Tag: علی ظفر

  • علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کی گواہ سے جواب طلب

    علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کی گواہ سے جواب طلب

    لاہور: ہائیکورٹ نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کی گواہ لینہ غنی سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ علی ظفر نے لینہ غنی کے خلاف گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے علی ظفر کی جانب سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے.

    عدالت نے فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    علی ظفر نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں وکیل علی سبطین کےتوسط سےدرخواست دائر کرتے عدالت سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ کیخلاف درخواست دائر کردی

    درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ لینہ غنی سول کورٹ دعویٰ میں میشا شفیع کی گواہ ہے، سوشل میڈیا پرمہم چلانےپر لینہ غنی کے خلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کو درخواست دی جس پر لینہ غنی نے غلط بیانی کرکے کارروائی رکوانے کیلئے جوابی درخواست دائر کردی۔

    درخواست گزار کے مطابق لینہ غنی نے جھوٹی درخواست دائر کرکے عدالت کو گمراہ کرنےکی کوشش کی لہذا لاہورہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ لینہ غنی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو لاہو ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی، میشا شفیع نے ہراساں کرنے کی اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    اس سے قبل راک اسٹار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی تھی ، صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کےالزامات کے بعد علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ کیخلاف درخواست دائر کردی

    علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ کیخلاف درخواست دائر کردی

    لاہور: معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کیلئےدرخواست دائر کردی۔ لینہ غنی سول کورٹ دعویٰ میں میشاشفیع کی گواہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ طول پکڑتی جارہی ہے، فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا معاملہ طویل سے طویل تر ہوتا جارہا ہے۔

    گلوکار علی ظفر نے لینہ غنی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں لینہ غنی کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لینہ غنی سول کورٹ دعویٰ میں میشا شفیع کی گواہ ہے، سوشل میڈیا پرمہم چلانےپر لینہ غنی کے خلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کو درخواست دی جس پر لینہ غنی نے غلط بیانی کرکے کارروائی رکوانے کیلئے جوابی درخواست دائر کردی۔

    یہ بھی پڑھیں: علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لینہ غنی نے جھوٹی درخواست دائر کرکے عدالت کو گمراہ کرنےکی کوشش کی لہذا لاہورہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ لینہ غنی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو لاہو ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی تھی، میشا شفیع نے ہراساں کرنے کی اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    اس سے قبل راک اسٹار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی تھی ، صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کےالزامات کے بعد علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • لیلا او لیلا کے بعد علی ظفر اب کون سا گانا گائیں گے؟

    لیلا او لیلا کے بعد علی ظفر اب کون سا گانا گائیں گے؟

    لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو آپ اسٹار نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم اسٹاراورگلوکارعلی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیلا او لیلا کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اب اور بھی کچھ کروں جس سے پاکستان کے دوسرے حصوں کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آسکے۔

    علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہا کہ پشتو گانا کیسا رہے گا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے ان گانوں کے لنک بھیجیں جو آپ چاہتے ہیں کہ میں کسی گلوکار کے ساتھ گاؤں۔

    معروف گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو آپ اسٹار نہیں ہیں۔

    پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ پشتو کا استعمال کیا جس سے لگتا ہے کہ وہ اب اپنے کسی مداح کے ساتھ پشتو گانا گانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں علی ظفر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ بلوچی گانا لیلا او لیلا گایا تھا

    یاد رہے کے چند روز قبل ریلیز کیا جانے والا گانا ’لیلا او لیلا‘ معروف گلوکار علی ظفر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ گایا تھا۔

    علی ظفر اور عروج فاطمہ کی جانب سے گائے جانے والے گانے لیلا او لیلا کو یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

  • گلوکار علی ظفر نے بلوچستان کی نوجوان گلوکارہ کی خواہش پوری کردی

    گلوکار علی ظفر نے بلوچستان کی نوجوان گلوکارہ کی خواہش پوری کردی

    کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر نے بلوچستان کی نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ کی خواہش پوری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار و اداکار علی ظفر اور ان کی مداح نے بلوچی میں ساتھ گانا گیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، کوئٹہ کی بارہ سال عروج فاطمہ نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی خواہش کی تھی۔

    علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ینگ ٹیلنٹنڈ گلوکارہ کو متعارف کروایا ہے، بلوچی گانے ’لیلا او لیلا‘ کو صرف چند گھنٹوں میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔


    علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آج عروج فاطمہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہئے۔

    واضح رہے کہ علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کے لیے عروج فاطمہ کو بے چینی سے انتظار تھا انہوں نے 9 اکتوبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھ سے انتظار نہیں ہورہا ہے، جمعہ کے دن کے لیے تیار رہیں۔

    نوجوان گلوکارہ نے علی ظفر کی جانب سے سپورٹ کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل علی ظفر نے ایک نوجوان گلوکار یشال شاہد کو متعارف کروایا تھا اور ان کے ساتھ ’سجنا‘ گانا گایا تھا جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

  • علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی ایک اور درخواست مسترد

    علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی ایک اور درخواست مسترد

    لاہور: لاہو ہائیکورٹ میں گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی گئی، میشا شفیع نے ہراساں کرنے کی اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے ہراساں کرنے کی اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کے میشا شفیع کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے کو بحال رکھا ہے۔ میشا شفیع نے گورنر پنجاب اور محتسب کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    میشا شفیع کے وکیل کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے جنسی ہراساں کرنے کے خلاف اپیل مسترد کی تھی، صوبائی محتسب کو اپیل کے لیے مناسب فورم قرار نہ دیتے ہوئے اپیل مسترد کی۔

    میشا شفیع کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جنسی ہراساں کے لیے مالک اور ملازم ہونا ضروری نہیں، کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کے خلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت گورنر پنجاب کا اپیل مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی۔

    سماعت کے بعد گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گلوکارہ میشا شفیع کا میرے خلاف کیس ہائیکورٹ نے مسترد کردیا، میرے خلاف یہ میشا شفیع کا مسترد کیا جانے والا تیسرا کیس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جعلی الزامات کسی کی گھریلو زندگی تباہ کر سکتے ہیں، جعلی الزامات لگانے والے اصل متاثرین کے ساتھ بھی ظلم کرتے ہیں۔ پیش کیے گئے شواہد جلد منظر عام پر لاؤں گا۔

    علی ظفر نے مزید کہا کہ ساتھ دینے اور چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

    خیال رہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان مذکورہ تنازعہ کافی عرصے سے عدالت میں زیر بحچ ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف متعدد عدالتوں میں کئی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

    علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے۔

  • علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی

    علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی

    لاہور : راک اسٹار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی ، صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کےالزامات کے بعد علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راک اسٹار علی ظفر پرلگےالزام جھوٹے ثابت ہونے لگے، ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون صوفی نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے علی ظفر سے معافی مانگ لی۔

    صوفی نے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس جھوٹے الزام کے پیچھے چھپی پوری کہانی بیان کی اور کہا ایک لڑکی کے گمراہ کرنے پر علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا،غلطی مان کرمعافی مانگ رہی ہوں ، معافی بہت پہلے مانگنا چاہتی تھی لیکن سوشل میڈیا پر تنقید سے ڈرتی تھی۔

    علی ظفر نے جواب میں صوفی کی ہمت اوربہادری کوسراہا اور معذرت قبول کرکےدعا دیتے ہوئے پیغام میں لکھا بہادری سےغلطی تسلیم کرنے پروہ ہمیشہ یاد رہیں گی۔

    خیال رہے صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کے الزامات چند گھنٹے بعد ہی علی ظفر پر امریکہ میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، اس الزام کی تردید اس وقت شوکت خانم کی نمائندہ نے کی تھی جو کہ علی کے ساتھ امریکہ میں ہسپتال کے اس فنڈ ریڈنگ تقریب میں موجود تھیں۔

    اس تردید کے بعد صوفی نے اپنا ٹویٹر اکاونٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا تھا اور گزشتہ روز صوفی نے اپنا ٹویٹڑ اکاونٹ دوبارہ بحال کر کے علی ظفر سے معافی مانگی۔

  • میشا شفیع کا علی ظفر پر دوسو کروڑ ہرجانے کا جوابی دعویٰ ، گلوکار عدالت میں پیش

    میشا شفیع کا علی ظفر پر دوسو کروڑ ہرجانے کا جوابی دعویٰ ، گلوکار عدالت میں پیش

    لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر پر دو سو کروڑ روپے جوابی ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، علی ظفر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جوابی دعوے کی نقول حاصل کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دائر کردہ جوابی ہرجانے کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شا ہ کی عدالت میں ہوئی۔

    میشا شفیع کی جانب سے اپنے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر علی ظفر عدالت میں ذاتی حیثیت سےپیش ہوئے ۔

    میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔  یاد رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیے جانے کے بعداداکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کے دعوے میں 100 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔

    ایک موقع پر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میشا شفیع نے  کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ان پر ہراساں کرنے کاجھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ علی ظفر نے میڈیا پر یہ بھی بیان دیا تھا کہ وہ ایک شریف شہری ہیں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے۔

    علی ظفر کے اس الزام کو میشا شفیع نے جھوٹ قرار دیتے ہوئے عدالت میں ہتک عزت کا دعوی ٰ دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف دو سو کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے اور کہا ہے کہ علی ظفر نے پیسوں کے لالچ میں   میں جھوٹا الزام عائد کیا ہے ، جس سے شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ  علی ظفر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت میں علی ظفر نے عدالت کو بتایا تھا کہ میشا شفیع اور اُن کی دوستوں نے مجھ پر ہراساں کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، لہذا انہیں عدالت میں طلب کیا جائے۔ گلوکار نے عدالت میں دو ڈبے پیش کیے جن میں شواہد موجود تھے۔ علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شواہد میں واٹس ایپ پیغام، سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس و دیگر دستاویزات شامل ہیں۔

    پاکستانی گلوکار و اداکار نے عدالت میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی ایک دوست نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ میں نے اے لیولز انٹر میں انہیں ہراساں کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے اے لیولز سے پڑھا ہی نہیں ہے۔ علی ظفر نے عدالت میں اپنی تعلیمی اسناد بھی پیش کی تھیں۔

  • لاہور: میشا شفیع علی ظفر کیس کی سماعت، فلم اسٹار کے مینیجر کا بیان قلم بند

    لاہور: میشا شفیع علی ظفر کیس کی سماعت، فلم اسٹار کے مینیجر کا بیان قلم بند

    لاہور: سیشن کورٹ، لاہور میں آج میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ، جس کے بعد سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی گئی.

    عدالت میں آج علی ظفرکے منیجر طہ نے اپنا بیان قلم بند کرایا، انھوں نے کہا کہ میں نے علی ظفرکے کردار سے متعلق کبھی غلط بات نہیں دیکھی.

    اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نےہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے.

    گلوکار نے کہا کہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے.

    مزید پڑھیں: علی ظفر کی میشا شفیع کو ایک بار پھر معافی مانگنے کی پیش کش

    عدالت نے علی ظفر ہتک عزت کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا، آئندہ سماعت پرآخری گواہ کوبیان قلم بند کرانے کے لئے طلب کر لیا گیا.

    خیال رہے کہ  31 مئی 2019 کو گلوکار علی ظفر نے ایک بار پھر میشا شفیع کو مشورہ دیا تھا کہ اگر  وہ اپنے الزامات کی معافی مانگ لیں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔ البتہ گلوکارہ کی جانب سے اس پیش کش کو رد کر دیا گیا۔

  • میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے گواہوں پر جرح مکمل کرلی

    میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے گواہوں پر جرح مکمل کرلی

    لاہور: سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کےدعوی کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نےمیشا شفیع کے وکلا کو گواہوں پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے میشا شفیع کے خلاف دائر دعوی کی سماعت کی،وکلاء ہڑتال کے باوجود علی ظفر کے وکلاء اور آٹھ گواہ عدالت پیش ہوئے،میشاشفیع کے وکیل نے کہا کہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث آج جرح نہیں کرسکتے،علی ظفر کے گواہوں پرسماعت کےلئے اگلی تاریخ دے دی جائے۔

    علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ ان کےچار گواہ کراچی سے آئے ہیں ان پر آج ہی جرح مکمل کی جائے، ہڑتال کی وجہ سے ان گواہوں کو نہ لٹکایا جائے،عدالتی حکم پر میشا شفیع کے وکلاء نےعلی ظفرکے 5 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی،عدالت میں دو خواتین سمیت تین مرد گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔عدالت نےعلی ظفر کےمزید گواہوں کو30 مئی کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کچھ عرصہ قبل نے گلوکار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، علی ظفر نے میشا شفیع کے ہراساں کرنے کے الزام کے خلاف سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

    گزشتہ سماعت پر علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کو بھیجے جانے والے ہتکِ عزت دعوے کی سماعت لاہور سیشن کورٹ میں ہوئی  تھی جس میں مزید گلوکار کے مزید گواہان پیش ہوئے۔

    عدالت میں علی ظفرکےحق میں 7گواہان نے بیان حلفی جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ جیمنگ سیشن میں ہراسگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تمام وقت میشا اور علی ظفر ہماری نظروں کےسامنے ہی تھے۔

    سیشن کورٹ نےآئندہ سماعت پرمیشا شفیع کےوکلا کو گواہان کے بیانِ حلفی پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ اس سے قبل 11 مئی کو علی ظفر کی پہلی گواہ ماڈل کنزہ منیز نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر بیان قلم بند کرایا تھا۔

    ماڈل کنزہ کا کہنا تھا کہ میشا نے جس مقام پر علی ظفر کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا میں بھی اُس وقت اسٹوڈیو میں موجود تھی۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسٹوڈیو میں کنسرٹ کی ریہرسل جاری تھی وہاں، میرے ، علی ظفر اور میشا سمیت 10 سے گیارہ لوگ موجود تھے۔

    کنزہ نے عدالت کو بتایا کہ جب میشا اسٹوڈیو پہنچیں تو وہ علی ظفر سے گرمجوشی کے ساتھ ملیں اور ریہرسل مکمل ہونے کے بعد انہوں نے مسکراتے ہوئے علی ظفر کو الوداع کیا، ریہرسل کے دوران ویڈیو بھی بن رہی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے چار پانچ فٹ فاصلے پر کھڑے ہوئے تھے۔

  • علی ظفر کا حمد و نعت پر مبنی نیا کلام جاری

    علی ظفر کا حمد و نعت پر مبنی نیا کلام جاری

    معروف گلوکار علی ظفر نے حمد ونعت پر مبنی کلام جاری کردیا، یہ کلام ان کے سفرِ عمرہ کے احساسات پر مبنی ہے، گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے احساسات بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ جو کچھ انہوں نے اپنے سفر میں محسوس کیا ، یہ حمدو نعت اس کا ایک حصہ ہے ، اللہ ہم سب اپنے رحمتیں نازل کرے اور اس کلام سے امن کو فروغ ملے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ اس سال کے آغاز میں انہوں نے عمرے کی نیت سے مکے اور مدینے کا سفر کرنے کی سعاد ت نصیب ہوئی، اور وہاں جو ان کے محسوسات تھے وہ انہوں بیان نہیں کرسکتے ، یہ تازہ کلام ان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

    اس کلام کو علی ظفر نے خود تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری اور ایڈیٹ کے فرائض حسن بادشاہ نے انجام دیے ہیں، کلام کی مکسنگ اور ماسٹرنگ آکاش پرویز نے کی ہے جبکہ موسیقی بھی علی ظفر نے ہی دی ہے۔

    اس حمد و نعت پر مبنی کلام میں ووکل علی ظفر کے ہمراہ ، دانیال ظفر، حسن بادشاہ ، عمر دز، مہروز گیلانی اور علی جی نے انجام دیے ہیں۔ اس کلام کو سوشل میڈیا پرعوام کی جانب سے بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔