Tag: علی رضا عابدی قتل

  • علی رضا عابدی قتل کیس: سیکورٹی کمپنی کا لائسنس معطل

    علی رضا عابدی قتل کیس: سیکورٹی کمپنی کا لائسنس معطل

    کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس میں سیکورٹی کمپنی کی غفلت کے باعث محکمہ داخلہ نے مارشل سیکورٹی کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر کو ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے علی رضا عابدی کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، محکمہ داخلہ نے متعلقہ سیکورٹی کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا۔

    [bs-quote quote=”ایس او پی نظر انداز کر کے گارڈ کو اہم شخصیت کی سیکورٹی پر تعینات کیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سیکریٹری داخلہ سندھ”][/bs-quote]

    سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کمپنی کو غفلت برتنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم کمپنی کی جانب سے دیا گیا جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔

    انھوں نے کہا ’کمپنی گارڈ کی ٹریننگ، پولیس ویری فکیشن ریکارڈ بھی پیش نہ کر سکی، ایس او پی نظر انداز کر کے گارڈ کو اہم شخصیت کی سیکورٹی پر تعینات کیا گیا۔‘

    سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ کو نا کارہ اسلحہ فراہم کیا گیا، جس پر ابتدائی طور پر 90 روز کے لیے کمپنی کا لائسنس معطل کیا جاتا ہے۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے کمپنی کو فوری طور پر تمام کسٹمرز سے سیکورٹی عملہ واپس بلانے اور تمام کلائنٹس کو دیے گئے سیکورٹی گارڈز کے پولیس سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    یاد رہے کہ بیس دن قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔

    واقعے کے بعد علی رضا عابدی کے نجی سیکورٹی گارڈ نے بیان دیا کہ ملزمان فائرنگ کرتے رہے لیکن وہ گن لوڈ کرتا رہا اور گن پھر بھی لوڈ نہ ہو سکی۔

    بعد ازاں سیکورٹی اداروں نے ان کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا، اہم ملزم ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے حراست میں لیا گیا، اس کی نشان دہی پر مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج، والد کا ملزمان کے بارے میں اہم انکشاف

    علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج، والد کا ملزمان کے بارے میں اہم انکشاف

    کراچی: پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے دروازے پر قتل ہونے والے سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کر لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”ملزمان کے چہرے یاد ہیں، پہچان سکتا ہوں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”والد کا بیان”][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ علی رضا عابدی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

    دریں اثنا علی رضا عابدی کے والد اخلاق عابدی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھیں ملزمان کے چہرے یاد ہیں۔

    والد اخلاق عابدی نے کہا ’مجھے علی رضا عابدی پر فائرنگ کرنے والوں کے چہرے یاد ہیں، ملزمان کو دیکھ کر پہچان سکتا ہوں، میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی دروازے کی طرف بھاگا۔‘

    انھوں نے مزید بتایا کہ ’گارڈ نے بتایا فائرنگ ہوئی ہے اور اسلحہ مانگا، علی رضا بچوں کو ڈنر پر لے جانے کے لیے جلدی آیا تھا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    والد اخلاق عابدی کا کہنا تھا کہ گارڈ کمپنی ہم سے 20 ہزار ماہانہ لے کر تنخواہ 12 یا 14 ہزار دیتی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں علی رضا عابدی جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچے، پہلے سے ریکی کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان آئے، اور ایک نے اتر کر ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، جس سے سابق رکن قومی اسمبلی جاں بحق ہو گئے۔