Tag: علی جہانگیرصدیقی

  • سندھ ہائیکورٹ : علی جہانگیرصدیقی سے نیب انکوائری کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

    سندھ ہائیکورٹ : علی جہانگیرصدیقی سے نیب انکوائری کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ محفوظ

    کراچی : حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    وکیل صفائی نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شئیرز کے معاملے کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں جبکہ نیب وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مہنگے داموں شیئرز بیچ کر سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    مزید پڑھیں: نیب نے علی جہانگیر صدیقی کے خلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا

    نیب کے مطابق علی جہانگیر صدیقی نے ازگارڈ نائن نامی کمپنی کے ذریعے شئیرز کا سودا کیا تھا۔

  • بیرون ممالک سبکدوش سفیروں کیلئے حکومتی ڈیڈلائن ختم ، علی جہانگیرصدیقی نے مزید وقت مانگ لیا

    بیرون ممالک سبکدوش سفیروں کیلئے حکومتی ڈیڈلائن ختم ، علی جہانگیرصدیقی نے مزید وقت مانگ لیا

    اسلام آباد : بیرون ممالک سبکدوش سیاسی سفیروں کے لئے حکومتی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے ، علی جہانگیر صدیقی نے چارج چھوڑنے کے لئے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سبکدوش سفیروں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ میں تعینات سفیر علی جہانگیرصدیقی نے چارج چھوڑنے کے لئے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے، جس پر وزارت خارجہ نے علی جہانگیرصدیقی کومزید 2 ہفتےکاوقت دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیرنے وزارت خارجہ سے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کاوقت مانگا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کینیڈامیں ہائی کمشنرطارق عظیم خان ، سعودی عرب میں سفیرخان حشام بن صدیق چارج چھوڑدیا ہے جبکہ مراکش، کیوبا اور سربیا میں سفیروں نے بھی چارج چھوڑ دیا ہے۔

    ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سبکدوش سفیروں نے چارج نائب سفیروں کے حوالے کردیا ہے۔

    یاد رہے وزارت خارجہ نے سفیروں کو 7 دسمبر تک عہدے چھوڑنے کی ڈیڈلائن دی تھی۔

    خیال رہے نئی حکومت نے آتے ہی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبدیلیوں کے بعد مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی بھی نئی تعیناتیاں اور تبدیلیاں کی تھی جبکہ دفتر خارجہ میں بھی چند اہم پوسٹوں پر تقرریاں کی گئی تھیں۔

  • امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    واشنگٹن :امریکہ کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا، علی جہانگیر صدیقی کو 8 مارچ کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا۔

    تفصیلات علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن میں قائم سفارتخانے کےعملے سے ملاقات کی اور کام کا آغاز کردیا۔

    علی جہانگیرصدیقی کچھ عرصے میں اپنی سفارتی اسناد صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان میں نیب علی جہانگیر صدیقی کیخلاف اربوں روپے کرپشن کی انکوائری کررہا ہے۔

    یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کے خلاف قرار دیا گیا تھا کیونکہ وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی معاملات کو دیکھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر 55 ارب روپے خورد برد کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان پر انسائڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علی جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت

    علی جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت

    اسلام آباد : علی جہانگیرصدیقی کی بحیثیت امریکی سفیر کی تقرری کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی، عدالت نے تعیناتی سے متعلق ریکارڈ اورسمری پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعینات ہونے والے علی جہانگیر صدیقی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو تحریری حکم جاری کیا ہے کہ سفیر کی تعیناتی سے متعلق ریکارڈ اور سمری پیش کی جائے،۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی اےآر وائی نیوز نےحاصل کرلی، ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین آئندہ سماعت سے پہلے جواب دیں، تمام فریقین تحریری جواب کی کاپیاں درخواست گزارکو بھی دیں،۔

    تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر کی تعیناتی عوامی مفاد عامہ کا سوال ہے، اس معاملے میں غیرجانبدار شخصیت عدالتی معاونت کرے۔

    اس سلسلے میں سابق سفیر جہانگیر اشرف قاضی، سابق سیکرٹری خارجہ انعام الحق، سینئر وکیل مخدوم علی خان، بابرستار ایڈووکیٹ کو معاون مقرر کیا گیا ہے۔13اپریل سے پہلےرجسٹرار کو عدالتی معاونین کو حکم نامہ بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ درخواست اوردیگر مواد بھی معاونین کوارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ سے تحریری جواب طلب کیا گیا ہے،۔

    مزید پڑھیں : علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست دائر

    عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورعلی جہانگیرصدیقی سے بھی جواب طلب کرلیا، کیس کی مزیدسماعت دو مئی کو کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • علی جہانگیرصدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    علی جہانگیرصدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں علی جہانگیرصدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم کرکے سماعت کیلئے مقررکردی۔

    درخواست گزار نے مؤقف کیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر علی جہانگیر کو امریکا میں سفیر تعینات کیا گیا،علی جہانگیر صدیقی کے پاس عہدے کیلئے مقرر تجربہ نہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور استدعا کی کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کوکالعدم قراردیا جائے۔

    یاد رہے کہ 22 مارچ کو امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو  پیش  ہوئے اور سوالات کے جوابات دیئے۔

    نیب کی تفتیشی ٹیم نے علی جہانگیر صدیقی کو ایک سوال نامہ دیا، جس میں ان کی کمپنیوں اور شئیرز کی خریدوفروخت کے حوالے سے 45 سوالات درج ہیں اور کہا گیا کہ  دو ہفتے کے اندر  ان کے جوابات فراہم کریں۔

    نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی، ایزگارڈ نائن میں منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے جبکہ ایگری ٹیک شیئرز میں بھی انسائڈرٹریڈنگ کی انکوائری ہو رہی ہے۔

    واضح رہے چندروز قبل حکومت پاکستان نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کوسفیر نامزد کیا تھا۔

    سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی  جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔