہیں بنیں گے، انہوں نے پارٹی کے مشکل حالات میں کام کیا ہے اور وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں۔

    علی محمد خان نے مزید کہا کہ کے پی کی وزارت اعلیٰ کیلئے امین علی گنڈا پور ایک مضبوط امیدوار ہیں اور وہ صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گے۔

  • سابق وفاقی علی امین گنڈا پور کے گھر کی بجلی کاٹ دی  گئی

    سابق وفاقی علی امین گنڈا پور کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی

    ڈی آئی خان: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی ، علی امین گنڈاپور 12 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی پیسکو کے نادہندہ نکلے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔

    پیسکو ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 12لاکھ روپے کےنادہندہ ہیں، ان کی رہائش گاہ پرکینٹ اور سٹی فیڈر کے 2کنکشن تھے۔

    واپڈا ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے ہیں۔

  • حقیقی آزادی مارچ : علی امین گنڈا پور نے ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی

    حقیقی آزادی مارچ : علی امین گنڈا پور نے ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی

    ڈیرہ اسماعیل خان:رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈہ پور حقیقی آزادی مارچ کے دوران صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کے دوران صورتحال سے نمٹنے کیلئے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈہ پور نے ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی ، علی امین ہاؤس سے روانگی کیلئے قافل ےمیں کارکنان کے ہاتھوں میں ڈنڈے۔

    ڈیرہ آئی خان میں علی امین ہاؤس اوت ٹانک میں ٹاؤن ہال سےقافلے روانہ ہوں گے ، جنوبی وزیرستان سےبھی قافلےٹانک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی فرحان کا کہنا ہے کہ ٹانک سے بھی بڑا قافلہ اسلام آباد جائے گا، ٹانک سے 100 گاڑیوں پر مشتمل حقیقی آزادی مارچ کے لیے قافلہ روانہ ہوگا ، جو پارک انٹر چینج پر علی امین گنڈاپورکے قافلے میں شامل ہوگا۔

  • یوم یکجہتی کشمیر، 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

    یوم یکجہتی کشمیر، 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزادکشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پروزیر اعظم نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، 5 فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

    علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر تحصیل سطح تک منایا جائے گا ، انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹیڈیزمیں خصوصی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے، ایوان صدر میں کشمیر کے موضوع پر سیمینار ہو گا۔

    مزید پڑھیں : 5 فروری کوعوام 80 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں نکلیں، وزیراعظم

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور آزادکشمیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ یوم یکجہتی کشمیرکےحوالے سےخصوصی ٹکٹ جاری کرے گا، ٹیلی کام کمپنیز دن کی مناسبت سے خصوصی پیغامات جاری کریں گی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوم کشمیر کے موقع پر عوام سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 5فروری کو کشمیرڈے بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا تھا۔

  • علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا چیلنج

    علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا چیلنج

    اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیتے ہوئے ان کے حلقہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا جتنے لوگ ساری جماعتیں نہ لاسکیں اس سے زیادہ جلسے میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے حلقہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا مولانا کےحلقے میں دگنی عوامی طاقت کامظاہرہ کروں گا، جتنے لوگ ساری جماعتیں نہ لاسکیں اس سے زیادہ جلسے میں ہوں گے، جو شخص اپنی نشست ہار گیا وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے؟

    علی امین گنڈا پور نے مولانا کو ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا مولانا تیار ہوں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتا ہوں، آپ کو چیلنج ہے دوبارہ انتخابات جیت کردکھائیں۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگا کرانتخابات لڑلیں، اداروں پر تنقید بند کریں ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں، مولانا کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

    انھوں نے کہا مولانادھرنے کے ساتھ میرے بھیجے ہوئے نوٹس کا بھی جواب دیں، ان کی ہٹ دھرمی نے کشمیرکازکوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بھارتی میڈیا مولانا کےاحتجاج پر بغلیں بجارہا ہے۔

    علی امین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دن رات عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، مولانا کا مارچ کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

    یاد رہے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا اور کہا تھا مولانا قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کریں۔ وقت پر نوٹس موصول نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔

  • مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی ماہر قانون بابر اعوان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کی گئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور قانونی نکات پر کل ایک مفصل پریس کانفرنس بھی کریں گے، فضل الرحمان کا بطور کشمیر کمیٹی کردار اور تقاریر ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آئندہ ایک دو روز میں قانونی چارہ جوئی کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ کا اعلان

    واضح رہے کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ نام نہاد آزادی مارچ والے قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہوں گے، باشعور عوام فضل الرحمان کے ذاتی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان کے لوگوں نے ہی رد کردیا ہے، ان کی کارکردگی قوم کے سامنے ہے، مولانا طلبا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے ہمیشہ مذہب کا سہارا لیا ہے، ان کو اسلام آباد کی یادیں ستا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

  • وزیراعظم آزادکشمیر سے علی آمین گنڈاپور کی ملاقات، مقبوضہ وادی کی صورتحال پر گفتگو

    وزیراعظم آزادکشمیر سے علی آمین گنڈاپور کی ملاقات، مقبوضہ وادی کی صورتحال پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان سے وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈاپور نے ملاقات کی اس دوران مقبوضہ وادی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور وزیراعظم پاکستان کے آج کے یکجہتی جلسہ عام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ ملت اسلامیہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے بے مثال مظاہرے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد سے سیز فائر لائن کے اس پار مثبت پیغام جائے گا، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے اسی لاکھ کی آبادی محصور ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ اپنے بھائیوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ وہ اکیلے نہیں پاکستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی عوام ان کے ساتھ ہیں۔

    کشمیریوں سے اظہار یک جہتی، وزیر اعظم آج مظفر  آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے ہے، جلسہ قومی یکجہتی کا پیغام ہوگا، صرف پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کشمیر کے معاملے پر سفارتی کامیابیاں تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی، یہ پروگرام پاکستان کا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا قومی پروگرام ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی کشمیر کے معاملے پر سفارتی کامیابیاں مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کی جانب اہم ثابت ہوں گی۔