Tag: علی امین گنڈا پور

  • کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، علی امین گنڈا پور

    کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، علی امین گنڈا پور

    اسلام آباد: وزیر امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پُر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے قتل عام میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، تاہم کشمیری نوجوان حقِ خود ارادیت کے لیے پُر عزم ہیں۔

    [bs-quote quote=”کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”علی امین گنڈا پور”][/bs-quote]

    وزیر امورِ کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی پُر امن جدوجہد کو زبردست تقویت مل رہی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عالمی برادری اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دینا ہوگا، ہم نہتے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارتی پُر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی عالمی فورمز پر بھرپور ترجمانی جاری رکھے گا، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری نوجوان شہید


    واضح رہے کہ آج پھر کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو بھی نافذ کیا گیا اور اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔

  • مولانا صاحب کے دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق بھی پورا کریں گے ، علی امین گنڈا پور

    مولانا صاحب کے دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق بھی پورا کریں گے ، علی امین گنڈا پور

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ مولانا صاحب ووٹوں کی گنتی کراناچاہیں توبھی تیار ہیں، دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو شکست دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیداوار علی امین گنڈا پور نے دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے تحریک چلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولوی صاحب جیسے چاہیں نتائج کی پڑتال کیلئے تیار ہیں، ووٹوں کی گنتی کرانا چاہیں تو بھی تیار ہیں۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کو دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے، ان کی مرضی کے انتظامات کئے جائیں تو بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا ان کی شرارت کی سیاست دفن کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : آل پارٹیز کانفرنس، دوبارہ انتخابات کے لیے تحریک چلانے کا اعلان


    گذشتہ روز انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق وفاقی دارالحکومت میں آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں نے الیکشن کو مسترد کردیا، دوبارہ انتخابات کرانے کے لیے تحریک چلائیں گے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ کوئی بھی رکن حلف نہیں اٹھائے گا البتہ شہباز شریف نے اس کی مخالفت کی، پارلیمنٹ کے اندر الیکشن کمیشن کو اختیارات دیے اور اب ملک میں ازسر نو جمہوریت کی بحالی کے لیے ہم سب آگے بڑھیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ لوگ ایوان کس طرح چلائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انوکھی عیدی: پی ٹی آئی رہنما کا جہاز سے نوٹ برسانے کا اعلان

    انوکھی عیدی: پی ٹی آئی رہنما کا جہاز سے نوٹ برسانے کا اعلان

    ڈی آئی خان: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی امین گنڈا پور نے اپنے حلقے کے بچوں میں عید کے کارڈ اور عیدی جہاز کے ذریعے زمین پر برسانے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی امین گنڈا پور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’’ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار سردار علی امین گنڈا پور کی جانب سے بچوں کے لیے عیدی اور عید کارڈز اُن کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے‘‘۔

    انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’عیدی اور کارڈز کی تقسیم صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مختلف دیہاتوں اور تحصیلوں میں جہاز کے ذریعے کی جائے گی‘‘۔

    سوشل میڈیا پر شائع ہونے والا پوسٹر

    صوبائی وزیر کے پرسنل سیکریٹری نے برطانوی ویب سائٹ کو بتایا کہ اس مہم کا مقصد حلقے کے بچوں کے چہروں پر خوشی لانا ہے، اس مقصد کے لیے پیرا گلائیڈنگ جہاز کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں، مہم کے دوران عید کارڈز، بیس، پچاس کے نوٹ بطور عیدی گرائے جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر شائع ہونے والا پوسٹر

    انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز پی کے 64 ڈیرہ اسماعیل خان سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا اور اس مہم کے دوران 40 ہزار عید کارڈز اور لاکھوں روپے عیدی جہاز کے ذریعے بچوں کے لیے بطور تحفہ گرائی جائے گی۔

    دوسر ی جانب سوشل میڈیا پر اس مہم کے حوالے سے جاری ہونے والے پوسٹرز پر کچھ صارفین نے تنقید بھی کی ہے تاہم ایک اور اطلاع زیر گردش ہے کہ عوامی تنقید کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نے جہاز کے ذریعے عیدی گرانے کے پروگرام کو منسوخ کردیا اور بچوں سے کہا ہے کہ وہ اُن کے ڈیرے سے آکر اپنی عیدی وصول کرلیں۔

  • ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے علی امین گنڈا پور کو بے گناہ قرار دیدیا

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے علی امین گنڈا پور کو بے گناہ قرار دیدیا

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر مالیات علی امین گنڈا پور کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے۔

    ڈی آر او ڈی آئی خان کی نئی رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس علی امین گنڈا پور نے نہیں ریٹرننگ آفیسر نے اٹھائے تھے۔

    مذکورہ رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس بھیج دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بیلٹ باکس ریٹرننگ آفیسر نے محفوظ مقام پر منتقلی کی غرض سے اٹھائے تھے ۔جس سے متعلق ڈی آر او کوآگاہ کر دیا گیا تھا ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نشے کی حالت میں نہیں تھے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ثبوت ملا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتعل مخالفین کی جانب سے نعرہ بازی کئے جانے پر علی امین کو پولنگ اسٹیشن سے جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

    ڈی آراو، ڈپٹی کمشنرکی رپورٹ آنے کے بعدعلی امین گنڈا پورنے ن لیگ اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    جس کے تحت لیگی رہنماء قیوم حسام اورجے یو آئی ف کے نور اصغر کے خلاف قتل واقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

    مذکورہ مقدمے تھانہ صدر ڈی آئی خان میں درج کروائے جائیں گے جس سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا گیاہے۔

  • پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت ہوگئی

    پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت ہوگئی

    پشاور: بیلٹ باکس لےکر بھاگنے کے الزام میں گرفتار علی امین گنڈا پور کی ضمانت ہوگئی۔

     اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے الزام کو ماننے سے ہی انکار کردیا۔

    کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات بیلٹ باکس لےکر بھاگنے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا نے نوے ،نوے ہزار کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے، جس کے بعد صوبائی وزیر کو رہا کردیا گیا۔

    علی امین گنڈا پور نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیلٹ باکس لے کر نہیں بھاگے۔

     انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر ری الیکشن میں ان کو شکست ہوئی تو وہ استعفی دے دیں گے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دھاندلی روکنا جرم ہے تو وہ یہ جرم باربار کرتے رہیں گے۔

  • دھاندلی کا الزام : علی امین گنڈا پورنے گرفتاری دینے سے انکار کردیا

    دھاندلی کا الزام : علی امین گنڈا پورنے گرفتاری دینے سے انکار کردیا

    پشاور / ڈیرہ اسماعیل خان : تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد کارکن اشتعال میں آجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ضمانت قبل از گرفتاری کا حق حاصل ہے اور گرفتاری نہ دینے کا قانونی حق ہے، گرفتاری کیوں دوں ؟

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، علاوہ ازیں پولیس نے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ علی امین گنڈا پورکی گرفتاری کیلئے ان کے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے۔

    اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی، کارکنان نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف بھی نعرے لگائے۔

      واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور پر گزشتہ روز بیلٹ باکس ساتھ لے جانے کا الزام ہے، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبائی وزیر علی امین گندا پور کے بھائی عمر امین نے ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر بلدیاتی انتخابت میں حصہ لیا تھا۔

    علی امین گنڈا پور اپنے محافظوں کے ہمراہ  یو سی ہمت کے پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے اور بیلٹ باکسز ساتھ لے جانے کی کوشش کی، انتخابی عملے نے مزاحمت کی تو اس پر بھی ٹوٹ پڑے اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    علی امین گنڈا پور اپنی گاڑی میں بیلٹ باکس لے جارہے تھے کہ مقامی افراد نے گاڑی کا گھیراؤ کیا، جس کے بعد علی امین گنڈاپور کے محافظوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    بعد ازاں پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔