Tag: علی زیدی

  • پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالا  مال ہے، علی زیدی

    پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا دنیا بھر میں بلیو اکانومی تقریباً 23 ٹرلین ڈالر پر محیط ہے، پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، نئی شپنگ پالیسی سے واضح بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بلیو اکانومی سے متعلق قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کی اجلاس میں وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے شرکت کی جبکہ ریلوے، فوڈ سیکیورٹی، پیٹرولیم سمیت مختلف وزارتوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں پاکستان کی بلیو اکانومی سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

    علی زیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بلیو اکانومی 23 ٹریلین ڈالر پر محیط ہے ، امپورٹ ایکسپورٹ کا سارا انحصار بندرگاہوں پر ہے۔ وزارتوں کے باہمی تعاون سے بلیو اکانومی میں موجود صلاحیتوں سے فائدہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا پاکستان کی طویل ساحلی پٹی قدرتی وسائل سے مالآ مال ہے نئی شپنگ پالیسی سے واضع بہتری آئے گی ماضی میں فشریز کے شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا فشریز کو عالمی معیار پر واپس لے کر آئیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا پاکستانی برادری کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر کے زرمبادلہ لائیں گے، پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔

  • شریف خاندان پاکستان کے لیے باعث شرمندگی بن چکا ہے، علی زیدی

    شریف خاندان پاکستان کے لیے باعث شرمندگی بن چکا ہے، علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی، عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اوردباؤ ڈالنا بھی اسی خاندان کا شیوہ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کے ایک اور اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان پاکستان کے لیے باعث شرمندگی بن چکا ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ برسوں سے 2 خاندان پاکستان کے لیے عالمی رسوائی کا سبب ہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی، عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اوردباؤ ڈالنا بھی اسی خاندان کا شیوہ رہا۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ معصوم لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے میں ملوث رہے، عالمی رہنما کہہ رہے ہیں کہ زلزلے کا پیسہ تو نہیں کھا گئے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا ایک اورمبینہ کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی۔

  • آصف زرداری سے جمہوریت نے زبردست انتقام لیا ہے: علی زیدی

    آصف زرداری سے جمہوریت نے زبردست انتقام لیا ہے: علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ جن کو پروڈکشن آرڈر ملے ہیں، وہ ایوان میں موجود ہی نہیں.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے سابق صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے جمہوریت نے زبردست انتقام لیا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب پلی بارگین کرلیں، تومعاملہ ختم ہو جائے گا، منی لانڈرنگ کی پوری کیس اسٹڈی آصف زرداری پر ہے.

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ گزشتہ 11 سال سے ایک جماعت سندھ میں حکومت کر رہی ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پڑھ لیں زکوة کے پیسےغائب ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی سے کراچی تک سب بدحال ہیں،  550 ملین گیلن گنداپانی روزانہ سمندر میں پھینکتے ہیں.

    مزید پڑھیں: مراد سعید کی پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید، اوباما اور کونڈولیزا رائس کی کتابیں‌ بہ طور ثبوت پیش کر دیں

    علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے اداروں سے کہا وہ اپنا کام کریں، اداروں نے کام کیا، تو یہ تو یہ پکڑے گئے.

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے آج قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کرتے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    انھوں نے کہا کہ زرداری صاحب نےسی آئی اےکے ڈائریکٹرسےملاقاتیں کیں، جن میں حسین حقانی بھی ساتھ تھا، جو آج بھی پاکستان کے خلاف زہراگل رہاہے۔.

  • شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے رہے کہ اسپیکرکوسچ بتانا پڑا، علی زیدی

    شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے رہے کہ اسپیکرکوسچ بتانا پڑا، علی زیدی

    لاہور: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بجٹ کوچھوڑکرصرف کرپشن بچانے پر لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں کہ کمرمیں تکلیف ہوتو لندن چلے جاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف اسمبلی میں جھوٹ بولتے رہے، شہبازشریف اتنا جھوٹ بولتے رہے کہ اسپیکرکوسچ بتانا پڑا۔

    علی زیدی نے کہا کہ دونوں جماعتیں بجٹ کوچھوڑکرصرف کرپشن بچانے پرلگی ہیں، ماضی میں یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے پرالزامات لگاتی تھیں۔

    شہبازشریف کاحکومت سےنیابجٹ پیش کرنےکامطالبہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے ساتھ پورٹ قاسم میں ساڑھے 12 سو میگا واٹ کے منصوبے، ہائیڈرو پاور اور دیگر سڑکوں کے منصوبوں پر معاہدے کیے۔ انہوں نے بجٹ 20-2019 مسترد کر دیا تھا۔

    قائد حزب اختلاف نے نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں مئی 2018 کی سطح پر لانے، مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے کرنے، تیل اور گھی پرعائد ٹیکس واپس لینے، گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ اور ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ والے کوٹیکس استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • پاکستان اور عراق کے درمیان مسافر کارگو سروس شروع کرنے پر غور

    پاکستان اور عراق کے درمیان مسافر کارگو سروس شروع کرنے پر غور

    بغداد: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے اپنے عراقی ہم منصب عبداللہ لیابی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مسافر کارگو سروس شروع کرنے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی زیدی نے عراق دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب عبداللہ لیابی کے ساتھ ملاقات کی۔

    ملاقات میں اس بات پر غور کیا گیا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان مسافر کارگو سروس کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دل چسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے عراقی ہم منصب اور وزیر ٹرانسپورٹ کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہم اداروں اور معیشت کو ٹھیک کرکے جائیں گے، علی زیدی

    عراقی وزیر ٹرانسپورٹ عبداللہ لیابی نے دورے کی دعوت قبول کر لی، وہ اگست میں پاکستان آئیں گے۔ دورے کے دوران کارگو فیری سروس کے آغاز پر بات چیت کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پی پی اور ن لیگ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، ہم اداروں اور معیشت کو ٹھیک کر کے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا قدم بقا کے لیے تھا اور اب معیشت کے استحکام کی طرف جا رہے ہیں۔

  • دونوں حکومتوں نے معیشت کو تباہ کیا ہم اداروں اور معیشت کو ٹھیک کرکے جائیں گے، علی زیدی

    دونوں حکومتوں نے معیشت کو تباہ کیا ہم اداروں اور معیشت کو ٹھیک کرکے جائیں گے، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، ہم اداروں اورمعیشت کو ٹھیک کرکے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، گزشتہ روز ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی دعوت افطار سے متعلق انہوں نے کہا کہ سب کے روزہ ساتھ بیٹھ کر کھولنے سے برکت ہوتی ہے، اچھی بات ہے ان کی پہلے لڑائی ہوتی تھی اب دوستی ہوگئی، حکومت کو ان کے روزہ ساتھ کھولنے سے کیا خطرہ ہوگا؟

    ایک سوال کے جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیاگیا، کوئی ادارہ ایسانہیں تھا جس کا ماضی میں بیڑہ غرق نہ کیا گیا ہو۔

    ہماری باری ابھی آئی ہے اداروں اور معیشت کو ٹھیک کرکےجائیں گے، پہلا قدم بقا کیلئے تھا اب معیشت کے استحکام کی طرف جارہے ہیں، اسدعمر کابینہ میں نہیں آئے تو گھر کے باہردھرنا دوں گا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اندرون سندھ میں گھر گھر سے ایڈز نکل رہی ہے،11سال سے صوبےمیں بیٹھے لوگوں سے عوام سوال پوچھ رہے ہیں، ایک جیل میں ہے، دوسرا رہ گیا ہے تو کیا چور ہم ہیں۔

  • ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے: علی زیدی

    ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے: علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پی ٹی آئی کے بدلنے کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے 2000 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، جب کہ پارٹی میں شمولیت سے پہلے ہی عمران خان کو اسٹیٹس کو کے خلاف بات کرتے دیکھا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نظام تبدیلی کی باتیں سن کر ایسا لگتا تھا کہ یہ بس خواب ہے، آج وہ اسی کی کوشش کر ر ہے ہیں، ہم 4 سال نہیں مزید 9 سال تک کہیں نہیں جا رہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمکس آن پہنچا: فردوس عاشق اعوان

    مختلف ارکان کی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف خود تحریک استقلال سے مسلم لیگ میں آئے، جب کہ حاکم زرداری بھٹو کو گالیاں نکالتے تھے، نثار کھوڑو نے بھٹو کی پھانسی پر لاڑکانہ میں مٹھائیاں بانٹی تھیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اگر ہمارے منشور میں آتا ہے تو کوئی پابندی نہیں، ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے، بہتر ہے پی پی نظریات کی بات ہی نہ کرے۔

  • وزیر اعظم کا واضح مؤقف ہے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی رعایت نہیں: علی زیدی

    وزیر اعظم کا واضح مؤقف ہے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی رعایت نہیں: علی زیدی

    کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، وزیر اعظم کا انتہائی واضح مؤقف ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی رعایت نہیں، کچھ لوگوں نے معاملے کو سیاسی بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے، وفاقی حکومت شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی مدد کرے گی، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، تعلیم، صحت، روزگار پر توجہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچانے والوں کو ذہنی مریض سمجھتا ہوں۔ لوگوں پر حملے کرنے والوں کا ذہنی توازن خراب ہوتا ہے۔ ان چیزوں پر تعلیم دے کر قابو پایا جا سکتا ہے، میرے لیے اس طرح کے واقعے پر بات کرنی مشکل ہوتی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ انسانی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے ذہنی پستی کا شکار ہیں، ہزارہ کمیونٹی پر جب پہلا حملہ ہوا تو میں کراچی میں ان کے ساتھ بیٹھا۔ ملک کی تمام قیادت نے بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل طے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا انتہائی واضح مؤقف ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی رعایت نہیں، کچھ لوگوں نے معاملے کو سیاسی بنا دیا ہے۔ یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے اس پر عمل درآمد کا معاملہ ہے، نیشنل ایکشن پلان کے دیگر پہلوؤں پر عمل ضروری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پوری طرح سے نافذ ہوگا، ہر کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کارکردگی میں کمی کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔ 96 ارب ڈالر کا جو قرض ملا ہے وہ ہماری حکومت نے نہیں لیا، مشرف کے دور تک بیرونی قرض 39 ارب ڈالر تھا۔

  • کراچی کے شہری ساحلوں کی صفائی میں حکومت کی مدد کریں، علی زیدی

    کراچی کے شہری ساحلوں کی صفائی میں حکومت کی مدد کریں، علی زیدی

    کراچی : وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحلی مقامات کی صفائی کے عمل میں عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہی، وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے، یہ سمندر بھی ہمارا ہے، یہ پانی بھی ہمارا ہے، کراچی والے ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں۔

    انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر قائد کو صاف رکھنے میں حکومت کی مدد کریں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کیماڑی کے ساحل اور جیٹی کی صفائی شروع کردی گئی ہے، شہری اسے صاف رکھنے میں ان کی مدد کریں۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں صفائی سے پہلے کی کیماڑی کی تصویریں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ شہری سیر و تفریح کی غرض سے کیماڑی آتے ہیں ، کشتیوں میں سفر کرتے ہیں، درخواست ہے کہ ساحلی مقامات پر گندگی نہ پھیلائی جائے۔

  • کرپشن، اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لارہے ہیں‘ علی زیدی

    کرپشن، اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لارہے ہیں‘ علی زیدی

    واشنگٹن: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی سے روز5500 ملین ٹن کیمیکل سمندرمیں گرایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پاکستانی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ لاس اینجلس ودیگرپورٹس سمیت سلیکون ویلی کا دورہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن اورکراچی پورٹ کوسسٹرسٹی کا درجہ دیا جائے گا، ہیوسٹن، کراچی میں جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

    علی زیدی نے کہا کہ اس وزارت کو ماضی میں کبھی سمجھاہی نہیں گیا، محکمے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کرپشن،اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی نظام لا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے روز5500 ملین ٹن کیمیکل سمندرمیں گرایا جا رہا ہے، کئی ٹن سالڈ ویسٹ سمندرمیں روزانہ پھینکا جاتا ہے، مسائل پرجدید ٹیکنالوجی سے قابو پانا چاہتے ہیں۔

    پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے‘ علی زیدی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی برادری کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر کے زرمبادلہ لائیں گے۔