Tag: علی بلال

  • علی بلال کی موت کیسے ہوئی؟ اسپتال لانے والی کالی ویگو کے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    علی بلال کی موت کیسے ہوئی؟ اسپتال لانے والی کالی ویگو کے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    لاہور : پی ٹی آئی کارکن کو اسپتال لانے والے کالی ویگو کے ڈرائیور جہانزیب نے اعتراف کیا کہ علی بلال کی میری گاڑی سے ٹکر ہوئی اور اسپتال جانے پر پتا چلا وہ مرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو اسپتال لانے والے ڈرائیور جہانزیب کا وڈیو بیان چلایا۔

    کالی ویگو کے ڈرائیور جہانزیب نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ علی بلال کی ہماری گاڑی سے ٹکرہوئی، علی بلال کو پہلے سی ایم ایچ لے گئے لیکن رش زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے نکلنا پڑا، جس کے بعد سروسزاسپتال لے گئے تو ڈاکٹر نے بتایا اس کی موت ہوچکی ہے۔

    اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس کے دوران محسن شاہ نامی شخص کا بھی ویڈیو بیان چلایا گیا۔

    جس میں اس شخص نے خود کو پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بتایا اور کہا انھیں آٹھ مارچ کو پولیس وین میں گرفتار کیا گیا اور ہمیں فوٹریس پل کی جانب لے جارہے تھے کہ ایک لڑکے کو واش روم جانا تھا۔

    محسن شاہ کا کہنا تھا کہ واش روم کے بہانے اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور دروازہ کھلا اور ہم سارے نکل گئے میں نکل کر بس اسٹاپ کی طرف چلا گیا، ساتھ میرے ظل شاہ ،اشتاق صاحب سارے نکل گئے تھے۔

  • عمران خان نے ایک گیت شہید علی بلال کے نام کردیا

    عمران خان نے ایک گیت شہید علی بلال کے نام کردیا

    لاہور‌ : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک گیت شہید علی بلال کے نام کردیا اور کہا علی بلال کی حراستی تشدد سے موت ظاہر کرتی ہے جس میں ظالم حکمران طبقہ دھنس چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک گیت شہید علی بلال کے نام کردیا۔

    اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا یہ گانا شہیدعلی بلال کےنام جوپیار سے ظل شاہ کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ اپنے ملک سے ایک خاص انداز میں پیار کرتے تھے، حراستی تشدد سے موت اس گہرائی کوظاہر کرتی ہے جس میں ظالم حکمران طبقہ دھنس چکاہے۔

  • علی بلال کو سروسز اسپتال لانے والے وہ 2 افراد کون تھے؟  کئی سوالات اُٹھ گئے

    علی بلال کو سروسز اسپتال لانے والے وہ 2 افراد کون تھے؟ کئی سوالات اُٹھ گئے

    لاہور : پی ٹی آئی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت سے متعلق کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت نے کئی سوالات اٹھادیئے ہیں۔

    سوال یہ ہے کہ زخمی ظل شاہ کو سروسز اسپتال لانے والی کالی ویگو کس کی تھی ؟ وہ دو افراد کون تھے جو ظل شاہ کو اسپتال چھوڑ کرگئے۔

    کیا پولیس کی وین میں بیھٹے ظل شاہ کی ویڈیو پرانی ہے یا آٹھ مارچ کی؟ تاہم پولیس وین میں علی بلال کی ویڈیو بنانے والا بھی سامنے آگیا ہے۔

    یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ ظل شاہ کو پولیس وین نے چھوڑ دیا لیکن وہ پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اور تشدد کا نشانہ بنا۔

    سیف سٹی کیمرے سے معلوم کیا جاسکتا ہے کالی ویگو کس کی تھی اور وہ کون تھے جبکہ سات دن کے لیے لگائی گئی دفعہ ایک سو چوالیس ایک دن بعد ہی کیوں ہٹالی گئی ؟

    دوسری جانب علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے واقع ہوئی جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے 26 نشانات پائے گئے ہیں۔