Tag: علی بلال کی موت

  • علی بلال کی موت پر نگراں وزیراعلی کی پریس کانفرنس ، پی ٹی آئی رہنما برہم

    علی بلال کی موت پر نگراں وزیراعلی کی پریس کانفرنس ، پی ٹی آئی رہنما برہم

    لاہور : تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر درعمل سامنے آگیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی بلال کے قتل کو پھرکور اپ کرنے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پہلےارشد شریف کی شہادت کوکور اپ کیا، پھرعمران خان پرقاتلانہ حملے کو اوراب علی بلال ظل شاہ کے قتل کو پھرکور اپ کیا، ان لوگوں کو کوئی شرم ہےنہ حیا ہے۔

    فوادچوہدری نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر جاوید اکرم عمر کے اس حصے میں شہادتیں بدلنے کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘ ظل شاہ کوشہیدکرواکرچہروں پربےشرمی کیساتھ مسکراہٹیں ہے، یہ تو کہتے تھے ظل شاہ گرفتار ہی نہیں ہوا قیدیوں والی وین کی ویڈیو پرانی ہے، قتل کی ایف آئی آرانتقامی کارروائی کیلئےعمران خان پردرج کیوں کی گئی؟’

    تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ علی بلال کی پوسٹ مارٹم،پولیس کی مدعیت میں عمران خان اور ساتھیوں پر قتل کا مقدمہ، نگراں وزیراعلیٰ کے جھوٹ کا سب سے بڑا ثبوت ہے، یہ تیسرے کور اپ کی کوشش ہے، ارشد شریف کے قتل، عمران خان پر حملہ اور علی بلال کا قتل پر غور کریں کیسی کہانیاں بنائی گئیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ ایک گھنٹےظل شاہ کےقتل پرنگراں وزیر اعلیٰ،آئی جی نےپنجاب پریس کانفرنس کی، دونوں آئیں بائیں شائیں کر کےگونگلوؤں سےمٹی جھاڑنےلگےہیں، نہ اِدھراُدھرکی توبات کر یہ بتاکہ قافلہ کیوں لُٹا،مجھےراہزنوں کی خبر نہیں تیری رہبری کا سوال ہے۔

  • آئی جی پنجاب نے علی بلال کی موت کو ٹریفک حادثے کا کیس قرار دے دیا

    آئی جی پنجاب نے علی بلال کی موت کو ٹریفک حادثے کا کیس قرار دے دیا

    لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کو ٹریفک حادثے کا کیس قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کے حوالے سے بتایا کہ کالےرنگ کی گاڑی سروسزاسپتال آنے کی ویڈیورپورٹ ہوئی، گاڑی پر مقتول کا خون موجود ہے۔جس کا فرانزک کروا لیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب نے بتایا کہ اکتیس کیمروں کی مدد سے گاڑی کو گلبہار سیکورٹی کی بیسمنٹ سے برآمد کیا گیا، 6 بج کر 24 منٹ پر گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، گاڑی کا مالک راجہ شکیل ہے، جو پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا نائب صدر ہے۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حادثے کی جگہ کی نشاندہی کردی گئی ہے اور گرفتاریاں بھی ہوگئی ہے ، تمام لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف ضرور فراہم کیا جائے گا، اگرپولیس نے زیادتی کی ہے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی جاری ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانےوالی ویڈیوجعلی ہیں، یہ سازش ناکام ہوئی، ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے شواہد ملے۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی ایک ایک ویڈیو کا جواب دیں گے، وعدہ کرتاہوں تمام کیس عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری علی بلال کے والد کے پیغام پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے، ملوث افرادکےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی اور لیاقت علی کو اپنے بیٹے کی موت پرپوری معلومات دی جائیں گی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایسی کوئی ہدایت نہیں کہ بندوں پرتشدد کیاجائے ، پلان بنایا تھا کہ بہت زیادہ لوگوں کو گرفتار نہیں کرنا،ہمارا یہ کام نہیں کہ بہت زیادہ لوگوں کو پکڑیں۔

    ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثے کا کیس ہے،میڈیکل رپورٹ کے حوالے سےڈاکٹرزسےبات کی، واقعے کے حوالے سے تمام تصاویر شیئرکی جائیں گی اور جو ملزم ہے ان سے بھی ملوایا جائے گا۔