Tag: علی ظفر

  • میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، علی ظفر نے عدالتی فیصلے کی کاپی دکھا دی

    لاہور : اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میں قانون کی نظر میں معاملے سے بری ہوں، میشا شفیع کا جھوٹ ثابت کروں گا، انہوں نے کیس سے متعلق فیصلے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار علی ظفر نے ان پر ہراسگی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کے معاملے پر کہا ہے کہ قانون کی نظر میں معاملے سےبری  ہوگیا ہوں۔

    اب ثبوت کے ساتھ ثابت کروں گا کہ میشاشفیع نے کیسے جھوٹ بولا، اپنے خلاف جھوٹی سوشل میڈیا مہم کا بھی پردہ چاک کروں گا۔ علی ظفر نے مقدمے کے فیصلے سے متعلق عدالتی فیصلے کی کاپی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    یاد رہے کہ علی ظفرنے گزشتہ روز لاہورمیں ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اس کا ازالہ ہوناچاہیے۔

    علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع ذاتی فائدے کیلئے میری عزت اچھال رہی ہیں،گلوکارہ کینیڈا کی امیگریشن ملنے کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ عدالت سے میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیئے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے، علی ظفر اور ہمارے خاندان کو جس اذیت سے گزرنا پڑا اسے بیان نہیں کرسکتی، دوستوں کی دھوکا دہی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے آنکھیں کھل گئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ علی ظفر نے معاف کر بھی دیا تو میں میشا کوعدالت جانے پرمجبور کروں گی، سچائی کی تلاش میں مصروف رہنے والےافراد کی حمایت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، شواہد جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

  • علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    علی ظفر عدالت میں پیش، میشا شفیع غائب، اسٹار کا قانونی جنگ جاری رکھنے کا اعلان

    لاہور: معروف اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ حق پر ہیں، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، میشا شفیع  کو ازالہ کرنا ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق علی ظفر پر ہراسگی کا الزام لگانے والی میشا شفیع آج پھر  عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، علی ظفر اہلیہ کے ساتھ آئے.

    لاہور کی سول عدالت میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، دو خاتون گواہان نے بیانات قلم بند کرائے.

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع لابی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لیے ان کی عزت اچھال رہی ہے، وہ حق پر ہیں، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ میشا شفیع کی جانب سے دائر جھوٹے کیسز خارج ہو چکے ہیں، وہ ایک سال سے ذہنی اور مالی اذیت سے گزر رہے ہیں، ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اور وہ ازالہ چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

    انھوں نے مزید کہا کہ پوری زندگی ملک اور قوم کی خدمت کی، جس کا صلہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر دیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بے شمار جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، وہ انصاف کے حصول تک قانونی جنگ جاری رکھیں گے، میشا شفیع کینیڈا کی امیگریشن کے بعد ملالہ یوسف زئی بننا چاہتی ہے۔

    خیال رہے کہ میشا شفیع کے ہراسگی کے کیسز خارج کر دیے گئے ہیں، جب کہ علی ظفر کی جانب سے سو کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے.

  • سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

    سپر اسٹار علی ظفر نے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا

    لاہور: سپر اسٹار علی ظفر نے قلم دوات سے دوستی کر لی،  انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا.

    تفصیلات کے مطابق فلم اسٹار اور معروف سنگر علی ظفر نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے اردو میں‌ لکھی چند سطریں شیئر کیں.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ یہ سطریں رائج طریقہ کار کے بجائے قدیم انداز میں، قلم اور دوات کی مدد سے ایک خاص طرح  کے کاغذ پر لکھی گئی ہیں، جو کلاسیکی شعرا کی بیاض سے مماثل ہے.

    اپنی تحریر میں سپر اسٹار نے لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی دشمن اس کی میں، یعنی انا ہوتی ہے. انھوں نے مزید لکھا کہ سچ کی سب سے بڑا ساتھی، اس کی خاموش صدا ہوتی ہے، جو بنا کہے سب کہہ جاتی ہے.

    مزید پڑھیں: میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    اس ٹویٹ کو دیکھ کر یوں‌ لگتا ہے کہ علی ظفر کا رجحان شاعری کی جانب بڑھ رہا ہے، متوقع ہے کہ جلد وہ اس ضمن میں مزید ٹویٹ کریں گے.

    خیال رہے کہ دیگر اسٹارز کی طرح علی ظفر  بھی ٹویٹر پر خاصے متحرک ہیں. وہ ماضی میں‌ بھی اپنی چند تحریریں شیئر کر چکے ہیں. ماضی میں انھوں‌ نے موصول ہونے والی کتب سے متعلق بھی ٹویٹ کیے.

  • میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں، گلوکارعلی ظفر

    کراچی : عدالت نے میشاء شفیع کے خلاف کیس کی سماعت27اپریل تک ملتوی کر دی، معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے وکیل نے کہا ہے کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سیشن کورٹ میں معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر میشاء شفیع کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی، عدالت نے میشاء شفیع کے وکلاء کی استدعا پر سماعت27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

    اس موقع پر علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کا کہنا تھا کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں، میشاء شفیع عدالتی کارروائی میں مزید تاخیر کرنا چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم اسٹار علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے مجھ کو ہراساں کرنے اور جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

    میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں میری شہرت بری طرح متاثر ہوئی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

  • ہراسمنٹ کیس:علی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست

    ہراسمنٹ کیس:علی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف مقدمے کا فیصلہ جلد کرنے کی درخواست

    لاہور: گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کے خلاف دائر کردہ مقدے کا جلد از جلد فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی، میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق یہ در خواست علی ظفر کے وکیل رانا انتظار کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائرکی گئی ہے۔ علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا دعویٰ کررکھا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس ایک سال سے زیرالتوا ہے، میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کوالتوا کا شکار کررہی ہیں، عدالت ایک ماہ کے اندراس کے فیصلہ سنائے۔

    عدالت نے درخواست کی سنوائی کرتے ہوئے میشا شفیع کو 19 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طورپرہراساں کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    یاد رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوٰی دائر کر رکھا ہے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے‘۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں میشا شفیع نے یہ بھی کہا تھا کہ میری جانب سے علی ظفر پرالزام لگانے کے بعد سے آدھے درجن خواتین سامنے آئیں ہیں اور ان تمام خواتین نے بھی علی ظفر پر یہی الزام عائد کیا ہے، تاہم کسی بھی خاتون نے میشا شفیع کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

  • سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارت کو آگ بگولا کر دیا

    سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارت کو آگ بگولا کر دیا

    لاہور: سپر اسٹار علی ظفر کی حب الوطنی نے بھارتی اداکاروں کو  آگ بگولا کر دیا،  تہذیب ہی بھول گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی شہری اور اداکاروں‌ سے علی ظفر کی پاکستان سے محبت ہضم نہیں ہو سکی.

    پلوامہ واقعے کے بعد معروف اداکار نے ہر مرحلے پر امن کا پرچار کیا اور  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور تحقیقات کی پیش کش کو سراہا.

    یہ عمل سینئر بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کو ایک آنکھ نہیں بھایا. علی ظفر نے پلوامہ کے بعد وزیر اعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے لکھا: ’’کیا شان دار تقریر ہے.‘‘

    چند روز بعد جب بھارت نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ کیا، تو پریش راول بغلیں بجاتے ہوئے بچگانہ طنز کرتے نظر آئے.

    گو دیگر بھارتی فن کاروں اورانڈسٹری سے جڑی شخصیات نے پریش راول کا ساتھ دیا، مگر چند اداکاروں‌ نے ان کا دفاع بھی کیا.

    اجے دیوگن اور سونو نگم، جو عام طور پر پاکستان  مخالف ہیں، انھوں نے اس بار معتدل رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں، وہ جو کر رہے ہیں، اپنے طور پر ٹھیک کر رہے ہیں.

     

  • عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

    عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

    لاہور: اداکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں ہوئی، عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”عدالت نے علی ظفر کو 9 فروری کو شہادت کے لیے طلب کرلیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں، ان کے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے علی ظفر کو 9 فروری کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ہرجانہ کیس ،عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہیں کروایا، دوبارہ نوٹس جاری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    یاد رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوٰی دائر کر رکھا ہے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔

  • ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری، وزیراعظم عمران خان بھی شامل

    ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری، وزیراعظم عمران خان بھی شامل

    لندن: برطانوی جریدے نے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔

    ایسٹرین آئی کی جاری کردہ فہرست میں گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایشیا کے پرکشش مرد حضرات میں 48 ویں نمبر پر ہیں۔

    علی ظفر نے اپنا نام فہرست میں شامل ہونے پر ایسٹرن آئی میگزین کے ایڈیٹر اسجد نظیر اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے ووٹ دیا۔

    فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پرکشش مردوں میں سب سے زیادہ پرکشش مرد قرار پائے۔

    فہرست میں بھارتی ڈراموں کے مقبول اداکار ویوین ڈیسینا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ایشیا کے تیسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔

    نامور بالی ووڈ ہدایت کار کے بیٹے ری تھک روشن بھی ایشیا کے پرکشش مردوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر پانچواں ہے۔

    بھارتی ٹی وی اداکار محسن خان چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی ٹی وی کے ایک اور اداکار گرمیت چوہدری بھی رواں سال ایشیا کے پرکشش مردوں میں شامل ہوگئے ہیں ان کا نمبر ساتواں ہے۔

    پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 48 ویں پرکشش مرد قرار پائے ہیں۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی ہے: نگراں وزیر اطلاعات

    قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی ہے: نگراں وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی ہے، 12، 13 یا 14 اگست میں سے کسی بھی دن اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ 12، 13 یا 14 اگست میں سے کسی بھی دن اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ اجلاس بلانے کی سمری بھیج دی گئی ہے۔

    نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اراکین کی حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا، آئین کے تحت 15 اگست سے پہلے اسمبلی اجلاس بلانا لازمی ہے۔

  • ہمارے سامنے کوئی پسندیدہ یا نا پسند نہیں ہے ،انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،علی ظفر

    ہمارے سامنے کوئی پسندیدہ یا نا پسند نہیں ہے ،انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،علی ظفر

    کراچی : نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہنا ہے کہ 25جولائی کوانتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، شفاف انتخابات کراناہماری ترجیح ہے، عوام اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کریں، ہمارے سامنے کوئی پسندیدہ یا نا پسند نہیں ہے۔.

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے مزارقائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شفاف اور بروقت انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے، 25 جولائی کو انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، سرکاری ٹی وی پرتمام پارٹیوں کویکساں وقت دیا جارہا ہے۔

    نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام اپنےآئینی حق کابھرپوراستعمال کریں، شفاف انتخابات کرانا ہماری ترجیح ہے، مزارقائد پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے،نگران صوبائی حکومت سےشکایت ہے تو ان سے رابطہ کریں اور عوام اپنےووٹ کا صحیح استعمال کریں۔

    علی ظفر نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت سےشکایت ہےتوان سےرابطہ کریں، ہمیں اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھنا ہے، ہمارا مؤقف ہے، سب کو برابر کا حق ملے، ڈیمز بنانے ہیں، پانی کے ایک ایک قطرے کی ضرورت ہے، آبی ذخائر کے ساتھ آبی کفایت بھی ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ووٹرز کو بھی ایجوکیٹ کیا جائے، سچ بولیں عوام سےجھوٹ بولنےکافائدہ نہیں، پیمرا جو بھی قانون بنائے گی، حکومت اس پر عمل کرے گی، پیمرا اب ایک خود مختار اتھارٹی ہے، ہمیں آخری حد تک خود کو نیوٹرل رکھنا ہے۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمارےسامنےکوئی پسندیدہ یاناپسندنہیں ہے، ذمہ داری ہے کسی کی حمایت کریں نہ کسی کو نقصان پہنچائیں ، میڈیا بھی شفاف انتخابات کے لئے کردار ادا کرے، کوشش ہوتی ہے سوچ بولیں اس سے حقائق سامنے آتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔