Tag: علی حیدر

  • 20 کروڑ بھی ملیں تو چاہت فتح علی کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا، علی حیدر

    20 کروڑ بھی ملیں تو چاہت فتح علی کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا، علی حیدر

    معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ کوئی 20 کروڑ روپے بھی دے تو چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔

    گلوکار علی حیدر نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کوئی آپ کو 20 کروڑ روپے دے تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ ڈو اِٹ کریں گے؟

    جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ گانا تو نہیں کروں گا لیکن اتنا کہوں گا کہ انہیں جینے دیں۔

    علی حیدر نے کہا کہ ان کا وقت آیا ہوا ہے پتا نہیں ان کی کونسی دعا ہے جو لگ گئی ہے، آپ ان کو بطور کامیڈین، انٹرنیٹر لے لیں لیکن انہیں جینے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنے تو علی ظفر بہتر کردار نبھا سکیں گے۔

    ہیوسٹن کی فلائٹ میں سجاد علی کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ ان کے ساتھ بہت دوستی ہے اور ہم جب ملتے ہیں تو پرانی باتیں یاد کرکے ہنستے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹائی ٹینک پر جاؤں گا تو مومنہ مستحقن کو ساتھ لے کر جانا چاہوں گا۔

    علی حیدر نے کہا کہ ڈراموں سے زیادہ میوزک پر ہی توجہ دیتا ہوں لیکن اگر کوئی اچھی آفر آئی تو ڈرامے میں ضرور کام کروں گا۔

  • علی حیدر بچپن میں کس اداکارہ کے فین تھے ؟

    علی حیدر بچپن میں کس اداکارہ کے فین تھے ؟

    ظالم نظروں سے، پرانی جینز اور گٹار جیسے سپر ہٹ گیتوں کے خالق اور نامور گلوکار علی حیدر نے اپنی ماضی کی خوشگوار اور تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گلوکار علی حیدر  نے اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر ان کی والدہ نے بھی علی حیدر کے بچپن کی شرارتوں اور دیگر دلچسپ واقعات کا ذکر کیا۔

    پروگرام میں سوال جواب کے سیگمنٹ میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر نے بتایا کہ ان کو لڑکپن میں والد صاحب کے ہاتھوں سے کھائی جانے والی مار ہمیشہ یاد رہے گی۔

    واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک روز سنیما پر بابرہ شریف کی نئی فلم لگی تھی کیونکہ میں ان کا بہت بڑا فین ہوں اس لیے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے چلا گیا۔

    اس بات کا علم میرے والد صاحب کو نہیں تھا کہ میں کہاں پر ہو اور ہر طرف میری تلاش شروع کردی گئی، میرے گھر واپس آنے کے بعد جب انہیں علم ہوا تو مجھے کمرے میں بند کرکے بیلٹ سے اتنی بری طرح مارا کہ زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔

    علی حیدر کی اس بات کی تصدیق ان کی والدہ نے بھی کی انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے ہم سب کو کمرے سے نکال کر علی کی ٹھیک ٹھاک پٹائی کی تھی ہم میں سے کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ ان کو روکیں۔

     

  • علی حیدرکا جنید جمشید شہید کو خراج عقیدت

    علی حیدرکا جنید جمشید شہید کو خراج عقیدت

    کراچی : معروف گلوکارعلی حیدر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں جنید جمشید شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اُن کی پڑھی ہوئی نعت ’’میرا دل بدل دے ‘‘پڑھ کر سننے والوں کو آبدیدہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں پی آئی کے اے ٹی آر طیارے کے اندوہناک حادثے میں شہید ہونے والے اے آر وائی نیوز کے میزبان اور مبلغ جنید جمشید کی یاد میں گلوکارعلی حیدر نے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    فیس بک پر جاری ایک ویڈیو میں علی حیدر نے ان کی مشہور زمانہ نعت’’ میرا دل بدل دے ‘‘پڑھ کر ان چاہنے والوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کردی، ویڈیو کو فیس بک پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔

    jj-ali-h-post

    علی حیدرنے ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید جمشید کے بارے میں سوچ کر یقین ہی نہیں آتا کہ ایسا ہوگیا، جنید جنمشید کو سوچ کر یہ پیسہ عزت شہرت دولت اسٹیٹس سب جھوٹ لگنے لگتا ہے کہ یہ سب بیکار کی چیزیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سب دکھاوا ہے، دنیا ایک دن ایسے ہی ختم ہوجائے گی اور ہم سب ان چیزوں کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپ لوگوں سے جنید کا غم کیسے شیئر کروں۔

    شوبز زندگی ہو یا پھراسلامی طرززندگی جنید جمشید نے دونوں ہی زندگیوں میں خوب اور عزت کمائی، یہی وجہ ہے کہ آج ان کی جدائی کے بعد بھی ہر شخص انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتا نظر آتا ہے۔

  • معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر کے نئے البم کا پہلا گانا ریلیز

    معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر کے نئے البم کا پہلا گانا ریلیز

    کراچی: معروف گلوکار علی حیدر نے اپنے البم دل تیرے نام کا پہلا گانا ریلیز کردیا ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

    گلوکارعلی حیدر کے مطابق یہ ان کا آٹھ سال بعد رومانٹک پاپ گانا ہے جس کو کراچی کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے ۔

    اس گانے میں معروف گٹارسٹ فراز انور نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں علی حیدر کے مطابق وہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔

     

  • ویلنٹائن ڈے پر علی حیدر نیا میوزک البم ریلیز کرنے جارہے ہیں

    ویلنٹائن ڈے پر علی حیدر نیا میوزک البم ریلیز کرنے جارہے ہیں

    معروف گلوکار علی حیدر چودہ فروری ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنا نیا میوزک البم (کوئی ایسی بات) ریلیز کرنے جارہے ہیں ، جس کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

    گلوکار علی حیدر کے مطابق نئے البم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی گانا شامل کیا گیا ہے ، نئے البم میں پاکستانی میوزک شائقین کے لیے دس گانے شامل کیے گئے ہیں۔

    علی حیدر کا کہنا ہے کہ ان کا یہ نیا البم پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے سہارا ہوگا۔

    اس سے قبل پاکستانی گلوکار علی حیدر نے اپنا پہلا صوفیانی میوزک البم ’کی جانا میں کون‘ ممبئی میں ریلیز کیا تھا اور اسے ’ای ایم آئی انڈیا‘ نے ریلیز کیا تھا، علی حیدر کے اس البم میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ، شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی اور شاعر عوام حبیب جالب کا کلام شامل ہے۔

    علی حیدر ان سر فہرست سنگرز میں شامل ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں ہی بھارت سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں نہ صرف پاکستانی موسیقی کا سکہ جمایا، علی حیدر نے اپنے کیرئیر کی شروعات پوپ میوزک سے کی تھی اور آج وہ صوفیانہ کلام میں بھی دسترس رکھتے ہیں