Tag: علی خامنہ ای

  • کیا علی خامنہ ای پر ڈرون حملہ کیا گیا؟ اسرائیل کا اہم ایرانی شخصیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    کیا علی خامنہ ای پر ڈرون حملہ کیا گیا؟ اسرائیل کا اہم ایرانی شخصیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    اسرائیل کی فوج نے تہران میں اہم ایرانی شخصیت کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں ایک شخصیت کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم جب اسرائیلی فوج کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا ڈرون حملے میں آیت اللہ علی خانہ ای کو نشانہ بنایا گیا ہے تو اسرائیلی ترجمان کا کہنا تھا کہ میں اس سوال کی وضاحت نہیں کروں گا۔

    دی یروشلم پوسٹ کے مطابق آئی ڈی ایف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے ہفتے کی شام کہا کہ جمعہ کو شروع ہونے والے آپریشن رائزنگ لائن میں اسرائیل نے 150 سے زیادہ اہداف اور 400 سے زیادہ مختلف اجزا کو نشانہ بنایا ہے۔


    اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کانپتے ہاتھ چھپانے کی کوشش، ویڈیو وائرل


    ڈیفرین نے کہا کہ حملوں میں میزائل انفراسٹرکچر، فضائی دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آیا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کے حملوں کے اہداف میں سے ایک تھے، تو ترجمان نے کہا کہ وہ اسے ظاہر نہیں کر سکتے۔

    دوسری جانب اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا، دی یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہفتہ کے روز امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ’ناقابلِ ہدف‘ نہیں ہیں۔


    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں


    چینل 12 کے امیت سیگل کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی سیاسی ذریعے نے انھیں بتایا ’’اسرائیل علی خامنہ ای کو ختم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا ہے، لیکن اس کا بہت سی چیزوں پر انحصار ہے۔‘‘

  • علی خامنہ ای کو آمر پکارا گیا، حقیقی آمر امریکا ہے: ایرانی وزیر اعظم

    علی خامنہ ای کو آمر پکارا گیا، حقیقی آمر امریکا ہے: ایرانی وزیر اعظم

    تہران: ایرانی وزیر اعظم ابراہیم رئیسی نے رہبر ایران کو آمر کہنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آمر تو امریکا ہے، جو ایران کو کم زور کرنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزِیر اعظم ابراہیم رئیسی نے بدھ کو تہران یونی ورسٹی میں یوم طلبہ پر خطاب میں کہا کہ احتجاج اور ’ہنگاموں‘ میں فرق ہے، حقیقی آمر ہم نہیں امریکا ہے، امریکا ہنگامے کرا کر طاقت ور ایران کو تباہ حال ایران دیکھنا چاہتا ہے۔

    ایرانی وزیرِ اعظم نے کہا امریکا ایران میں بد امنی کو ہوا دے رہا ہے، 22 سالہ کُرد خاتون مہسا امینی کی حمایت میں 3 ماہ سے جاری مظاہروں میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کو آمر پکارا گیا، جب کہ اصل میں پوری دنیا میں امریکا ہی واحد آمر اور ظالم ملک ہے۔

    ان کا کہنا تھا امریکا ایران کا حال بھی افغانستان، شام اور لیبیا جیسا کرنا چاہتا ہے، دنیا جانتی ہے کہ ایران مختلف ملک ہے، ہم امریکی سازشوں کا شکار نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب ایران کے شہر مشہد کی یونی ورسٹی میں طالبات کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، فردوسی یونی ورسٹی کی طالبات نے نعرے بازی بھی کی، طالبات کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔