Tag: علی زیدی

  • ’کل کراچی کے عوام کو پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا‘

    ’کل کراچی کے عوام کو پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا‘

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کل کراچی کی عوام کو ترقیاتی پیکیج کا سن کر اطمینان ہوا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1100 ارب کہاں کہاں خرچ ہوں گے سب کو پتا چل گیا ہوگا، کل وزیراعلیٰ صاحب نے کچھ حقائق وزیراعظم عمران خان کو بتائے، مراد علی شاہ نے اندرون سندھ کے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا۔

    علی زیدی کے مطابق سندھ کا اتنا ہی حصہ جیسے سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ ہیں، کل وزیراعظم عمران خان نے کہا لکھ کر دیں کہ وفاق کیسے اندرون سندھ کی مدد کرسکتا ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ شہر قائد کی طرح دیگر اضلاع میں بھی 21 گریڈ کے ایڈمنسٹریٹر لگائیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔

    عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائیگی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

  • کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے، علی زیدی

    کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے، علی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔

    علی زیدی نے کہا کہ سب سے درخواست کروں گا کہ مسائل حل کریں، اندرون سندھ میں مسائل ہیں، بدین، ٹھٹھہ، دادو وہاں بھی بارش کے باعث تباہی ہوئی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالے بند ہوچکے ہیں، کراچی میں پہلے فیز میں نالوں کی صفائی ہونی چاہئے۔

    کراچی کے مسائل پر توجہ دیں یہ وقت تقسیم کا نہیں ہے، گورنر سندھ

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے، کراچی کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے مسائل کا جائزہ لیں گے، کمیٹی میں امین الحق، اسد عمر اور علی زیدی شامل ہوں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی بہت تقسیم ہوچکی ہے، مزید تقسیم سے مسائل بڑھیں گے، کراچی کے مسائل پر توجہ دیں یہ وقت تقسیم کا نہیں ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی نئے ضلع سے متعلق حکمت سمجھ نہیں آئی، اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہی رہیں گے کوئی نہیں لے رہا، مشاورت سے آگے بڑھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

  • کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے؟ علی زیدی نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

    کراچی : وفاقی وزیرعلی زیدی نے پولیس افسر اور جعلی ڈرگ ڈیلرز میں ڈیل اور قرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرنے کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا کیا سندھ حکومت ڈرگ مافیا کیساتھ کام کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا یہ پوچھنا غلط نہیں کہ کیاسندھ حکومت ڈرگ مافیاکیساتھ کام کرتی ہے ، پہلی ویڈیومیں پولیس افسر،جعلی ڈرگ ڈیلرزمیں ڈیل دیکھی جاسکتی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ دوسری ویڈیومیں لین دین اورایس ایچ او کاتعارف کراتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں یہ وہ ایس ایچ او ہے ، جوڈرگ کارگو لے جانے کی اجازت دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آخری ویڈیو میں اقرارالحسن کو ان سب کو بے نقاب کرتے دیکھاجاسکتا ہے ، ان کو بےنقاب کرنے پرپھر اقرار الحسن پر حملہ اورمار پیٹ کی گئی ، ڈاکٹررضوان رپورٹ کےمطابق پولیس کےکچھ افسرمنشیات فروشوں کوتحفظ دیتےہیں، اب مجھے یہ بتائیں کہ ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔

  • بلاول کو پوری جماعت وصیت میں ملی، وصیت کسی نے دیکھی؟ علی زیدی

    بلاول کو پوری جماعت وصیت میں ملی، وصیت کسی نے دیکھی؟ علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پوری جماعت وصیت میں ملی ہے وہ وصیت کسی نے دیکھی.

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہم سے کہہ رہے ہیں‌ این آر او کرلو، پہلے دن سے ہی وزیراعظم نے کہا تھا این آر او نہیں ملے گا.

    انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے سرے محل ان کا نہیں، جب بکنے لگا تو عدالت چلے گئے، وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ صرف اومنی گروپ کی رپورٹ کا حساب دیں.

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول اپنےوالدکاپیٹ پھاڑنےوالوں سےپارٹنرشپ کررہےہیں، انہیں موٹرسائیکل چلانی آتی نہیں اورراکٹ پربیٹھ گئےہیں، بلاول بھٹوکووصیت میں جماعت مل گئی.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 30 سال پیپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے، بلاول بھٹوزرداری نےکبھی کام نہیں کیا، بلاول!کراچی پانی سےڈوب رہاہےاورتم لاہورمیں کیک کاٹ رہےہو.

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نالےصاف کرالےمسئلےحل ہوجائیں گے،18ویں ترمیم کےبعدصفائی کااختیارصوبوں کےپاس ہے، سعیدغنی کوسیاست اورایڈمنسٹریشن کاکچھ نہیں پتا ہے.

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگرصفائی نہیں ہورہی تواس کاذمہ داریوسی چیئرمین ہوتاہےیاصوبائی حکومت ہوتی ہے، تعلیم،صحت،پانی کی ترسیل کانظام بھی صوبائی حکومت کےپاس ہے، گزشتہ سال ہم نےکراچی کےکئی نالےصاف کرائےتھے،107ایم ایم کی بارش ہوئی لیکن اس وقت نقصان نہیں ہوا.

    وفاقی وزیرنے کہا کہ صفائی سےمتعلق پاک فوج،این ڈی ایم اےکےساتھ ملکرمنصوبہ بن رہاہے، کچرااٹھاناصوبائی حکومت کاکام ہے،سوال پوچھیں توبرامان جاتےہیں.

  • جاپان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم

    جاپان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی معیشت میں استحکام کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھا لیا ہے، وفاقی سطح پر بلیو اکانومی منصوبے کے تحت ساحلی اور سمندری وسائل کے مؤثر استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آج وفاقی وزیر علی زیدی شپنگ انڈسٹری سے متعلق پالیسی کا اعلان کریں گے۔

    صنعتِ جہاز رانی کی پالیسی میں پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت کے منصوبے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، دوسری طرف حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ایشیائی ریاستوں سمیت معاشی طاقت جاپان کی نظریں بھی پاکستان کی طرف مرکوز ہو گئی ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ جاپان نے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ابتدائی طور پر جاپان کورنگی فش ہاربر پر ساڑھے 400 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    حکومتی ذرایع نے انٹرنیشنل پلیئرز کی سرمایہ کاری میں دل چسپی کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں شپنگ پالیسی کے تحت مال بردار جہازوں کی تعداد بڑھانے کا بھی منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، پاکستان کو غیر ملکی جہازوں کو کرائے کی مد میں اربوں ڈالرز ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 سال تک ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

  • شہید بے نظیر کی وصیت ، علی زیدی کا بلاول بھٹو  سے بڑا مطالبہ

    شہید بے نظیر کی وصیت ، علی زیدی کا بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ

    کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانےکی کوشش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو سے بی بی کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ غیرتصدیق شدہ وصیت کوبی بی کی وصیت کے طور پر پیش کیا گیا اور غیرتصدیق شدہ وصیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ باپ بیٹےنےپیپلز پارٹی پر قبضےکیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا ، انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سرزمین پرلوٹ مار کیلئے یہی وصیت استعمال ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنےکے بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔

  • علی زیدی نے عزیر بلوچ کے دوست حبیب جان کی دھماکا خیز ویڈیو جاری کر دی

    علی زیدی نے عزیر بلوچ کے دوست حبیب جان کی دھماکا خیز ویڈیو جاری کر دی

    کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے گزشتہ روز ٹویٹ میں کہا تھا کہ کل صبح (آج) ایک دھماکا خیز ویڈیو ٹویٹ کروں گا، جس سے ایک بار پھر آصف زرداری اور ان کے مجرموں کے گروہ بے نقاب ہوں گے۔

    آج صبح علی زیدی نے حبیب جان کی ویڈیو ٹویٹ کی، عزیر بلوچ پیپلز پارٹی میں دوبارہ کب شامل ہوئے، اس بارے میں حبیب جان کہتے ہیں کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا، اور اسے پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دیے گئے، لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

    حبیب جان نے ویڈیو میں بتایا کہ جب عزیر بلوچ واپس آیا تو قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال بھی عزیر سے ملنے گئیں، اس کے بعد میرے دفتر پر حملہ ہوا اور میرا بھائی زخمی ہوا، جو بعد میں شہید ہوا۔ لیکن بقول چوہدری اسلم اور رحمان ملک کے سب معاملات کا سرغنہ وہ مجھے گردانتے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ عزیر بلوچ کا گروپ آئی جی سمیت سندھ میں سب پولیس افسران کے تبادلے کرتا تھا، وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت ان کے دروازے پر کھڑی رہا کرتی تھی، زرداری کی خواہش تھی ان کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں، لیکن مظفر ٹپی آن ٹپکے جس سے جھگڑےکی بنیاد شروع ہوئی، مظفر ٹپی 50 گاڑیوں کا قافلہ لے کر لیاری پہنچ گیا، ڈپٹی کمشنر کا فون آیا کہ آپ نے کیا کیا، ڈپٹی کمشنر کو میں نے کہا کہ بلوچ متحد ہو رہے ہیں، عزیر بلوچ کے تعلقات پی پی سے تب ختم ہوئے جب حکومت خطرے میں تھی۔

    دریں اثنا، علی زیدی کے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلے ہیں، مافیا ڈان آصف زرداری، قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے، حبیب جان نے دونوں کو بے نقاب کیا جو کبھی ان کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی سے متعلق دنیا کو سب پتا چل گیا ہے، تمام افراد سے درخواست ہے اس جنگ میں میرا ساتھ دیں، قانون بھی حرکت میں آ چکا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرتے رہنا چاہیے، سپریم کورٹ کو معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیے۔

  • عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی ، علی زیدی ایک اور اہم ثبوت سامنے لے آئے

    عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی ، علی زیدی ایک اور اہم ثبوت سامنے لے آئے

    کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کا 4 سال پرانا انٹرویو شیئر کردیا اور کہا تھوڑی سی تحقیق کریں تو بہت سے شواہد مل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل گبول کا31جولائی 2016 کا انٹرویو ٹوئٹ کردیا اور کہا نبیل گبول نے اے آروائی پرانٹرویومیں کہا سندھ پولیس جے آئی ٹی پر دستخط نہیں کررہی، جے آئی ٹی رپورٹ عزیر بلوچ کی تھی، تھوڑی سی تحقیق کریں تو بہت سے شواہد مل جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر علی زیدی عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ سامنے لے آئے تھے ، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہے اور اس کے دوستوں میں ذوالفقارمرزا کے ساتھ فریال تالپور،قادرپٹیل اور شرجیل میمن کا نام شامل ہیں۔

    بعد ازاں علی زیدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جےآئی ٹی سےمتعلق چیف جسٹس سےدرخوسات کی ہے، وزیراعظم عمران خان کوایک لیٹربھی لکھاہےکل ریلیزکردوں گا، ڈھائی سال ان جےآئی ٹیز سے متعلق عدالت جاتا رہا سماعت سنتا رہا، سندھ حکومت کہتی تھی یہ رپورٹس پبلک کرنا قومی سلامتی کیخلاف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی 43 صفحات کی اوربھی ہےجس پرکوئی دستخط نہیں، آپریشن ضرب عضب میں سہولت کاروں کوبھی گرفتارکرناتھا،جوجےآئی ٹی سامنےلایاہوں اس پر4اداروں نےدستخط کیےہیں، 4اداروں نےدستخط کیے، وفاقی حکومت چاروں اداروں سےپوچھ کربتائےگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017اکتوبر میں مجھے یہ لفافہ گھر پر ملا تھا، لفافےمیں 3 عزیربلوچ اور 2نثارمورائی کی جےآئی ٹی رپورٹس تھیں، ایک رپورٹ جو سندھ حکومت نے ریلیز کی اورایک جو میں نے دکھائی ، عزیربلوچ کی ایک رپورٹ اور بھی ہے، جس پرکسی کےدستخط نہیں اور نثارمورائی کی جو جے آئی ٹی رپورٹ سندھ حکومت نے پبلک کی وہ تھی۔

    علی زیدی کا کہنا تھا امید ہے پہلے تو سپریم کورٹ میں ازخودنوٹس لیا جائے گا، عزیرکی جو جےآئی ٹی رپورٹ دکھائی سپریم کورٹ اس کی تصدیق کرے گی، معاملےکوسپریم کورٹ لے کر جاؤں گا اور منطقی انجام تک پہنچاؤں گا، صولت مرزا نے سب کے نام لیےآج وہ دبئی اورامریکامیں بیٹھےہیں، جب تک ایسے فائدہ اٹھانے والوں کو نہیں پکڑیں گے آگے نہیں بڑھیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بلدیہ جےآئی ٹی میں جن لوگوں کےنام ہیں انہیں بری الذمہ نہیں سمجھتا، بلدیہ جےآئی ٹی میں جن کانام ہےوہ سب ملوث ہیں، ہمیں عمران خان نے ٹرانسپیرنسی سکھائی ہے یہ گیم ابھی شروع ہواہے۔

  • علی زیدی کا جے آئی ٹی جاری کرنا سنگین الزامات کو جنم دیتا ہے،فواد چوہدری

    علی زیدی کا جے آئی ٹی جاری کرنا سنگین الزامات کو جنم دیتا ہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی زیدی کادعویٰ درست نکلا تو وزیراعلیٰ،چیف سیکریٹری اور کابینہ ارکان پر مقدمہ بنتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی زیدی کا جے آئی ٹی جاری کرناسنگین الزامات کو جنم دیتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ علی زیدی کادعویٰ درست نکلاتو سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کا مقدمہ وزیراعلیٰ سندھ،چیف سیکریٹری اور کابینہ ارکان پر مقدمہ بنتاہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر سنگین فوجداری مقدمات کا پیش خیمہ ہوگا۔

    عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک، اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہے اور اس کے دوستوں میں ذوالفقارمرزا کے ساتھ فریال تالپور،قادرپٹیل،شرجیل میمن کا نام شامل ہیں جبکہ فریال تالپور،آصف زرداری کے کہنے پر اس کے سر کی قیمت ختم کی گئی۔

  • عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک، اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک، اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہے اور اس کے دوستوں میں ذوالفقارمرزا کے ساتھ فریال تالپور،قادرپٹیل،شرجیل میمن کا نام شامل ہیں  جبکہ فریال تالپور،آصف زرداری کےکہنے پرسرکی قیمت ختم کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ جےآئی ٹی رپورٹ کی کاپی میڈیا کو جاری کردی، جاری کردہ جےآئی ٹی رپورٹ پر 4 دستخط ہیں، رپورٹ پر آئی ایس آئی،ایم آئی،رینجرز، آئی بی کے دستخط ہیں جبکہ اسپیشل برانچ ،سی آئی ڈی افسرکےدستخط نہیں اور سندھ حکومت نے جو جےآئی ٹی جاری کی اس پر 6 دستخط ہیں۔

    علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی میں عزیربلوچ کے دوستوں میں ذوالفقارمرزا کے ساتھ فریال تالپور،قادرپٹیل،شرجیل میمن کا نام شامل ہیں، جےآئی ٹی کاپی کےمطابق عزیر بلوچ بچپن سے پیپلزپارٹی سے منسلک ہے۔

    جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی میں یوسف بلوچ نے2010میں مخالفین کےقتل پر آصف زرداری کاتعریفی پیغام دیا، یوسف بلوچ نے کہا مخالفین کے قتل پر’’بڑے صاحب‘‘خوش ہیں اور پیغام ملنےکےبعد عزیر بلوچ نے مخالفین کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی۔

    جے آئی ٹی کاپی کے مطابق یوسف بلوچ نےعزیربلوچ کو بتایا فریال تالپور،آصف زرداری کےکہنے پرسرکی قیمت ختم کردی گئی اور ریاست کی طرف سے مقدمات بھی سندھ حکومت نے ختم کردیے ہیں۔

    جےآئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013میں قائم علی شاہ کے وزیراعلیٰ بننے کے فوری بعد ملزم نے عشائیہ دیا ، عشائیے میں قائم علی شاہ، فریال تالپور،قادر پٹیل نے شرکت کی۔

    علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی کےمطابق آصف زرداری نے یوسف بلوچ کو کہا عزیر بلوچ کو کسی دوسری پارٹی میں نہ جانے دیاجائے، یوسف بلوچ عزیر بلوچ اور آصف زرداری کےدرمیان کو آرڈینیٹر کا کردار ادا کرتا تھا اور یوسف بلوچ کے ذریعے پیپلز پارٹی کی ایک قومی،2 صوبائی نشستیں عزیر بلوچ کودی گئیں۔

    جےآئی ٹی کاپی میں بتایا گیا کہ 2012میں پیپلزپارٹی سےمنسلک رہنے کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپور نے 114گریڈ کی 500نوکریاں دیں اور فریال تالپور نے عزیر  بلوچ کو لیاری کو پیپلزپارٹی کا گڑھ برقرار رکھنے کا کہا ، فریال تالپور نے کہا مخالفین کے خلاف بندوق استعمال کریں مگر لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ رہنا چاہیے۔

    جےآئی ٹی رپورٹ کےمطابق 2012میں قادرپٹیل نے ہاکس بے روڈ پر جعلی کاغذات بناکرپلاٹ پر قبضہ کیا ، شیراز کامریڈ نے پلاٹ پر تعمیرات روکنے کی کوشش کی  تو قادرپٹیل عزیر بلوچ سے مدد مانگی اور عزیر بلوچ کابیان ہے کہ قادرپٹیل نے مدد کیلئے 50لاکھ روپے دیئے اور قادرپٹیل کے دوست حبیب جوکھیو کو پلاٹ پر قبضے میں مدد کرائی ۔

    علی زیدی کی جاری کردہ جےآئی ٹی کاپی میں کہا گیا کہ عزیر بلوچ کا بیان ہے کہ حبیب جوکھیو سےمواچھ گوٹھ میں پلاٹ پر قبضے کےعوض8لاکھ روپے ملے۔