Tag: علی زیدی

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا۔

    تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، پاک افواج ہمارا فخر ہے،  9 مئی واقعات کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ دوں گا، پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، میں نو مئی واقعات کی دوبارہ مذمت کرتا ہوں، پاک افواج کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاک افواج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں، جو ہوا بہت غلط ہوا، سوچ بیچار کے بعد مشکل فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ دوں گا، سیاست چھوڑ رہا ہوں توپی ٹی آئی عہدے، سب سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جیکب آباد جیل بھیجنے کی تیاری

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جیکب آباد جیل بھیجنے کی تیاری

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کو ان کی پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ہی گھر سے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو جیکب آباد جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو ایم پی او کے تحت ایک ماہ جیکب آباد جیل میں رکھا جائے گا، اس کے علاوہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں فردوس شمیم کو ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ گھنٹے قبل پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ایک نجی اسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

    اپنی گفتگو میں علی زیدی نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو بنے ہوئے 23سال ہوگئے ہیں، پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، میں پی ٹی آئی اس وقت چھوڑوں گا جب عمران خان چھوڑیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پولیس والے تو مجھے جیکب آباد لے کر جارہے تھے لیکن ان کا شکر گزار ہوں کہ گھر میں ہی نظربند کیا گیا ہے، تاہم کچھ دیر بعد ہی وزارت داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی کچھ دیر میں اہم  پریس کانفرنس ، کیا اعلان کرنے جارہے؟

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس ، کیا اعلان کرنے جارہے؟

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی آج پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے، وہ ایم پی او کے تحت گھر میں نظر بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کچھ دیر میں بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ اہم اعلان کرنے جارہے ہیں۔

    تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی ایم پی او کے تحت گھر میں نظر بند ہیں ، انھیں کمر میں تکلیف کی شکایت ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا ہے کہ نظربندی کی دوران اجازت لے لی ہے، ضیاالدین اسپتال علاج کے لئے جارہا ہوں، مسلسل سر درد اور کمر کی تکلیف ہے، میڈیا سے گفتگو بھی اسپتال میں ہی وہیں کروں گا۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی سے علیحدگی سے متعلق اہم بیان جاری کیا تھا،علی زیدی نے لکھا تھا کہ مجھے کالے قانون ایم پی او کےتحت گرفتارکیا گیا، میری والدہ کے گھرکو ایک ماہ کیلئے سب جیل قراردے دیاگیا ہے اوراب میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کیلئےمنظم پروپیگنڈہ کیاجارہاہے،گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا ہے۔

  • پارٹی سے علیحدگی؟ علی زیدی نے اہم بیان جاری کردیا

    پارٹی سے علیحدگی؟ علی زیدی نے اہم بیان جاری کردیا

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی سے علیحدگی سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے لکھا کہ مجھے کالے قانون ایم پی او کےتحت گرفتارکیا گیا، میری والدہ کے گھرکو ایک ماہ کیلئے سب جیل قراردے دیاگیا ہے اوراب میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کیلئےمنظم پروپیگنڈہ کیاجارہاہے،گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کا احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

    علی زیدی نے مولوی محمود کا نام لئے بغیر کہا کہ افسوس کہ کچھ دوست جال میں پھنس کر جھوٹ کی سازشی تھیوریوں میں فریق بھی بن جاتےہیں، کبھی نہیں چاہوں گا کہ اسیری کے دنوں میں مجھ پرجو گزری وہ ان پرگزرے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے، ہمیں ساری توجہ پاکستان کو کرپٹ،جرائم پیشہ افرا د سےبچانے پرلگانی چاہیے کیونکہ اس وقت قانون اورآئین کی نہیں بلکہ کرمنلز کی حکمرانی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ تمام مشکلات کےباوجود عمران خان کےساتھ وفادار رہوں گا، علی زیدی نے آصف زرداری،نواز شریف اور ،فضل الرحمان کو زہریلے سانپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کےخلاف جنگ جاری رکھےگی۔

    واضح رہے کہ آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی سے الگ ہونے اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ہوں، 9مئی کو فوجی املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ادھر ترجمان پی ٹی آئی نے سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی سے منسوب خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب صدیقی کے پارٹی چھوڑنےسے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں وہ بدستور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اوررہیں گے۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

    کراچی: پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، علی زیدی کو کچھ دیر بعد ڈیفنس میں واقع رہائشگاہ منتقل کیا جائے گا۔

    سب جیل قرار دئیے جانے کے بعد علی زیدی کی رہائشگاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی ۤآئی رہنما کا کہنا تھا کہ والدہ کا گھر سب جیل ڈیکلیر کرتے ہوئے یہاں منتقل کردیا گیا ہے، مجھے اس تھانے میں رکھا گیا جو میری وزارت کا حصہ تھا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت شدید ہےاور رہےگی، مگر مخالفت کو ذاتیات میں بدل دیاگیا، عمران خان پرہرقسم کےکیس بنادیئےگئےجن کا کوئی سرپیرنہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت کوجیلوں میں ڈال دیاگیاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

    اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نےعلی زیدی تیس روز کے لیےنظر بند کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی تھی۔

    محکمہ داخلہ کا موقف تھا کہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ علی زیدی کو نو مئی کو کراچی کے علاقے کالا پل سے گرفتار کیا گیا تھا، وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 30 روز کے لیے نظر بند، نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 30 روز کے لیے نظر بند، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے علی زیدی کی تیس روزہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ علی زیدی ہنگامہ آرائی اور عوام کو اُکسانے میں ملوث ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، علی زیدی کو جیکب آباد جیل پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

  • فراڈ اور دھمکانے کا کیس: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور

    فراڈ اور دھمکانے کا کیس: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور

    کراچی : ملیرکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی اور دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    اس سے قبل فراڈ اور دھمکانے کے کیس میں جج احمد علی گبول نے علی زیدی سے مکالمہ کی اکہ آپ کے ساتھ کوئی ناروا سلوک تو نہیں کیا گیا۔

    جس پر علی زیدی نے کہا کہ نہیں میرے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا گیا ،تفتیش کے دوران میں نے جو دستاویزات پیش کئے ہیں انہیں قبول نہیں کیا جا رہا۔

    مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے کہا ہے کہ ہم آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کریں گے۔

    جس پر علی زیدی کے وکیل خالد محمود نے جواب دیا ہم کوئی آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں کر رہے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    عدالت کےباہرمیڈیا سے گفتگومیں وکیل ڈاکٹر شہاب امام نے کہا علی زیدی پر جعلی مقدمہ بنایا گیا، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

  • علی زیدی اس شخص سے کبھی نہیں ملے جس نے 18 کروڑ قرض دینے کا دعویٰ کیا، بھائی عمار زیدی

    علی زیدی اس شخص سے کبھی نہیں ملے جس نے 18 کروڑ قرض دینے کا دعویٰ کیا، بھائی عمار زیدی

    پی ٹی آئی سندھ کے صدروسابق وفاقی وزیرعلی زیدی کے بھائی عمارزیدی نے کہا ہے کہ علی زیدی اس شخص سےکبھی نہیں ملے جس نے 18 کروڑ قرض دینےکا دعویٰ کی۔ 

    پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کے بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ علی زیدی کے پاس پاکستان میں کبھی بھی 16.75 کروڑکی کوئی جائیدادنہیں رہی۔  

    عمار زیدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جو مدعی 18 کروڑ روپے کا قرضہ لینےکا دعویٰ کرتا ہے وہ ٹیکس فائلرنہیں ہے۔ 

    بھائی علی زیدی کا کہنا تھا کہ اس شخص کے پاس لین دین کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے، اس جعلی ٹرانزیکشن کی تاریخ پرعلی زیدی پاکستان میں موجودنہیں تھے

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم پی ٹی آئی دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں ایک سال پرانے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا، پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کے بعد انہیں 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صوبائی رہنما علی زیدی کو بکتر بند گاڑی میں ملیر کی عدالت میں لایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

    ملیر کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد موجود تھی انہوں نے علی زیدی کا پرتپاک استقبال کیا اور، پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی، عمران اسماعیل، مبین جتوئی، آفتاب صدیقی، خرم شیرزمان، بلال غفار ودیگر موجود تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم پی ٹی آئی دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں ایک سال پرانے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

    علی زیدی کو پولیس کی بھاری نفری کے درمیان ملیر کورٹ پہنچایا گیا، کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی اور شور شرابے کے باعث جج اٹھ کر چیمبر میں واپس چلے گئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ کمرہ عدالت خالی کریں پھر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

    مختصر وقفے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کردی، علی زیدی روسٹرم پر آگئے، پی ٹی آئی رہنماء کو ہٹھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنی ہے سات یوم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    علی زیدی نے عدالت روبرو بیان میں کہا کہ میری گرفتاری افطاری سے کچھ دیر پہلے ہوئی لیکن پرچہ رات 12بجے  درج کیا گیا۔

     

  • فضل الہٰی کی علی زیدی کے خلاف ایف آئی آر

    فضل الہٰی کی علی زیدی کے خلاف ایف آئی آر

    کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں مقدمہ فضل الہٰی کی مدعیت میں فراڈ کے تحت درج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی کو آج ڈیفنس کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، 2013 کے معاملے پر گزشتہ روز ابراہیم حیدری تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر علی زیدی کو دفتر سے دھکے مارتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں شکایت کنندہ نے لکھوایا ’’علی زیدی نے مجھ سے 2013 میں 18 کروڑ روپے لیے، جس بدلے مجھے ایک فائل ملی، جس کی قیمت 16 کروڑ 75 لاکھ روپے تھے، اور ایک کروڑ 25 لاکھ روپے 6 ماہ بعد دینے کا وعدہ کیا۔‘‘

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق فضل الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’جب میں نے وقت مقررہ پر رقم کا تقاضا کیا تو ملزم ٹال مٹول کرنے لگا، جب رقم نہ ملی تو میں نے فائل بیچنا چاہی تو وہ جعلی نکلی، ملزم سے رقم کے لیے بار بار رابطہ کرنے پر مجھے دھمکیاں ملنے لگیں۔‘‘

    شکایت کنندہ نے کہا ہے کہ اس فراڈ کی وجہ سے گھر والے تک پریشان ہوئے، پولیس سے درخواست ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔