Tag: علی رحمان خان

  • ’شادی نہ کرنے پر مردوں کو۔۔۔‘ علی رحمان خان نے کیا کہا؟

    ’شادی نہ کرنے پر مردوں کو۔۔۔‘ علی رحمان خان نے کیا کہا؟

    پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان خان نے دیر سے شادی کرنے پر مردوں کو درپیش معاشرتی دباؤ ست معتلق رائے کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان خان ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی اداکار ہیں، وہ اپنی دلکش شخصیت اور ان کی شاندار اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں۔

    اداکار نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والی اپنی ہٹ ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، علی رحمان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی نہ کرنے پر معاشرتی دباؤ سے متعلق بات کی۔

    یاسر حسین مجھ سے بہتر اداکار ہیں، علی رحمان خان (arynews.tv)

    علی رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں شادی نہ کرنے پر مردوں کو بھی معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میرے والدین نے مجھے پر کبھی ایسا کوئی دباؤ نہیں ڈالا، ہاں میری شادی میں کافی دیر ہو چُکی ہے لیکن جب بھی شادی کروں گا تو اپنی مرضی سے کروں گا۔

    اداکار علی رحمان خان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ خصوصاً آنٹیاں شادی کے حوالے سے بہت دباؤ ڈالتی ہیں، وہ ہمیشہ شادی کے بارے میں سوال پوچھتی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ شادی کرنے میں دیر ہوجائے تو خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ شادی ایک عظیم رشتہ ہے تو سب کو شادی کرنی چاہیے لیکن اس وقت کرنی چاہیے جب انسان  کو خود یہ یقین ہو کہ وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہے اور ذمہ دار ہوگیا ہے۔

    اسلام آباد میں پیدا ہونے والے علی رحمان خان نے اداکاری کا آغاز 2012 کے مزاحیہ ڈرامے گول چکر سے کیا، اس کے بعد رومانوی ڈرامہ سیریل رشتے کچھ ادھورے سے میں اداکاری کی، جس سے انھیں شہرت ملی، انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں جانان (2016)، پرچی (2018) اور ہیر مان جا (2019) شامل ہیں۔۔

  • یاسر حسین مجھ سے بہتر اداکار ہیں، علی رحمان خان

    یاسر حسین مجھ سے بہتر اداکار ہیں، علی رحمان خان

    معروف اداکار علی رحمان خان نے اداکار یاسر حسین کو بہتر اداکار قرار دیا ہے۔

    اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی پروگرام ‘ڈی فورتھ امپائر’ میں اداکار علی رحمان نے شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اداکار علی رحمان سے سوال کیا کہ’ ان میں سے کونسے اداکار تم سے بہتر ہے‘ جس پر اداکار نے کہا کہ یاسر حسین مجھ سے اچھے اداکار ہیں۔

    اب تک شادی نہیں کرنے کے سوال پر اداکار علی رحمان کا کہنا تھا کہ اب تک کوئی ملی نہیں اس لیے شادی نہیں کی، جس پر میزبان نے کہا کہ لڑکیا دیکھ رہی ہیں تو ان سے مل  لیں انہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔

    اسلام آباد میں پیدا ہونے والے علی رحمان خان نے اداکاری کا آغاز 2012 کے مزاحیہ ڈرامے گول چکر سے کیا، اس کے بعد رومانوی ڈرامہ سیریل رشتے کچھ ادھورے سے میں اداکاری کی، جس سے انھیں شہرت ملی۔

    علی رحمان خان کو محبت اب نہیں ہوگی (2014) اور دیارِ دل (2015) میں اداکاری کے حوالے سے آج بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں جانان (2016)، پرچی (2018) اور ہیر مان جا (2019) شامل ہیں۔