Tag: علی جہانگیر صدیقی

  • علی جہانگیر صدیقی کے سفیر بننے سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں: عدالت

    علی جہانگیر صدیقی کے سفیر بننے سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں: عدالت

    اسلام آباد: علی جہانگیر صدیقی کے سفیر بننے سے متعلق کیس میں عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں۔

    تفصیلات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

    سماعت میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں درخواست شہزاد صدیق علوی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس کی پیروی حسن مان ایڈووکیٹ نے کی۔

    جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عدالتی معاونین کے جواب کے مطابق کیریئر ڈپلومیٹس متاثر نہیں ہوئے اور درخواست گزار بھی علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے متاثر نہیں ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کی اہل نہیں جس پر عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سفیر تعیناتی کی پالیسی کے مطابق 80 فیصد پروفیشنل جبکہ 20 فیصد نان کیریئر ڈپلومیٹ تعینات کیے جاتے ہیں۔ نیب اتھارٹی کو مطلوب شخص کو سفیر تعینات نہیں کیا جا سکتا، نیب علی جہانگیر صدیقی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا کہہ چکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث بنے گا، کسی گوالے کو سفیر نہیں لگایا جا سکتا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی میٹر ہے عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، وزارت خارجہ نے اس تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تو عدالت کو کیا اعتراض ہے۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے

    علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے

    اسلام آباد : علی جہانگیرصدیقی آئندہ ماہ امریکہ میں پاکستان کےسفیرکی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، حکومت پاکستان نے امریکہ میں موجودہ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کو سفیر تعینات کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے موجودہ سفیراعزاز چوہدری انتیس مئی کو اپنےعہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں، جس کے بعد ان کی جگہ علی جہانگیر صدیقی جون کے پہلے ہفتے میں بطورسفیرذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    علی جہانگیر صدیقی کی امریکی محکمہ خارجہ نےبطور سفیر تعیناتی کی منظوری دی، جس کے بعد ان کا ایگریما واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہوگیا۔

    یاد رہے 8 مارچ کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں سفیرتعینات کرنے کی منظوری دی تھی، اعزاز چوہدری 14ماہ تک امریکامیں پاکستانی سفیر رہے۔

    جس کے بعد سفارتی حلقوں کی جانب سےعلی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو میرٹ کیخلاف قراردیتے ہوئے کہا گیا تھا وہ مطلوبہ تعلیم اور سفارتی تجربہ نہیں رکھتے۔

    دوسری جانب علی جہانگیر صدیقی کیخلا ف کرپشن کے الزامات کے تحت نیب میں انکوائری جاری ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی پر چالیس ارب روپے کرپشن کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں۔ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کے سلسلے میں انکوائری ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علی جہانگیرصدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

    علی جہانگیرصدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی طریقہ کار اور میرٹ کے برعکس کی گئی، علی جہانگیر صدیقی کی تعلیمی قابلیت بی اے ہے اور سفارتکاری کا تجربہ نہ ہونے کے سبب ملکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ امریکہ جیسے ملک میں سینئر اور تجربہ کار سفارتکار کی تعیناتی سے قبل پارلیمنٹ اور کابینہ کی منظوری میں ہی ملکی مفاد وابستہ ہے، میرٹ کے برعکس علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

    عدالت نے وفاقی حکومت، وفاقی سیکرٹری کابینہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سے جواب طلب کر لیا۔

    یاد رہے کہ 22 مارچ کو امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو  پیش  ہوئے اور سوالات کے جوابات دیئے۔

    نیب کی تفتیشی ٹیم نے علی جہانگیر صدیقی کو ایک سوال نامہ دیا، جس میں ان کی کمپنیوں اور شئیرز کی خریدوفروخت کے حوالے سے 45 سوالات درج ہیں اور کہا گیا کہ  دو ہفتے کے اندر  ان کے جوابات فراہم کریں۔

    نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی، ایزگارڈ نائن میں منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے جبکہ ایگری ٹیک شیئرز میں بھی انسائڈرٹریڈنگ کی انکوائری ہو رہی ہے۔

    واضح رہے چندروز قبل حکومت پاکستان نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کوسفیر نامزد کیا تھا۔

    سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی  جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو دوبارہ طلب کرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو کل آفس دوبارہ طلب کرلیا ہے، انھوں نے نیب کی جانب سے سوال نامے کا جواب تاحال جمع نہیں کرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے علی جہانگیر صدیقی کو پہلے بھی کرپشن کے الزامات میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا جس پر وہ بائیس مارچ کو نیب آفس میں پیش ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی تھیں اور اس سلسلے میں انھیں دو صفحات پر مشتمل سوال نامہ دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مشیر وزیر اعظم علی جہانگیر صدیقی نے ابھی تک سوال نامے کا جواب جمع نہیں کرایا ہے، جس پر انھیں صبح دس بجے نیب کمپلیکس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

    کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

    یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر چالیس ارب روپے کرپشن کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق ان کی کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر انسائڈر ٹریڈنگ کا بھی الزام ہے۔

    واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی پر اپنی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کا الزام ہے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کے سلسلے میں انکوائری ہوری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی: اٹارنی جنرل سے تحریری جواب طلب

    علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی: اٹارنی جنرل سے تحریری جواب طلب

    اسلام آباد: علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل سے اگلی سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

    وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف، علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ جبکہ درخواست گزار شہزاد صدیق علوی کی جانب سے حسن مان اور بیرسٹر سجیل شہریار عدالت میں پیش ہوئے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعظم کو اختیار ہے کہ سفیر کی تعیناتی کے معاملے پر صوابدیدی اختیار استعمال کرے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل حسن مان نے بتایا کہ وزیر اعظم کو سفیر کی تعیناتی کے لیے کوئی صوابدیدی اختیار نہیں ہے۔ دفتر خارجہ میں سفیر کی تعیناتی کا طریقہ کار موجود ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر اپنے کاروباری شراکت دار کو امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی میرٹ کے برعکس ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دے۔

    علی جہانگیر صدیقی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک علی جہانگیر صدیقی کے بحیثیت امریکا سفیر کے لیے نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے استفسار کیا کہ کیریئر ڈپلومیٹس کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے۔

    اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ کہ وفاق نے اگریما امریکی حکومت کو بھیج دیا ہے۔ اب امریکی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کو یقین دلاتے ہیں کہ اس معاملے پر عدالت کو اعتماد میں لیا جائے گا اور علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کا بطور پاکستانی سفیر نوٹی فیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس میں لائے بغیر جاری نہیں کریں گے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کی بات کو عدالتی حکم کا حصہ بنا لوں؟ جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس بات کو عدالتی حکم کا حصہ نہ بنائیں مگر میں عدالت کو یقین دلاتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اگر عدالت حکم امتناع جاری کرتی ہے تو پاکستان کا امیج خراب ہو گا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آپ کی بات پر یقین کرتی ہے۔ آپ کی بات کو عدالتی حکم کا حصہ نہیں بنایا جارہا لیکن آپ آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروائیں۔

    کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست دائر

    علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعیناتی میرٹ کے برعکس ہونے کی بنا پر اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نامزد کردہ علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری خارجہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کا طریقہ کار میرٹ کے برعکس ہے۔ انہیں سفارت کاری کا تجربہ نہ ہونے سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ امریکا جیسے ملک میں سینئر اور تجربہ کار سفارت کار کی تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

    دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ امریکا جیسے ملک میں تجربہ کار سفارت کار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ تعیناتی میرٹ کے برعکس ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دی جائے۔

    خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

    جہانگیر صدیقی پر کرپشن کے الزمات بھی ہیں جس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جاری ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

    کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

    لاہور : نیب نے امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بائیس مارچ کو طلب کر لیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کے لئے نامزد سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو 22مارچ طلب کرلیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیرصدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

    نیب نےعلی جہانگیرصدیقی کواسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں ایز گارڈ نائن اور ایگری ٹیک کے ڈائریکٹر کی حیثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی، ایزگارڈ نائن میں منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے جبکہ ایگری ٹیک شیئرز میں بھی انسائڈرٹریڈنگ کی انکوائری ہو رہی ہے۔

    نیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط لکھ کرانکوائری سے آگاہ کردیا ہے۔

    واضح رہے چندروز قبل حکومت پاکستان نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کوسفیر نامزد کیا تھا۔

    سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی  جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی۔

    خیال رہے کہلی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔