Tag: علی رضا عابدی

  • آج ہم سے ہمارا شہزادہ چھین لیا گیا، فاروق ستار

    آج ہم سے ہمارا شہزادہ چھین لیا گیا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج ہم سے ہمارا شہزادہ چھین لیا گیا ہے صرف یہی پوچھنا ہے ہمارا قصور کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی ایم کیو ایم کا نہیں ملک کا اثاثہ تھا، علی رضا عابدی کو چار دن پہلے بھی اطلاع ملی تھی کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے، کراچی میں کئی دنوں سے بدامنی کی لہر آگئی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر خون کی ہولی شروع ہوگئی ہے، علی رضا عابدی کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا، علی رضا عابدی پاکستان بنانے والوں کا بیٹا تھا، ہم کب تک لاشیں اُٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کی سیکیورٹی کا خیال کیوں نہیں رکھا گیا، سازش کے تحت کراچی میں پھر بدامنی کی فضا پھیلائی جارہی ہے، مجھے پی این ایس شفا بھی جانے نہیں دیا گیا، ہم کون سا اسپتال میں ہنگامہ کرنے جارہے تھے، ہم کون سا شہر کو بند کرنے جارہے تھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    فاروق ستار نے کہا کہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس لینا چاہئے، علی رضا عابدی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، اس واقعے کے بعد اب کیا پڑھے لکھے لوگ سیاست میں آئیں گے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم کی میلاد پر حملہ، پی ایس پی کے دو کارکن قتل اور آج علی رضا عابدی کو قتل کردیا گیا، ہمیں بتایا جائے یہ سب کیا ہورہا ہے، حکومت ہمیں جواب دے کون حملے کررہا ہے، کراچی کے معاشی قتل کے بعد اب جسمانی قتل ہورہا ہے، کراچی کے ساتھ بہت ہوگیا کھلواڑ اب اسے بند ہونا چاہئے۔

  • علی رضا عابدی کے قاتل کون ہیں، حکومت بے نقاب کرے، خواجہ اظہار، عامر خان

    علی رضا عابدی کے قاتل کون ہیں، حکومت بے نقاب کرے، خواجہ اظہار، عامر خان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور خواجہ اظہار نے مطالبہ کیا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتل کون ہیں حکومت انہیں بے نقاب کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور خواجہ اظہار نے علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔

    ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وہ ہمارے اچھے ساتھی رہے، ان کی جان کو خطرات لاحق تھے۔

    عامر خان نے کہا کہ علی رضا عابدی کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی، محب وطن پاکستانیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کے کیا مقاصد ہوسکتے ہیں سراغ لگایا جائے، علی رضا عابدی کا قتل امن و امان تباہ کرنے کی سازش ہے۔

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، بہت سے لوگوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں 2،2 گولیاں لگی تھیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں جبکہ آئی جی سندھ نے علی رضا عابدی پر فائرنگ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

    اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ آج سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی ڈیفنس میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل موٹر سائیکل پر سوار تھے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں 2،2 گولیاں لگیں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے، ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ وقوعے کے وقت علی رضا عابدی اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

    آئی جی سندھ نےعلی رضا عابدی پر فائرنگ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق  رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے، انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی  علی رضا عابدی ڈیفنس میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

    [bs-quote quote=”علی رضا عابدی کو 4 گولیاں لگیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پوسٹ مارٹم رپورٹ”][/bs-quote]

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کو 4 گولیاں لگیں، 2 گولیاں سینے، ایک کندھے اور ایک گردن پر لگی، گولیاں انتہائی قریب سے ماری گئیں۔ پولیس جائے وقوع سے شواہد اکھٹی کر رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں، ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ علی رضا عابدی اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

    دریں اثنا آئی جی سندھ نےعلی رضا عابدی پر فائرنگ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق علی رضا عابدی پر فائرنگ خیابان غازی میں گھر کے باہر ہوئی، فائرنگ گھر میں داخل ہوتے وقت کی گئی، جیسے ہی علی رضا عابدی کی گاڑی دروازے پر رکی، دو موٹر سائیکل سوار بھی آ کر رکے اور ایک نے اتر کر پستول سے فائر کیے اور چند سیکنڈز کی کارروائی کے بعد واپس بھاگ گئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی


    خیال رہے کہ دو دن قبل بھی شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا تھا۔

  • سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نےایم کیوایم کوخیرباد کہہ دیا

    سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نےایم کیوایم کوخیرباد کہہ دیا

    کراچی : سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے حلقہ این اے 243 کے ضمنی انتخاب سے قبل ہی متحدہ قومی موومنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

    سابق رکن قوم اسمبلی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اسے شیئر کیا۔

    علی رضا عابدی نے ٹویٹرپراستعفے کی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ پارٹی چھوڑنے کی وجہ ذاتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی نے این اے 243 پرضمنی انتخاب کے لیے نظرانداز کیے جانے پردل برداشتہ ہوکراستعفیٰ دیا۔

    فیصل سبزواری کپتان کی نشست پرالیکشن لڑیں گے

    یاد رہے کہ تین روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے این اے 243 سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں کراچی کے حلقہ این اے 243 کی نشست پرموجودہ وزیراعظم عمران خآن نے کامیابی حاصل کی تھی اور اب اس نشست پر14 اکتوبرکو ضمنی الیکشن ہوگا۔

  • کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ہم سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں جیت جائیں گے: علی رضاعابدی

    کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ہم سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں جیت جائیں گے: علی رضاعابدی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ کراچی میں جن حلقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اگر وہاں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی ہے تو ایم کیو ایم سندھ اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کرلے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علی رضا عابدی کا کہنا تھا دوبارہ گنتی سے سندھ اسمبلی کی جو سیٹیں ہم جیتیں گے وہ تینوں سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چوتھی بڑی پارٹی مسترد شدہ ووٹوں کی ہے، دوسری جانب خواجہ سہیل منصور کا حلقہ آراو نہیں کھول رہا، الیکشن والے دن پی ٹی آئی کیمپ میں رش کم ہمارے پاس زیادہ تھا۔

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم پی پی کے ساتھ چلیں نہ چلیں یہ ہمارا فیصلہ ہے، سیاست میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں، مستقبل میں جو بھی فیصلہ ہو وہ پارٹی قیادت کرے گی۔


    ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان


    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    خیال رہے کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ یا وزارتیں نہیں لے گی، جبکہ ایم کیوایم اے پی سی میں جانے کے بجائے آج پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کرے گی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دو دو اراکین شامل ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے امیدوارنے جماعت اسلامی کے امیدوارکی اقتدا میں نمازادا کرکے مثال قائم کردی

    ایم کیو ایم کے امیدوارنے جماعت اسلامی کے امیدوارکی اقتدا میں نمازادا کرکے مثال قائم کردی

    کراچی : ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہرِ قائد میں بھی انتخابی مہم زور و شور سےجاری ہے ، ایسے ماحول میں ایک جماعت کے امید وار نے دوسری جماعت کے امیدوار کی اقتدا میں نمازادا کرکے مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 243 میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور انتخابی امیدوار سید علی رضا عابدی نے جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر اسامہ رضی کی اقتدا میں نماز ادا کی۔

    الیکشن 2018

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے میں ایک ہی مقام ہر دونوں جماعتوں کے امید وار آمنے سامنے اپنے حامیوں کے ہمرا ہ انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ مغرب کی نماز کا وقت ہوگیا۔

    نماز سے قبل دونوں جماعتوں کے امیدوارایک دوسرے کے خلاف انتخابی مہم چلا رہے تھے ، تاہم جیسے ہی نماز کا وقت ہوا اور جماعت اسلامی کے کارکنا ن نے نماز کے لیے صفیں درست کی تو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید علی رضا عابدی بھی اپنے ساتھیوں سمیت اس جماعت میں شریک ہوگئے۔

    کراچی کے انتخابی حلقے

    یاد رہے کہ یہ دونوں جماعتیں شہرِ قائد میں ایک دوسرے کی روایتی حریف سمجھیں جاتی ہیں اور ہمیشہ سے ان کے درمیان اختلاف کی شدید ترین فضا رہی ہے ، تاہم حالیہ اقدام کو کراچی کی سیاست میں تازہ ہوا کا جھونکا قراد یا جاسکتا ہے۔

    الیکشن 2018

    کراچی کا انتخابی حلقہ این اے 243 بہادرآباد، شرف آباد، لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان اسپتال، فیضان مدینہ، ایکسپو سینٹر، حسن اسکوائر، پاناما سینٹر، بیت المکرم مسجد، شانتی نگر، مجاہد کالونی، الہ دین پارک، گلشن اقبال تمام بلاکس، میٹروول تھری کراچی یونی ورسٹی اور گلستان جوہر پر مشتمل ہے۔

    اسی حلقے سے تحریکِ انصاف کےر ہنما عمران خان بھی میدان میں ہیں جبکہ معروف سماجی کارکن جبران ناصر بھی اسی حلقے سے بطور آزاد امیدوارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،علی رضا عابدی

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،علی رضا عابدی

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا ہے جوادارہ ٹرائل نہیں کرسکتا وہ فیصلہ کیسے دے سکتاہے، الیکشن کمیشن کےفیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیر شپ سے متعلق فیصلے پر علی رضا عابدی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ہے، فیصلے کو چیلنج کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

    علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ جوادارہ ٹرائل نہیں کرسکتا وہ فیصلہ کیسے دے سکتا ہے، بینچ موجود نہیں تھا،ریڈر نے آکرفیصلہ سنایا ، الیکشن کمیشن کےفیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ کچھ بھی ہو، میرے لیڈرفاروق ستار ہیں، سید سرداراحمد


    الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید سرداراحمد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فاروق ستار کی حمایت کردی۔

    سردار احمد کا کہنا ہے کہ فاروق ستار جو فیصلہ کرینگے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سےتسلیم کروں گا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کچھ بھی ہو، میرے لیڈرفاروق ستار ہیں۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواستیں میرٹ پر منظورکی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا۔

    الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قراردیا جبکہ جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا۔

    خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ علی رضا عابدی کو منانے پہنچ گئے

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ علی رضا عابدی کو منانے پہنچ گئے

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے گھر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے ناراض ارکان کو منانا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے علی رضا عابدی سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹسوری بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی علی رضا عابدی کے والد سے بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر علی رضا عابدی نے اپنے تحفظات ڈاکٹر فاروق ستار کے سامنے رکھے۔

    اطلاعات کے مطابق علی رضا عابدی نے موقف اختیار کیا کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ، وہ پارٹی میں واپس نہیں آئیں گے۔
    اُنھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پارتی میں سازشیں کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پی ایس پی سے دوبارہ انضمام یا اتحاد نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے ۔

    انھوں نے ملاقات میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے الگ ہونے والے اراکن صوبائی و قومی اسمبلی سے متعلق واضح موقف اختیار کیا جائے، جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں ،ان کی تنخواہیں رکوانے اور استعفوں کے لیے فوری کارروائی کی جائے ۔

    کمال ستار اتحاد کےباغی علی رضا عابدی نےاستعفیٰ دیدیا*

    یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے الحاق اور ایک ہی منشور، نشان اور پلیٹ فورم سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی تھی۔

    اس موقع پر رضا علی عابدی نے ا یم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی نشست سے استعفے کا اعلان کر دیا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر استعفے کی کاپی جاری کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی

    ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی

    بغداد : ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنی جماعت اور پاک سرزمین پارٹی کے ضم ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی نشست سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنی نشست این اے 251 سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کو خیر آباد کہہ دیا ہے.

    رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ان حالات میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا چنانچہ ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں.

    رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی جو اس وقت اربعین کی ادائیگی کے لیے کربلہ میں موجود ہیں نے ٹویٹ کی کہ مقدس سرزمین سے ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں.

     اسی سے متعلق : متحدہ اور پی ایس پی کا آئندہ انتخابات ایک جماعت اور نشان سے لڑنے کا اعلان

    رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان ایم کیوایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں کے انضمام کے اعلان کے بعد کیا.

    خیال رہے قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی شبیر قائم خانی نے پی ایس پی سے الحاق کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کرکے باہر آگئے تھے جب کہ سینیئر ڈپٹی کنونیر جو عامر خان اس عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پر انا اللہ و انا علیہ راجعون پڑھا۔

    دوسری جانب اراکین قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ، خوش بخت شجاعت، علی راشد اور ڈاکٹر فوزیہ حمید نے گزشتہ دو دنوں میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقاتیں کی ہیں جسے سیاسی حلقے کراچی میں ہونے والی سیاسی صورت حال کی مناسبت سے نئی صف بندی قرار دے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔