Tag: علی ظفر

  • علی ظفر سے ہر ہفتے بات ہوتی ہے، بھارتی گلوکار سونو نگم

    علی ظفر سے ہر ہفتے بات ہوتی ہے، بھارتی گلوکار سونو نگم

    معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ ان کی پاکستانی گلوکار علی ظفر سے تقریباً ہر ہفتے باتی ہوتی ہے، وہ اچھے شخص ہیں۔

    بالی ووڈ کے گلوکور سونو نگم جو اپنی سریلی آواز کی وجہ سے انڈسٹری میں خاص مقام رکھتے ہیں انھوں نے اپنے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے بہترین تعلق کا انکشاف کیا ہے، حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ وہ علی ظفر کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    سونو نگم کا کہنا تھا کہ علی ظفر بہت پیارا آدمی ہے، اس سے ہر ہفتہ یا دو ہفتہ بعد میری بات ہوتی ہے، وہ بہت ہی اچھا شخص ہے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی یادگار اور مشہور گانوں کو اپنی آواز دینے والے ویٹرن گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ جو ہمارے ذہن کے لوگ ہوتے ہیں، ہمارا ان سے پیار رہتا ہے۔

    حال ہی میں سونو نگم نے میزبان فریدون شہریار کو انٹرویو دیا تھا جس میں انھوں نے ایک اور پاکستانی گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خصوصی جذبات کا اظہار کیا تھا۔

    سونو نگم کا کہنا تھا کہ یقینی طور وہ میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، جب میرا کیریئر ان کے گانوں سے شروع ہوا، تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا، ‘مسٹر سونو، میں پاکستان سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی ہوں، اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ نے اسے بہت اچھا گایا تھا۔’

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی گلوکار نے اپنے کیریئر کا آغاز عطا اللہ کے مشہور گانے ’اچھا سلا دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا اور اپنی کامیابی کا سہرا بھی لیجنڈ گلوکار کو دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی گلوکار نے اپنے کیریئر کا آغاز عطا اللہ کے مشہور گانے ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sonu-nigam-thanks-atta-ullah-eesa-khelwi/

  • گورنر سندھ معروف گلوکار علی ظفر کے ہمراہ ڈھابے پر پہنچ گئے (ویڈیو)

    گورنر سندھ معروف گلوکار علی ظفر کے ہمراہ ڈھابے پر پہنچ گئے (ویڈیو)

    (11 اگست 2025) گورنر سندھ کامران ٹیسوری حیدرآباد میں میوزک کنسرٹ کے بعد معروف گلوکار علی ظفر کے ہمراہ ڈھابے پر جا پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک بار پھر عوامی انداز اختیار کیا اور حیدرآباد میں معرکہ حق جشن آزادی کے کامیاب گرینڈ میوزک کنسرٹ کے بعد کراچی واپسی سے قبل معروف گلوکار علی ظفر کو لے کر ایک ڈھابے پر جا پہنچے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ گورنر سندھ نے گلوکار کے ہمراہ ڈھابے پر چائے پی اور چوکر کی روٹی کھائی۔

    فارروق ستار نے بتایا کہ چوکر کی روٹی نہ صرف ذائقہ دار بلکہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں باغ مصطفیٰ گراؤنڈ میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    اس میوزیکل کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ راحت فتح علی خان، علی ظفر سمیت دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شہریان حیدرآباد کو محظوظ کیا۔

  • قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے ساتھ کون پرفارم کرے گا؟

    قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے ساتھ کون پرفارم کرے گا؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار قذافی اسٹیڈیم میں پرفارم کریں گے۔

    پی سی بی کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کو ریکارڈ 117 دنوں میں مکمل کرنے کے بعد شاندار افتتاحی تقریب منانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    تقریب کے دوران شائقین کرکٹ لائیو گانے، شاندار آتش بازی اور منفرد لائٹ شو سے لطف اندوز ہوسکیں گے جس کے لیے داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شرکت کریں گے اور نئے تعمیر شدہ پنڈل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پوری ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ شائقین کو بہترین ممکنہ تجربہ پیش کرنے پر فخر ہے اتنے کم وقت میں اس ٹیڈیم کی تبدیلی میں ہماری پوری ٹیم کی محنت اور لگن شامل ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 8 اور 10 فروری کو پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دو میچز ہوں گے۔

    اس کے بعد لاہور چیمپئنز ٹرافی کے چار میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں دوسرا سیمی فائنل بھی شامل ہے جو پانچ مارش کو شیڈول ہے۔

    اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نہیں پہنچتا تو لاہور کا قذافی اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی بھی کرسکتا ہے۔

  • پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امید ہے امریکا ساتھ دے گا، علی ظفر

    پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امید ہے امریکا ساتھ دے گا، علی ظفر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سینیٹر علی ظفر نے امریکا سے امید باندھ لی ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی پر پاکستان کا ساتھ دے گا۔

    بیرسٹر سینیٹر علی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ساری دنیا میں جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو تو تمام ممالک ساتھ دیں، اگر پاکستان کے باہر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی تو پاکستان کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،ا گر پاکستان کے اندر کوئی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ہم امید کرتے ہیں یو ایس اے پاکستان کا ساتھ دے۔

    انھوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے پر دنیا میں بہت بڑا اثر ہوگا، وہ سپر پاور ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جب بھی نئے صدر یو ایس اے آئے ہیں تو دنیا کی سیاست میں تبدیلی بھی دییکھنے کا ملا ہے، پہلے جب صدر ٹرمپ ائے تھے تو افغانستان سے جنگ ختم ہو گئی تھی، ابھی صدر ٹرمپ آنے سے پہلے غزہ میں سیز فائر ہو گیا ہے۔

    علی ظفر نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کرے گا لیکن اگر پاکستان کے اندر انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ہم امید کرتے ہیں یو ایس اے پاکستان کا ساتھ دے گا۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی ملی بھگت سے کورم ٹوٹنے کا انکشاف

    انھوں نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ حکومت تذبذب کا شکار ہے، اس کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے، پی ٹی ائی نے مذاکرات کی کامیابی کے لیے حکومت کو 7 دنوں کا الٹی میٹم دیا ہے، اس دوران ہو جو تحریری جواب دیں گے، اس پر ہم اپنا مؤقف اختیار کریں گے، پی ٹی ائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے تحریری جواب کے انتظار میں ہے۔

    علی ظفر نے کہا ’’ایک بات بڑی کلیئر ہے کہ اگر یہ ڈیمانڈز نہیں مانتے تو خان صاحب نے بار بار کہا ہے کہ مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔‘‘ انھوں نے کہا ’’آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات سے حکومت پریشان ہے، لیکن اب جب یہ بتا دیا گیا ہے کہ آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر علی کی ملاقات میں کیا بات ہوئی، تو حکومت کی پریشانی دور ہو جائے گی۔‘‘

  • علی ظفر نے بھائی دانیال کے ساتھ نیا گانا ریلیز کردیا

    علی ظفر نے بھائی دانیال کے ساتھ نیا گانا ریلیز کردیا

    معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ نیا گانا ریلیزکردیا۔

    گلوکار علی ظفر نے بھائی دانیال کے ساتھ مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے نیا گانا ریلیز کیا ہے، ’منڈا آن دا رائز‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

    گانے میں معروف امریکن ریپر، ٹی آئی نے بھی علی اور دانیال کے ساتھ کولیب کیا ہے۔

    گزشتہ دنوں گانے نے ریلیز ہوتے ہی ایک گھنٹے میں دس لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا اور مداحوں کی جانب اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    دانیال ظفر کا جذبہ اور منفرد فنکارانہ صلاحیتیں بھی پاکستانی موسیقی کی نئی لہر کی نمائندگی کرتی ہے۔

    اس تعاون میں ٹی آئی کا شامل ہونا، جو ہپ ہاپ اور ریپ موسیقی کے بانی ہیں اور جن کا اثر دہائیوں تک پھیلا ہوا ہے، اس شراکت داری کو میوزک انڈسٹری میں ایک تاریخی لمحے کے طور پر دیکھا جارہے۔

    گانے کی ریلیز پر گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ دانیال ظفر اور انٹرنیشنل ہیپ ہاپ سٹار ٹی آئی کے ساتھ مل کر گیت ریلیز کرنے کا مقصد ملکی میوزک انڈسٹری کو بین الااقوامی میوزک شائقین کے بیچ لے جانا ہے۔

  • پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے: علی ظفر

    پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے: علی ظفر

    پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور پروڈیوسر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے مقابلے بالی ووڈ اس لیے کامیاب ہے کہ وہاں تمام لوگ اجتماعی سوچ رکھتے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ضفر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری اور بالی ووڈ انڈسٹری کے لوگوں اور ان کے رویوں پر تبصرہ کیا۔

    علی ظفر نے بالی ووڈ کی پیشہ ورانہ سوچ اور اجتماعی نقطہ نظر کی تعریف کی اور اسے پاکستانی انڈسٹری کے لیے ایک نمونہ قرار دیا۔

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بالی ووڈ سے ان کا اجتماعی سوچ کا نظام سیکھنا چاہیے، یہاں ہر شخص اپنی ذاتی سوچ کے تحت کام کر رہا ہے، جو کہ انڈسٹری کی ترقی میں رکاوٹ ہے، کامیاب انڈسٹریز ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں اور ٹیم کی صورت میں آگے بڑھتی ہیں۔‘

    علی ظفر  نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری صرف بھارت نہیں بلکہ کسی بھی ملک سے سیکھ سکتی ہے لیکن ہمارے ہاں سیکھنے کا کوئی رجحان ہی نہیں ہے اور کوئی اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہی انڈسٹری یا لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو بطور ٹیم کام کرتے ہیں، پاکستان میں ہر کوئی اپنے بارے میں سوچ رہا ہے جو کہ ٹھیک ہے لیکن بعض اوقات ہمارے یہاں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔

    میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ وہ پاکستان میں کیا تبدیلی لانا چاہتے ہیں؟ اس بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ہمارے ہاں عام ذہنیت بہت رجعت پسند ہے، میں پاکستان میں ذہنیت کو بدلنا چاہتا ہوں۔

  • علی ظفر کی آئس باتھ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    علی ظفر کی آئس باتھ لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آئس باتھ لے رہے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں پاکستانی گلوکار کو آئس باتھ لیتے اور ساتھ ہی اس کے فائدے بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی قسم کی پریشانی، اسٹریس، اینزائٹی یا ڈپریشن کا شکار ہیں تو آپ کو آئس باتھ ضرور لینا چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ آئس باتھ لینے کا جو احساس ہے یہ آپ کو دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا۔ یہ اتنی چیزوں کا علاج ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

    وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن بھگاتے بھگاتے کہیں نمونیا نہ ہو جائے۔ دوسرے لکھا کہ آئس باتھ کے دوران اتنی ٹھنڈ لگتی ہے کہ ٹینشن کا خیال ہی نہیں آتا۔

    ایک اور صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کر لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی کا احساس ہورہا ہے۔

    اس سے قبل پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی پہلی اے آئی میوزک ویڈیو میں تھر کی گلوکارہ ’نرملا‘ کو متعارف کرایا تھا۔

    گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسکے ساتھ لکھے طویل کیپشن میں انہوں نے اے آئی سے تیار کردہ میوزک ویڈیو کے بارے میں بتایا ہے۔

    انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ سال پہلے، مجھے یوسف صلاح الدین کی طرف سے واٹس ایپ پر ایک گانے کا ڈیمو موصول ہوا، جس میں گلوکارہ نرملا سے میرا تعارف کرایا گیا تھا، میں فوری طور پر نرملا کی آواز اور کمپوزیشن کی مہارت سے متاثر ہوگیا تھا‘۔

    مجھے یہ جان کر مزید تحریک ملی کہ یہ باصلاحیت نوجوان لڑکی جو سندھ کے دور دراز صحرا میں رہتی ہے جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں، خصوصاً پانی کی کمی ہے اور جہاں موسیقی خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ایک ممنوعہ سمجھا جاتا ہے، اپنے بھائی کے مکمل تعاون کے ساتھ، موسیقی کے شوق کو پورا کر رہی ہے۔

  • اور بھی کھیل ہیں زمانے میں کرکٹ کے سوا! علی ظفر پاکستانی ٹیم سے بددل

    اور بھی کھیل ہیں زمانے میں کرکٹ کے سوا! علی ظفر پاکستانی ٹیم سے بددل

    معروف گلوکار علی ظفر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی کے بعد بدل ہوگئے اور دوسرے کھیلوں کو سپورٹ کرنے لگے۔

    بابر اعظم اینڈ کمپنی کی عالمی ایونٹ شرمناک کارکردگی سے جہاں شائقین کرکٹ برہم وہیں شوبز شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں اور ٹیم کو پرفارمنس پر سوالات اٹھارہی ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی ان کی تصویر بھی لگائی۔

    گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اور بھی کھیل اور کھلاڑی ہیں زمانے میں کرکٹ کے سوا۔ ویلڈن نوح بٹ! چھاگئے!

    خیال رہے کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں ازبکستان میں ہونے والے اسٹرانگ مین گیمز میں بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    اسٹرانگ مین گیمز میں پاکستان، آسٹریلیا، ترکیہ، امریکا، ایران اور بھارت سمیت 16 ممالک نے حصہ لیا تھا، اس ایونٹ میں نوح بٹ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ا

  • علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

    علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار و اداکارہ علی ظفر بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں پہنچ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

    علی ظفر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ سر سبز جنگل میں بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں، گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بھی میں سفر پر جاتا ہوں تو سب سے پہلے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اٹھاتا ہوں، بارش ہو یا طوفان یا چمکتا سورج ہو، ہر موسم کو انجوائے کریں۔

    گلوکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا فلم فیسٹیول میں شرکت کا لُک بھی شیئر کی، تصویر میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور دیگر دو شخصیات موجود ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کے کیپشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ کانز میں اُن کا پہلا دن ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

    واضح رہے کہ فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ جاری ہے، چودہ مئی سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

    فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلموں کی اسکریننگ، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہو رہی ہیں جس میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سلیبریٹیز شریک ہیں۔

  • ’کھل کے کھیل پیارے‘ پی ایس ایل 9 کا اینتھم جاری کردیا گیا

    ’کھل کے کھیل پیارے‘ پی ایس ایل 9 کا اینتھم جاری کردیا گیا

    لاہور: پی ایس ایل سیزن 9 کا گانا ’کھل کے کھیل پیارے‘ جاری کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 9 کے اینتھم کو جاری کردیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    اینتھم کی تھیم ’کھل کے کھیل‘ ہے جبکہ گانے کے بول ’کھل کے کھیل پیارے کب تو ڈرے گا‘ ہیں۔

    تین منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو میں ٹیموں کی کارکردگی دکھائی گئی ہے جبکہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گانے پر رقص بھی کررہے ہیں۔

    پی ایس ایل کے نئے گانے کو چند منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور علی ظفر اور آئمہ بیگ کی آواز میں گانے کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے ٹیزر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

    یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔